Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 4 · Chapter 40

Book of Prayer

Hadith 3155–3194

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

3155

Majma al-Zawaid #3155

وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بَرَاءَةً وَهُوَ قَائِمٌ يُذَكِّرُ بِأَيَّامِ اللَّهِ» قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ: "بَرَاءَةٌ" رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ مِنْ زِيَادَاتِهِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ

EnglishUnverified translation

Ubayy ibn Kaʿb رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ recited Barā'ah on Friday while standing, reminding them of the Days of Allah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے جمعہ کے دن سورت توبہ کی تلاوت کی آپ نے کھڑے ہونے کے دوران اللہ تعالیٰ کے ایام ( یعنی سابقہ حالات و واقعات ) کے حوالے سے وعظ و نصیحت کی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : ’’ سورت توبہ ‘‘۔ یہ روایت عبداللہ بن احمد نے اپنی زیادات میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

3156

Majma al-Zawaid #3156

وَعَنْ عَلِيٍّ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ عَلَى الْمِنْبَرِ: {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} [الكافرون: 1] وَ {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} [الإخلاص: 1]») رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ زُرَيْقٍ قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ

EnglishUnverified translation

ʿAlī رضي الله عنه narrated that the Prophet ﷺ used to recite upon the minbar: {Say: O disbelievers} and {Say: He is Allah, the One}.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ منبر پر سورت الکافرون اور سورت الاخلاص کی تلاوت کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : اسحاق بن زریق اس روایت کو نقل کرنے میں منفرد ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

3157

Majma al-Zawaid #3157

وَعَنْ جَابِرٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ فَقَرَأَ فِي خُطْبَتِهِ آخِرَ الزُّمَرِ فَتَحَرَّكَ الْمِنْبَرُ مَرَّتَيْنِ» رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَيْسَرَةَ الْمِنْقَرِيِّ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ، إِلَّا أَنَّ أَحْمَدَ قَالَ فِي أَبِي بَحْرٍ: لَا بَأْسَ بِهِ

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه narrated that the Prophet ﷺ delivered the khutbah and recited in his khutbah the end of al-Zumar, whereupon the minbar shook twice.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے خطبہ دیتے ہوئے سورت زمر کا آخری حصہ خطبے میں تلاوت کیا تو منبر نے دو مرتبہ حرکت کی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ابوبحر بکراوی کی عباد بن میسرہ منقری سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ‘ اور یہ دونوں ضعیف ہیں البتہ امام احمد نے ابوبحر کے بارے میں یہ کہا ہے ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

3158

Majma al-Zawaid #3158

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «أَنَّ قِصَرَ الْخُطْبَةِ وَطُولَ الصَّلَاةِ مَئِنَّةٌ مِنْ فِقْهِ الرَّجُلِ فَأَطِيلُوا الصَّلَاةَ وَاقْصُرُوا الْخُطْبَةَ فَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا، وَإِنَّهُ سَيَأْتِي بَعْدَكُمْ قَوْمٌ يُطِيلُونَ الْخُطَبَ وَيَقْصُرُونَ الصَّلَاةَ» " رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ بَعْضَهُ مَوْقُوفًا فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ الْمَوْقُوفِ ثِقَاتٌ، وَفِي رِجَالِ الْبَزَّارِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ النَّاسُ

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh—that is, Ibn Masʿūd—رضي الله عنه narrated from the Prophet ﷺ: > **"Indeed, brevity of the khutbah and length of the prayer are a sign of a man's understanding; so lengthen the prayer and shorten the khutbah, for indeed some eloquence is sorcery. After you there will come a people who lengthen khutbahs and shorten prayers."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : ( آپ نے ارشاد فرمایا ہے : ) ’’ خطبے کو مختصر دینا اور طویل نماز ادا کرنا آدمی کی سمجھ داری کی علامت ہے ، تو تم لوگ نماز طویل ادا کرو اور خطبہ مختصر دو ‘ کیونکہ بعض بیان جادو ہوتے ہیں عنقریب تمہارے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو طویل خطبہ دیں گے اور مختصر نمازیں ادا کریں گے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس روایت کا کچھ حصہ ’’ موقوف ‘‘ روایت کے طور پر نقل کیا ہے ‘ اور ’’ موقوف ‘‘ روایت کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں امام بزار کے رجال میں قیس بن ربیع نامی راوی ہے ‘ جسے شعبہ اور ثوری نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ جب کہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

3159

Majma al-Zawaid #3159

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا بَعَثَ أَمِيرًا قَالَ: " اقْصُرِ الْخُطْبَةَ وَأَقْلِلِ الْكَلَامَ فَإِنَّ مِنَ الْكَلَامِ سِحْرًا» " رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ جُمَيْعِ بْنِ ثَوْبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah رضي الله عنه narrated that when the Prophet ﷺ would dispatch a commander, he would say: > **"Shorten the khutbah and lessen speech, for indeed some speech is sorcery."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ جب کوئی امیر بھیجتے تھے تو یہ ارشاد فرماتے تھے : خطبہ مختصر دینا کلام تھوڑا کرنا کیونکہ بعض کلام جادو ہوتے ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں جمیع بن ثواب کے حوالے سے نقل کی ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

3160

Majma al-Zawaid #3160

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّكُمْ فِي زَمَانٍ قَلِيلٌ خُطَبَاؤُهُ كَثِيرٌ عُلَمَاؤُهُ، يُطِيلُونَ الصَّلَاةَ وَيَقْصُرُونَ الْخُطْبَةَ، وَسَيَأْتِي عَلَيْكُمْ زَمَانٌ كَثِيرٌ خُطَبَاؤُهُ قَلِيلٌ عُلَمَاؤُهُ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه said: You are in a time whose preachers are few and whose scholars are many; they lengthen the prayer and shorten the khutbah. And there will come upon you a time whose preachers are many and whose scholars are few.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : تم لوگ ایک ایسے زمانے میں رہ رہے ہو ‘ جس میں خطیب کم ہیں ‘ اور علماء زیادہ ہیں وہ لوگ نماز طویل ادا کرتے ہیں ، اور خطبہ مختصر دیتے ہیں عنقریب تم لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا جس میں خطیب زیادہ ہوں گے اور علماء کم ہوں گے ‘‘۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

3161

Majma al-Zawaid #3161

عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَسْتَغْفِرُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِينَ الْمُسْلِمَاتِ كُلَّ جُمُعَةٍ» رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ الْبَزَّارُ: لَا نَعْلَمُهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ

EnglishUnverified translation

Samurah ibn Jundub رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ used to seek forgiveness for the believing men and believing women, and the Muslim men and Muslim women, every Friday.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ہر جمعہ کے دن مؤمن مردوں اور مومن خواتین مسلمان مردوں اور مسلمان خواتین کے لئے دعائے مغفرت کیا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام بزار فرماتے ہیں : اس روایت کے بارے میں ہمارے علم کے مطابق یہ صرف اسی سند کے ساتھ نبی اکرم ﷺ سے منقول ہے امام بزار کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

3162

Majma al-Zawaid #3162

عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: «لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّذِينَ يُشَقِّقُونَ الْخُطَبَ تَشْقِيقَ الشَّعْرِ» رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَالْغَالِبُ عَلَيْهِ الضَّعْفُ

EnglishUnverified translation

Muʿāwiyah رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ cursed those who dissect sermons with affectation as hair is parted.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ان لوگوں پر لعنت کی ہے ‘ جو خطبہ دیتے ہوئے یوں کلام کرتے ہیں جس طرح شعر کو چبا چبا کر سنایا جاتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے ‘ اور اس پر ضعیف ہونا غالب ہے ۔

3163

Majma al-Zawaid #3163

وَعَنْ بَشِيرِ بْنِ عَقْرَبَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «مَنْ قَامَ بِخُطْبَةٍ لَا يَلْتَمِسُ بِهَا إِلَّا رِيَاءً وَسُمْعَةً وَقَفَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مَوْقِفَ رِيَاءٍ وَسُمْعَةٍ» " رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ فِي الْأَدَبِ وَفِي الزُّهْدِ

EnglishUnverified translation

Bashīr ibn ʿAqrabah رضي الله عنه said: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"Whoever stands to deliver a sermon seeking thereby nothing but show and repute, Allah, Mighty and Majestic, will station him in the station of show and repute."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بشیر بن عقربہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو شخص خطبہ دینے کے لئے کھڑا ہوتا ہے ‘ اور اس کے ذریعے اس کا مقصد صرف ریاء کاری اور شہرت کا حصول ہوتا ہے ‘ تو اللہ تعالیٰ اسے ریاء کاری اور شہرت کے مقام پر ٹھہرائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث آگے چل کر ادب سے متعلق باب اور زہد سے متعلق باب میں آئیں گی ۔

3164

Majma al-Zawaid #3164

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ الْخُطْبَةَ فَالْجُمُعَةُ رَكْعَتَانِ وَمَنْ لَمْ يُدْرِكْهَا فَلِيُصَلِّ أَرْبَعًا، وَمَنْ لَمْ يُدْرِكِ الرَّكْعَةَ فَلَا يَتَعَدُّ بِالسَّجْدَةِ حَتَّى يُدْرِكَ الرَّكْعَةَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه said: > **"Whoever catches the khutbah, then Jumu'ah is two rakʿahs; and whoever does not catch it, let him pray four. And whoever does not catch the bow shall not count the prostration until he catches the bow."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جس شخص کو خطبہ مل جائے تو جمعہ کی دو رکعات ہوں گی ‘ اور جو شخص اس کو نہ پائے تو وہ چار رکعات ادا کرے اور جو شخص رکوع کو نہیں پاتا ہے ‘ تو وہ سجدے کے ذریعے رکعت کو شمار نہیں کرے گا جب تک وہ رکوع کو نہیں پا لیتا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ’’ موقوف ‘‘ روایت کے طور پر نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

3165

Majma al-Zawaid #3165

عَنْ مُسْلِمِ بْنِ عِيَاضٍ قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ عَنْ رَكْعَتَيِ الْجُمُعَةِ؟ قَالَ: هُمَا قَاضِيَتَانِ مِمَّا سِوَاهُمَا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ

EnglishUnverified translation

Muslim ibn ʿIyāḍ said: I asked al-Ḥasan ibn ʿAlī رضي الله عنهما about the two rakʿahs of Jumu'ah, and he said: > **"They are a makeup for what is besides them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مسلم بن عیاض بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے جمعہ کی دو رکعات کے بارے میں دریافت کیا : تو انہوں نے فرمایا : یہ دونوں ان کے علاوہ کے لئے قضا ہیں ( یعنی ان کے علاوہ نماز میں جو کمی کوتاہی رہ گئی ہو یہ اس کو پورا کر دیتی ہیں ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

3166

Majma al-Zawaid #3166

عَنْ أَبِي عُتْبَةَ الْخَوْلَانِيِّ «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْجُمُعَةِ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ وَالسُّورَةِ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا الْمُنَافِقُونَ» رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ: «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا مَشَى أَقْلَعَ»، وَفِيهِ أَبُو مَهْدِيٍّ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ

EnglishUnverified translation

Abū ʿUtbah al-Khawlānī narrated from the Prophet ﷺ that he used to recite in the Jumu'ah prayer Sūrah al-Jumuʿah and the chapter in which the hypocrites are mentioned, and that when the Prophet ﷺ walked, he walked briskly with purpose.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوعتبہ خولانی نبی اکرم ﷺ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ جمعہ کی نماز میں سورت جمعہ اور اس سورت کی تلاوت کرتے تھے جس میں منافقین کا ذکر کیا گیا ہے یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ’’ نبی اکرم ﷺ جب چلتے تھے تو قدم جما کر چلتے تھے ‘‘۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابومہدی سعید بن سنان ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

3167

Majma al-Zawaid #3167

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِمَّا يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْجُمُعَةِ بِالْجُمُعَةِ فَيُحَرِّضُ بِهِ الْمُؤْمِنِينَ، وَفِي الثَّانِيَةِ بِسُورَةِ الْمُنَافِقِينَ فَيُفْزِعُ بِهِ الْمُنَافِقِينَ» قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ هُوَ الْوَازِعِيُّ، وَهُوَ وَشَيْخُهُ عَبْدُ الصَّمَدِ مِنْ أَهْلِ الرَّأْيِ وَثَّقَهُمَا ابْنُ حِبَّانَ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه said: Among what the Messenger of Allah ﷺ would recite in the Jumu'ah prayer was al-Jumuʿah, by which he would encourage the believers, and in the second, Sūrah al-Munāfiqūn, by which he would alarm the hypocrites.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ جمعہ کی نماز میں سورت جمعہ کی تلاوت کرتے تھے آپ اس کے ذریعے اہل ایمان کو ترغیب دیتے تھے ‘ اور دوسری رکعت میں سورت منافقین کی تلاوت کرتے تھے اس کے ذریعے آپ منافقین کو ڈراتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے محمد بن عمار نامی راوی وازعی ہے وہ اور اس کا استاد عبدالصمد ‘ اہل رائے سے تعلق رکھتے ہیں ‘ اور ان دونوں کو ابن حبان نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

3168

Majma al-Zawaid #3168

عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَقَدْ أَدْرَكَ إِلَّا أَنْ يَقْضِيَ مَا فَاتَهُ» "" قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ: إِلَّا أَنْ يَقْضِيَ مَا فَاتَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الدَّمَّاسُ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated that the Prophet ﷺ said: > **"Whoever catches a rakʿah of Jumu'ah has indeed caught it, except that he must make up what he missed."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص جمعہ میں سے ایک رکعت کو پا لیتا ہے ‘ وہ ( جمعہ کی نماز کو ) پا لیتا ہے ‘ البتہ جو رکعت رہ گئی تھی وہ اسے ادا کر لے گا ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : ’’ البتہ وہ اس رکعت کو ادا کرے گا ‘ جو رہ گئی تھی “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن سلیمان دماس ہے ‘ جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ‘ انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل ذکر نہیں کی ہے ‘ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ’’ الثقات ‘‘ میں کیا ہے ۔

3169

Majma al-Zawaid #3169

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْجُمُعَةِ صَلَّى إِلَيْهَا أُخْرَى» " رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَفِيهِ كَلَامٌ

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه narrated from the Messenger of Allah ﷺ that he said: > **"Whoever catches a rakʿah of Jumu'ah, let him add another to it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص جمعہ کی ایک رکعت پا لے ‘ وہ اُس کے ساتھ دوسری ( رکعت ) ملا لے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

3170

Majma al-Zawaid #3170

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَةُ الْآخِرَةُ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا قَالَ مَعْمَرٌ: وَقَالَ قَتَادَةٌ: يُصَلِّي أَرْبَعًا فَقِيلَ لِقَتَادَةَ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ جَاءَ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي آخِرِ الصَّلَاةِ فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: اجْلِسُوا فَقَدْ أَدْرَكْتُمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ قَالَ قَتَادَةُ: إِنَّمَا يَقُولُ: أَدْرَكْتُمُ الْأَجْرِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ

EnglishUnverified translation

Ibn Masʿūd رضي الله عنه said: > **"Whoever misses the last rakʿah, let him pray four."** Maʿmar said: Qatādah said: "He prays four." It was said to Qatādah: "Ibn Masʿūd came while they were sitting at the end of the prayer, and he said to his companions: 'Sit, for you have caught it, if Allah wills.'" Qatādah said: "He meant only: you have caught the reward."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جس شخص کی دوسری رکعت بھی رہ جائے اسے چار رکعات ادا کرنی چاہئیں ۔ معمر بیان کرتے ہیں : قتادہ فرماتے ہیں : اسے چار رکعات ادا کرنی چاہیں ، قتادہ سے کہا گیا : ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تشریف لائے لوگ اس وقت نماز کے آخر میں بیٹھے ہوئے تھے ، تو انہوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا : تم لوگ بیٹھ جاؤ ! اگر اللہ نے چاہا ‘ تو تم نے نماز کو پا لیا ہے ، قتادہ فرماتے ہیں : انہوں نے یہ کہا تھا ( یعنی ان کی مراد یہ تھی : ) کہ تم لوگوں کو اجر مل جائے گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

3171

Majma al-Zawaid #3171

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَلْيُضِفْ إِلَيْهَا أُخْرَى، وَمَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَتَانِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ

EnglishUnverified translation

Ibn Masʿūd رضي الله عنه said: > **"Whoever catches a rakʿah of Jumu'ah, let him add another to it; and whoever misses both rakʿahs, let him pray four."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص جمعہ میں سے ایک رکعت کو پا لے ‘ وہ اس کے ساتھ دوسری ملا لے ، اور جس شخص کی دونوں رکعت فوت ہو جائیں ، وہ چار رکعات ادا کرے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

3172

Majma al-Zawaid #3172

عَنْ جَابِرٍ «أَنَّهُ فَاتَتْهُ الْجُمُعَةُ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَصَّدَّقَ بِدِينَارٍ» رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ سَمُرَةَ قُلْتُ: وَحَدِيثُ جَابِرٍ فِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه missed Jumu'ah, so the Messenger of Allah ﷺ commanded him to give a dīnār in charity.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ایک مرتبہ اُن کا جمعہ رہ گیا ، تو نبی اکرم ﷺ نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ ایک دینار صدقہ کریں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ وہ فرماتے ہیں : یہ روایت حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ نقل کی گئی ہے ‘ اور مشہور یہ ہے کہ یہ حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ہے ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث میں ایک راوی سعید بن محمد بن ایوب ہے ‘ جسے ابن حبان نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

3173

Majma al-Zawaid #3173

عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ مِنْ غَيْرِ ضَرُورَةٍ طُبِعَ عَلَى قَلْبِهِ» " رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ

EnglishUnverified translation

Abū Qatādah رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever abandons Jumu'ah three times without necessity, his heart will be sealed."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص کسی ضرورت کے بغیر ‘ تین مرتبہ جمعہ ترک کر دیتا ہے ‘ اس کے دل پر مہر لگا دی جاتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

3174

Majma al-Zawaid #3174

وَعَنْ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «يَتَّخِذُ أَحَدُكُمُ السَّائِمَةَ فَيَشْهَدُ الصَّلَاةَ فِي جَمَاعَةٍ فَتَتَعَذَّرُ عَلَيْهِ سَائِمَتُهُ فَيَقُولُ: لَوْ طَلَبْتُ لِسَائِمَتِي مَكَانًا هُوَ أَكَلَأُ مِنْ هَذَا فَيَتَحَوَّلُ وَلَا يَشْهَدُ إِلَّا الْجُمُعَةَ فَتَتَعَذَّرُ عَلَيْهِ سَائِمَتُهُ فَيَقُولُ: لَوْ طَلَبْتُ لِسَائِمَتِي مَكَانًا هُوَ أَمْلَأُ مِنْ هَذَا فَيَتَحَوَّلُ فَلَا يَشْهَدُ الْجُمُعَةَ وَلَا الْجَمَاعَةَ فَيُطْبَعُ عَلَى قَلْبِهِ» " رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِمَعْنَاهُ وَقَالَ: "حَتَّى لَا يَشْهَدَ جُمُعَةً وَلَا يَدْرِي مَا يَوْمُ الْجُمُعَةِ " وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى غُفْرَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ

EnglishUnverified translation

Ḥārithah ibn al-Nuʿmān رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"One of you takes grazing livestock and attends the prayer in congregation, but his livestock become troublesome for him, so he says: 'If only I sought for my livestock a place more abundant in pasture than this.' Then he moves away and attends nothing but Jumu'ah. Then his livestock become troublesome for him again, so he says: 'If only I sought for my livestock a place fuller than this.' Then he moves away and attends neither Jumu'ah nor the congregation, and his heart is sealed."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ تم میں سے کوئی ایک شخص چرنے والے جانور لیتا ہے ‘ اور پھر اگر وہ باجماعت نماز میں شریک ہوتا ہے ‘ تو ان جانورں کو سنبھالنا اس کے لئے مشکل ہو جاتا ہے ، تو وہ یہ سوچتا ہے مجھے اپنے ان جانوروں کے لئے کسی ایسی جگہ کو تلاش کرنا چاہیے ‘ جہاں زیادہ گھاس پھوس ہو ‘ پھر وہ وہاں منتقل ہو جاتا ہے ‘ اور صرف جمعہ کی نماز میں شریک ہوتا ہے ‘ پھر اس کے لئے جانوروں کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے ‘ تو وہ کہتا ہے : مجھے اپنے ان جانوروں کے لئے ایسی جگہ تلاش کرنی چاہیے ‘ جو اس سے بھی زیادہ بھری ہوئی ہو ‘ تو پھر وہ وہاں منتقل ہو جاتا ہے ، پھر وہ نہ جمعہ میں شریک ہوتا ہے ‘ اور نہ جماعت ( یعنی با جماعت نماز ) میں شریک ہوتا ہے ‘ اور اس کے دل پر مہر لگا دی جاتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے ‘ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس مفہوم کی روایت کی نقل کی ہے ‘ وہ بیان کرتے ہیں :” یہاں تک کہ وہ جمعہ میں شریک نہیں ہوتا ‘ اور اسے یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ جمعہ کا دن کون سا ہے ؟“ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ ہے ‘ جو غفرہ کا غلام ہے ‘ اور وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

3175

Majma al-Zawaid #3175

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: «قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطِيبًا يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ: "عَسَى رَجُلٌ تَحْضُرُهُ الْجُمُعَةُ وَهُوَ عَلَى قَدْرِ مِيلٍ مِنَ الْمَدِينَةِ فَلَا يَحْضُرُ الْجُمُعَةَ"، ثُمَّ قَالَ فِي الثَّانِيَةِ: " عَسَى رَجُلٌ تَحْضُرُهُ الْجُمُعَةُ وَهُوَ عَلَى قَدْرِ مِيلَيْنِ مِنَ الْمَدِينَةِ فَلَا يَحْضُرُهَا "، وَقَالَ فِي الثَّالِثَةِ: " عَسَى يَكُونُ عَلَى قَدْرِ ثَلَاثَةِ أَمْيَالٍ مِنَ الْمَدِينَةِ فَلَا يَحْضُرُ الْجُمُعَةَ وَيَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى قَلْبِهِ» " رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ stood to deliver the khutbah on Friday and said: > **"It may be that a man is but a mile from Madīnah when Jumu'ah comes upon him, yet he does not attend it."** Then on the second he said: > **"It may be that a man is two miles from Madīnah when Jumu'ah comes upon him, yet he does not attend it."** And on the third he said: > **"It may be that he is three miles from Madīnah and does not attend Jumu'ah, and Allah seals his heart."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ جمعہ کے دن خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے ‘ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : عنقریب ایک شخص کے سامنے جمعہ آئے گا ‘ اور وہ مدینہ سے ایک میل کے فاصلے پر ہو گا ، لیکن وہ جمعہ میں شریک نہیں ہو گا ، پھر آپ ﷺ نے دوسری مرتبہ میں ارشاد فرمایا : عنقریب ایسا ہو گا کہ کسی شخص کے سامنے جمعہ آئے گا ‘ اور وہ مدینہ سے دو میل کے فاصلے پر ہو گا ‘ اور وہ اس میں شریک نہیں ہو گا ‘ اور تیسری مرتبہ میں آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : عنقریب ایسا ہو گا کہ کوئی شخص مدینہ سے تین میل کے فاصلے پر ہو گا ‘ اور وہ جمعہ میں شریک نہیں ہو گا ‘ تو اللہ تعالٰی اس کے دل پر مہر لگا دے گا ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

3176

Majma al-Zawaid #3176

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: سَمِعْتُ عَمِّي يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلَمْ يَأْتِ - أَوْ لَمْ يُجِبْ -، ثُمَّ سَمِعَ النِّدَاءَ فَلَمْ يَأْتِ - أَوْ لَمْ يُجِبْ -، ثُمَّ سَمِعَ النِّدَاءَ وَلَمْ يَأْتِ - أَوْ لَمْ يُجِبْ - طَبَعَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَى قَلْبِهِ، فَجُعِلَ قَلْبَ مُنَافِقٍ» " رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هُوَ ابْنُ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ وَالرَّاوِي لَهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ شُعْبَةُ وَاخْتُلِفَ عَلَيْهِ فِيهِ، فَرَوَاهُ عَنْهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ وَالنَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَمِّهِ، وَرَوَاهُ أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى كَمَا سَيَأْتِي، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ

EnglishUnverified translation

Muḥammad ibn ʿAbd al-Raḥmān said: I heard my uncle narrating from the Prophet ﷺ that he said: > **"Whoever hears the call on Friday and does not come—or does not answer—then hears the call and does not come—or does not answer—then hears the call and does not come—or does not answer—Allah, Mighty and Majestic, seals his heart and makes it the heart of a hypocrite."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے چچا کو ‘ نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے ‘ یہ حدیث روایت کرتے ہوئے سنا ہے : آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص جمعہ کے دن ( جمعہ کی نماز کے لئے ) اذان سنے اور نہ آئے ( راوی کو شک ہے ‘ شاید یہ الفاظ ہیں : ) اس کا جواب نہ دے ( یعنی جمعہ میں شریک نہ ہو ) پھر وہ ( اگلے جمعہ ) اذان سنے اور نہ آئے ( راوی کو شک ہے ‘ شاید یہ الفاظ ہیں : ) اس کا جواب نہ دے ‘ پھر وہ ( اگلے جمعہ میں ) اذان سنے اور نہ آئے ( راوی کو شک ہے ‘ شاید یہ الفاظ ہیں : ) جواب نہ دے ‘ تو اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے ‘ اور اس کے دل کو منافق کا دل بنا دیتا ہے “۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، محمد بن عبدالرحمن نامی راوی ‘ محمد بن عبدالرحمن بن سعد بن زرارہ ہیں ‘ اور محمد بن عبدالرحمن کے حوالے سے اس روایت کو نقل کرنے والے راوی شعبہ ہیں ، ابواسحاق فزاری نے اسے شعبہ کے حوالے سے محمد بن عبدالرحمن کے حوالے سے حضرت ابن ابواوفی سے نقل کیا ہے ‘ جس طرح یہ حدیث آگے آ رہی ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

3177

Majma al-Zawaid #3177

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ ثَلَاثَ جُمَعٍ مُتَوَالِيَاتٍ فَقَدْ نَبَذَ الْإِسْلَامَ وَرَاءَ ظَهْرِهِ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما said: > **"Whoever abandons Jumu'ah three Fridays in succession has cast Islam behind his back."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : جو شخص مسلسل تین جمعے ترک کر دیتا ہے ‘ وہ اسلام کو پس پشت ڈال دیتا ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

3178

Majma al-Zawaid #3178

وَعَنْ أَسَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «مَنْ تَرَكَ ثَلَاثَ جَمُعَاتٍ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ كُتِبَ مِنَ الْمُنَافِقِينَ» " رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْأَكْثَرِينَ

EnglishUnverified translation

Usāmah رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever abandons three Jumu'ahs without excuse is recorded among the hypocrites."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے :’’ جو شخص کسی عذر کے بغیر ‘ تین جمعے ترک کر دیتا ہے ‘ اسے منافقین میں نوٹ کر لیا جاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے ‘ اور اکثر حضرات کے نزدیک وہ ’’ ضعیف ‘‘ ہے ۔

3179

Majma al-Zawaid #3179

وَعَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلَمْ يَأْتِهَا ثُمَّ سَمِعَ النِّدَاءَ وَلَمْ يَأْتِهَا ثَلَاثًا طُبِعَ عَلَى قَلْبِهِ فَجُعِلَ قَلْبَ مُنَافِقٍ» " رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُعْرَفْ

EnglishUnverified translation

Ibn Abī Awfā رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever hears the call on Friday and does not attend it, then hears the call and does not attend it, three times, his heart will be sealed and made the heart of a hypocrite."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن ابواوفی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص جمعہ کے دن اذان سنتا ہے ‘ اور جمعہ میں شریک نہیں ہوتا ‘ پھر ( اگلے جمعہ کے دن ) اذان سنتا ہے ‘ اور اس میں شریک نہیں ہوتا ہے ‘ ایسا تین مرتبہ ہوتا ہے ‘ تو اس شخص کے دل پر مہر لگا دی جاتی ہے ‘ اور اس کے دل کو منافق کا دل بنا دیا جاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

3180

Majma al-Zawaid #3180

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «أَلَا هَلْ عَسَى أَحَدٌ مِنْكُمْ أَنْ يَتَّخِذَ الصُّبَّةَ مِنَ الْغَنَمِ عَلَى رَأْسِ مِيلَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةٍ تَأْتِي الْجُمُعَةُ فَلَا يَشْهَدُهَا - ثَلَاثًا - فَيَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى قَلْبِهِ» " رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمْ

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"May it not be that one of you takes a flock of sheep at a distance of two or three miles, and when Jumu'ah comes he does not attend it—three times—and Allah seals his heart."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ خبردار ! عنقریب ایسا ہو گا کہ تم میں سے کوئی ایک شخص بکریوں کا ریوڑ لے کر دو یا تین میل کے فاصلے پر چلا جائے گا ‘ جب جمعہ کا دن آئے گا ‘ تو وہ اس میں شریک نہیں ہو گا ‘ ایسا تین مرتبہ ہو گا ، پھر اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے ‘ جن کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔

3181

Majma al-Zawaid #3181

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ يَسْمَعُونَ النِّدَاءَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ لَا يَأْتُونَهَا أَوْ لَيَطْبَعَنَّ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ ثُمَّ لَيَكُونُنَّ مِنَ الْغَافِلِينَ» " رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ

EnglishUnverified translation

Kaʿb ibn Mālik رضي الله عنه narrated from the Messenger of Allah ﷺ that he said: > **"People will either desist from hearing the call on Friday and then not attending it, or Allah will surely seal their hearts; then they will surely be among the heedless."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ یا تو لوگ اس چیز سے باز آ جائیں گے کہ وہ جمعہ کے دن اذان سننے کے بعد جمعہ میں شریک نہ ہوں ‘ یا پھر اللہ تعالی ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا ‘ اور وہ لوگ غافلوں میں سے ہو جائیں گے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

3182

Majma al-Zawaid #3182

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِنَّمَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتَيِ الْكِتَابَ وَاللَّبَنِ " قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا بَالُ الْكِتَابِ؟ قَالَ: " يَتَعَلَّمُهُ الْمُنَافِقُونَ ثُمَّ يُجَادِلُونَ بِهِ الَّذِينَ آمَنُوا " قَالَ: فَقِيلَ: فَمَا بَالِ اللَّبَنِ؟ قَالَ: " أُنَاسٌ يُحِبُّونَ اللَّبَنَ فَيَخْرُجُونَ مِنَ الْجَمَاعَاتِ وَيَتْرُكُونَ الْجُمُعَاتِ» " رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ

EnglishUnverified translation

ʿUqbah ibn ʿĀmir رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"I fear for my Ummah only the Book and milk."** It was said: "O Messenger of Allah ﷺ, what is the matter with the Book?" He said: > **"The hypocrites will learn it and then dispute with it against those who believe."** He said: It was then said: "What is the matter with milk?" He said: > **"People who love milk will go out from the congregations and abandon the Jumu'ahs."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ مجھے اپنی امت کے بارے میں کتاب اور دودھ کا اندیشہ ہے ‘ راوی بیان کرتے ہیں : عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! کتاب کا کیا معاملہ ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : منافقین اس کا علم حاصل کریں گے اور پھر اس کے ذریعے اہل ایمان کے ساتھ بحث کریں گے ‘ راوی بیان کرتے ہیں : دریافت کیا گیا : دودھ کا کیا معاملہ ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : لوگ دودھ کو پسند کریں گے اور پھر جماعت ( یعنی با جماعت نمازوں ) سے نکل جائیں گے اور جمعہ ترک کر دیں گئے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

3183

Majma al-Zawaid #3183

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «هَلَاكُ أُمَّتِي فِي الْكِتَابِ وَاللَّبَنِ " قَالُوا: وَمَا الْكِتَابُ وَاللَّبَنُ؟ قَالَ: " يَتَعَلَّمُونَ الْقُرْآنَ فَيَتَأَوَّلُونَهُ عَلَى غَيْرِ تَأْوِيلِهِ، وَيُحِبُّونَ اللَّبَنَ فَيَدَعُونَ الْجَمَاعَاتِ وَالْجُمَعَ وَيَبْدُونَ» " رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَقَالَ أَبُو قُبَيْلٍ: لَمْ أَسْمَعْ مِنْ عُقْبَةَ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ

EnglishUnverified translation

ʿUqbah ibn ʿĀmir رضي الله عنه said: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"The ruin of my Ummah lies in the Book and milk."** They said: "What are the Book and milk?" He said: > **"They will learn the Qur'ān and interpret it contrary to its interpretation; and they will love milk, so they will abandon the congregations and the Jumu'ahs and take to the desert."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ’’ میری امت کی ہلاکت کتاب اور دودھ کی وجہ سے ہو گی ‘ لوگوں نے عرض کی : کتاب اور دودھ کا کیا معاملہ ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : لوگ کتاب کا علم حاصل کریں گے ‘ پھر اس کی غلط تاویل کریں گے اور لوگ دودھ کو پسند کریں گے ‘ تو با جماعت نماز کو اور جمعہ کو ترک کریں گے اور بادیہ نشینی اختیار کریں گے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ ابوقبیل بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ سے صرف یہ حدیث سنی ہے ۔

3184

Majma al-Zawaid #3184

عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ «أَنَّهُ مَرَّ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ وَهُوَ عَلَى نَهَرِ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يُسِيلُ الْمَاءَ عَلَى غِلْمَتِهِ وَمَوَالِيهِ فَقَالَ لَهُ عَمَّارٌ: يَا أَبَا سَعِيدٍ الْجُمُعَةُ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ: " إِذَا كَانَ مَطَرٌ وَابِلٌ لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ فِي رَحْلِهِ» " رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ عَنْ أَبِيِ وِجَادَةَ، وَفِيهِ نَاصِحُ بْنُ الْعَلَاءِ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالْبُخَارِيُّ فِي رِوَايَةٍ، وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ وَقَالَ: لَيْسَ عِنْدَهُ غَيْرُهُ وَهُوَ ثِقَةٌ وَوَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ.

EnglishUnverified translation

ʿAmmār ibn Abī ʿAmmār, the freedman of Banū Hāshim, narrated that he passed by ʿAbd al-Raḥmān ibn Samurah while he was at the river of Umm ʿAbdullāh, pouring water over his boys and freedmen. ʿAmmār said to him: "O Abū Saʿīd, it is Jumu'ah." So ʿAbd al-Raḥmān ibn Samurah said to him: The Messenger of Allah ﷺ used to say: > **"When there is pouring rain, let each of you pray in his lodging."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمار بن ابوعمار ‘ جو بنوہاشم کے غلام ہیں ‘ وہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ اُن کا گزر حضرت عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا ‘ جو ’’ نہر ام عبداللہ ‘‘ کے پاس موجود تھے ‘ وہ اپنے لڑکوں اور غلاموں پر پانی بہا رہے تھے ‘ عمار نے اُن سے دریافت کیا : اے ابوسعید ! آج جمعہ ہے ، تو حضرت عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں جواب دیا : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جب تیز بارش ہو رہی ہو ‘ تو آدمی کو اپنی رہائشی جگہ پر نماز ادا کر لینی چاہیے ‘‘۔ یہ روایت عبداللہ نے ابووجادہ کے حوالے سے نقل کی ہے ( شاید یہ یہاں یہ ترجمہ ہو گا ، عبداللہ نے اپنے والد کے حوالے سے ’’ وجادہ ‘‘ کے طور پر نقل کی ہے ) اس کی سند میں ایک راوی ناصح بن العلاء ہے ‘ جسے یحیی بن معین نے اور امام بخاری نے ایک روایت کے مطابق اسے ضعیف قرار دیا ہے ‘ انہوں نے اس کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی ہے ‘ اور یہ بات بیان کی ہے ‘ اس کے حوالے سے اس روایت کے علاوہ اور کوئی حدیث منقول نہیں ہے ‘ یہ شخص ’’ ثقہ ‘‘ ہے ‘ امام ابوداؤد نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

3185

Majma al-Zawaid #3185

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: «مَا كَانَ لَنَا عِيدٌ إِلَّا فِي صَدْرِ النَّهَارِ وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا نُجَمِّعُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ظِلِّ الْحَطِيمِ» رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh—that is, Ibn Masʿūd—رضي الله عنه said: We had no ʿEid except in the forenoon, and I remember us performing Jumu'ah with the Messenger of Allah ﷺ in the shade of al-Ḥaṭīm.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہماری عید صرف دوپہر کے وقت ہوتی ہے ‘ مجھے اپنے بارے میں صرف یہ بات یاد ہے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کی اقتداء میں ‘ حطیم کے سائے میں جمعہ ادا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے ۔

3186

Majma al-Zawaid #3186

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ الْحَبْرَانِيِّ قَالَ: «رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الْجُمُعَةَ خَرَجَ فَدَارَ فِي السُّوقِ سَاعَةً ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَقِيلَ لَهُ: لِمَ تَفْعَلُ هَذَا؟ فَقَالَ: رَأَيْتُ سَيِّدَ الْمُسْلِمِينَ يَفْعَلُهُ» رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَعَبْدُ اللَّهِ الْحِبْرَانِيُّ ضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Busr al-Ḥibrānī said: I saw ʿAbdullāh ibn Busr, the Companion of the Messenger of Allah ﷺ, when he had prayed Jumu'ah, go out and circle through the market for a while, then return to the mosque. It was said to him: "Why do you do this?" He said: > **"I saw the chief of the Muslims do it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالله بن بسر حبرانی بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کے صحابی حضرت بسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ جب انہوں نے نماز ادا کی ‘ تو وہ نکلے انہوں نے بازار کا ایک چکر لگایا ‘ پھر وہ واپس مسجد کی طرف آ گئے ‘ اُن سے دریافت کیا گیا : آپ نے ایسا کیوں کیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : میں نے مسلمانوں کے سردار کو ایسے کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور عبداللہ حبرانی نامی راوی کو یحیی القطان نے ضعیف قرار دیا ہے ‘ اور ابن حبان نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ کہا ہے ۔

3187

Majma al-Zawaid #3187

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «اجْتَمَعَ عِيدَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمُ فِطْرٍ وَجُمُعَةٌ فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعِيدَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ فَقَالَ: "يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ قَدْ أَصَبْتُمْ خَيْرًا وَأَجْرًا وَإِنَّا مُجَمِّعُونَ فَمَنْ أَرَادَ أَنْ يُجَمِّعَ مَعَنَا فَلْيُجَمِّعْ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ فَلْيَرْجِعْ» " رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّرْكِيِّ عَنْ زِيَادِ بْنِ رَاشِدٍ أَبِي مُحَمَّدٍ السَّمَّاكِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما said: Two ʿEids coincided in the time of the Messenger of Allah ﷺ—a day of Fiṭr and a Friday. The Messenger of Allah ﷺ led them in the ʿEid prayer, then turned to them with his face and said: > **"O people, you have attained goodness and reward; and we shall gather for Jumu'ah. Whoever wishes to gather with us, let him gather; and whoever loves to return to his family, let him return."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے زمانہ اقدس میں دو عیدیں اکٹھی ہو گئیں ، عیدالفطر کا دن جمعہ کے دن تھا ، نبی اکرم ﷺ نے اُن لوگوں کو عید کی نماز پڑھائی ، پھر آپ ﷺ نے ان لوگوں کی طرف رُخ کیا اور ارشاد فرمایا : ” اے لوگو ! تم لوگوں نے بھلائی اور اجر حاصل کر لیا ہے ‘ ہم جمعہ بھی ادا کریں گے ، جو شخص ہمارے ساتھ جمعہ ادا کرنا چاہے ‘ وہ جمعہ ادا کر لے اور جو شخص اپنے گھر واپس جانا چاہے ‘ وہ واپس چلا جائے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ‘ اسماعیل بن ابراہیم ترکی کی ‘ زیاد بن راشد ابومحمد سماک کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ‘ اور میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

3188

Majma al-Zawaid #3188

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «أَوْصَانِي خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِثَلَاثٍ لَا أَدَعُهُنَّ فِي سِفْرٍ وَلَا حَضَرٍ؛ نَوْمٍ عَلَى وَتْرٍ، وَصِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ، ثُمَّ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ جَعَلَ بَعْدَ رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتِي الضُّحَى» قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه said: My close friend ﷺ counseled me with three things I shall never abandon, neither in travel nor in residence: sleeping after witr, fasting three days of every month, and two rakʿahs after Jumu'ah. Then Abū Hurayrah added the two rakʿahs of Ḍuḥā after the two rakʿahs following Jumu'ah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے خلیل ﷺ نے مجھے تین باتوں کی تلقین کی تھی : میں سفر یا حضر کے دوران میں انہیں کبھی ترک نہیں کروں گا ‘ وتر ادا کرنے کے بعد سونا ‘ ہر مہینے میں تین دن روزے رکھنا ‘ اور جمعہ کے بعد دو رکعات ادا کرنا ۔ پھر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے بعد کی دو رکعات کے بعد چاشت کی دو رکعات بھی شامل کر لیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں منقول ہے ‘ تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں :’’ جمعہ کے بعد کی دو رکعات ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

3189

Majma al-Zawaid #3189

وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمُ الْجُمُعَةَ فَلَا يُصَلِّ بَعْدَهَا شَيْئًا حَتَّى يَتَكَلَّمَ أَوْ يَخْرُجَ» " رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا

EnglishUnverified translation

ʿIṣmah رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When one of you prays Jumu'ah, let him not pray anything after it until he speaks or leaves."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عصمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جب کوئی شخص جمعہ ادا کرے ‘ تو وہ اس کے بعد کچھ ادا نہ کرے جب تک وہ کوئی کلام نہیں کر لیتا ‘ یا ( مسجد سے ) نکل نہیں جاتا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے ‘ اور وہ انتہائی ” ضعیف “ ہے ۔

3190

Majma al-Zawaid #3190

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرْكَعُ قَبْلَ الْجُمُعَةِ أَرْبَعًا وَبَعْدَهَا أَرْبَعًا لَا يَفْصِلُ بَيْنَهُنَّ» قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارِ الْأَرْبَعِ بَعْدَهَا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَعَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَكِلَاهُمَا فِيهِ كَلَامٌ

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما said: The Messenger of Allah ﷺ used to bow four rakʿahs before Jumu'ah and four after it, without separating between them.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ جمعہ سے پہلے چار رکعات ادا کرتے تھے ‘ اور اس کے بعد چار رکعات ادا کرتے تھے ، آپ ان کے درمیان ( سلام پھیر کر ) فصل نہیں کرتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ‘ اور اس میں صرف بعد والی چار رکعات کا ذکر ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ اور ایک راوی عطیہ عوفی ہیں ‘ اور ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

3191

Majma al-Zawaid #3191

وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ صَلَّى يَوْمَ الْجُمُعَةِ بَعْدَمَا سَلَّمَ الْإِمَامُ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ

EnglishUnverified translation

ʿAlqamah ibn Qays narrated that Ibn Masʿūd رضي الله عنه prayed four rakʿahs on Friday after the imām had given the salām.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

علقمہ بن قیس بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن امام کے سلام پھیرنے کے بعد چار رکعات ادا کی تھیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ ثقہ ‘‘ ہیں ۔

3192

Majma al-Zawaid #3192

وَعَنْ قَتَادَةَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ سِتَّ رَكَعَاتٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَتَادَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.

EnglishUnverified translation

Qatādah narrated that Ibn Masʿūd رضي الله عنه used to pray six rakʿahs after Jumu'ah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

قتادہ بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جمعہ کے بعد چھ رکعات ادا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور قتادہ نامی راوی نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

3193

Majma al-Zawaid #3193

وَعَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ يُعَلِّمُنَا أَنْ نُصَلِّيَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ بَعْدَ الْجُمُعَةِ حَتَّى سَمِعْنَا قَوْلَ عَلِيٍّ: صَلُّوا سِتًّا، وَقَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: فَنَحْنُ نُصَلِّي سِتًّا قَالَ عَطَاءٌ: أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ أَرْبَعًا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ

EnglishUnverified translation

Abū ʿAbd al-Raḥmān al-Sulamī said: ʿAbdullāh ibn Masʿūd used to teach us to pray four rakʿahs after Jumu'ah, until we heard the saying of ʿAlī: > **"Pray six."** Abū ʿAbd al-Raḥmān said: So we pray six. ʿAṭā' said: Abū ʿAbd al-Raḥmān would pray two rakʿahs, then four.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوعبدالرحمن سلمی بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہمیں یہ تعلیم دیتے تھے ‘ ہم جمعہ کے بعد چار رکعات ادا کریں ‘ یہاں تک کہ ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یہ بیان سنا : کہ تم لوگ چھ رکعات ادا کرو ! ابوعبدالرحمن فرماتے ہیں : تو ہم لوگ چھ رکعات ادا کرتے ہیں ۔ عطاء بیان کرتے ہیں : ابوعبدالرحمن پہلے دو رکعات ادا کرتے تھے ‘ پھر اس کے بعد چار رکعات ادا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ عطاء بن سائب نامی راوی ’’ ثقہ ‘‘ ہے ‘ لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔

3194

Majma al-Zawaid #3194

عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: «غَزَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتَّ مَرَّاتٍ قَبْلَ صَلَاةِ الْخَوْفِ وَكَانَتْ صَلَاةُ الْخَوْفِ فِي السَّنَةِ السَّابِعَةِ» رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ took part in six expeditions before the prayer of fear, and the prayer of fear was prescribed in the seventh year.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے نماز خوف سے پہلے چھ مرتبہ غزوات میں شرکت کی تھی ‘ اور نماز خوف کا حکم ساتویں سال میں آیا تھا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔