Muslim99Muslim99

Musnad Ahmad · Book 11 · Chapter 758

کوفہ والوں کی بقیہ روایات

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی نام کے ایک اور صحابی کی حدیثیں

2 hadiths in this chapter

19047

Musnad Ahmad #19047

Hasan

حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ: أَغَارَتْ عَلَيْنَا خَيْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ يَتَغَدَّى، فَقَالَ:" ادْنُ فَكُلْ" قُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ، قَالَ: " اجْلِسْ أُحَدِّثْكَ عَنِ الصَّوْمِ أَوْ الصِّيَامِ، إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَضَعَ عَنِ الْمُسَافِرِ شَطْرَ الصَّلَاةِ، وَعَنِ الْمُسَافِرِ وَالْحَامِلِ وَالْمُرْضِعِ الصَّوْمَ أَوْ الصِّيَامَ" وَاللَّهِ لَقَدْ قَالَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِلَاهُمَا أَوْ أَحَدُهُمَا، فَيَا لَهْفَ نَفْسِي، هَلَّا كُنْتُ طَعِمْتُ مِنْ طَعَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ..

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ جو بنی عبداللہ بن کعب میں سے تھے " کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھڑ سواروں نے ہم پر شب خون مارا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع کرنے کے لئے آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ناشتہ فرما رہے تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آؤ اور کھاؤ میں نے عرض کیا کہ میں روزے سے ہوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیٹھو میں تمہیں روزے کے متعلق بتاتا ہوں اللہ تعالیٰ نے مسافر سے نصف نماز اور مسافر، حاملہ عورت اور دودھ پلانے والی عورت سے روزہ معاف فرما دیا ہے واللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دونوں باتیں یا ان میں سے ایک بات کہی تھی ہائے افسوس! میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کھانا کیوں نہ کھایا؟

19048

Musnad Ahmad #19048

Hasan

حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَوَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ وَلَيْسَ بِالْأَنْصَارِيّ، قَالَ: أَغَارَتْ عَلَيْنَا خَيْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ..

اردو ترجمہ · Urdu

گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔