Musnad Ahmad #20280
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ يَعْنِي ابْنَ الْبَرِيدِ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ الْحَلَبِيِّ ، عَنْ أَبِي مَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَصَابَ النَّاسَ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ يَعْنِي: مَطَرًا،" فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنُودِيَ، أَنَّ الصَّلَاةَ الْيَوْمَ أَوْ الْجُمُعَةَ الْيَوْمَ فِي الرِّحَالِ" ..
اردو ترجمہ · Urdu
ابوملیح اپنے والد حضرت اسامہ سے نقل کرتے ہیں ایک مرتبہ جمعہ کے دن بارش ہونے لگی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر یہ منادی کردی گئی کہ آج اپنے اپنے خیموں میں نماز پڑھ لی جائے۔ نافع بن عمر بن جمیل کہتے ہیں کہ میں نے عطاء ابن ابی ملیکہ اور عکرمہ بن خالد کو دیکھا ہے کہ یہ لوگ دس ذی الحجہ کی نماز فجر سے پہلے ہی جمرہ عقبہ کی رمی کرلیتے تھے عبداللہ بن احمد کہتے ہیں کہ میرے والد نے ان سے پوچھا کہ اے ابوسلیمان آپ نے نافع بن عمر سے یہ حدیث کس سال سنی تھی انہوں نے بتایا ٦٩ ھ میں جس سال حضرت امام حسین کا واقعہ پیش آیا۔ فائدہ۔ یہ روایت ناقابل فہم ہے کیونکہ شہادت حسین کا واقعہ ٦٠ ھ میں پیش آیا تھا۔