Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 90 · Chapter 1000

خریدوفروخت، ذرائع آمدنی اور تجارت کے متعلقہ امور کا بیان

ایک آدمی کا ایک خریدار کو کوئی چیز بیچنا، پھر وہی چیز کسی اور کو بیچ دینا اور ایسی چیز کی بیع کرنے کی ممانعت کہ بیچنے والا جس کا مالک نہ ہو اور وہ اس کو خرید کر اُس کے سپرد کر دے

3 hadiths in this chapter

5875

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #5875

Zaeef

۔ (۵۸۷۵)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِذَا أَنْکَحَ الْوَلِیَّانِ فَہُوَ لِلْأَوَّلِ مِنْہُمَا، وَاِذَا بَاعَ الرَّجُلُ بَیْعًا مِنْ رَجُلَیْنِ فَہُوَ لِلْأَوَّلِ مِنْہُمَا)) (مسند احمد: ۱۷۴۸۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب دو ولی ایک عورت کا نکاح کردیں تو ان میں سے پہلے کا نکاح معتبر ہو گا اور جب ایک آدمی کوئی چیز دو آدمیوں کو فروخت کر دے تو وہ پہلے خریدار کی ہی ہو گی۔

5876

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #5876

Zaeef

۔ (۵۸۷۶)۔ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَیُّمَا امْرَأَۃٍ زَوَّجَہَا وَلِیَّانِ فَہِیَ لِلْاَوَّلِ مِنْہُمَا، وَمَنْ بَاعَ بَیْعًا مِنْ رَجُلَیْنِ فَہُوَ لِلْأَوَّلِ مِنْہُمَا)) (مسند احمد: ۲۰۳۴۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا سمرہ بن جندب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دو ولی جس عورت کا نکاح کر دیں تو وہ عورت پہلے کے نکاح کے مطابق ہو گی اور جو شخص ایک چیز دو آدمیوں کو فروخت کر دے تو وہ پہلے خریدار کی ہی ہو گی۔

5877

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #5877

Sahih

۔ (۵۸۷۷)۔ عَنْ حَکَیْمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! یَأْتِیْنِی الرَّجُلُ یَسْأَلُنِی الْبَیْعَ، لَیْسَ عِنْدِیْ مَا اَبِیْعُہُ، ثُمَّ اَبِیْعُہُ مِنَ السُّوْقِ؟ فَقَالَ: ((لَا تَبِعْ مَا لَیْسَ عِنْدَکَ۔)) (مسند احمد: ۱۵۳۸۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا حکیم بن حزام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ایک آدمی مجھ سے ایسی چیز کو فروخت کرنے کا مطالبہ کرتا ہے کہ وہ چیز میرے پاس نہیں ہے، (اگر میں اس سے سودا کر کے بعد میں) بازار سے خرید کر اس کو پہنچا دوں؟ نبی کریم‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو چیز تیرے پاس نہیں ہے، اس کا سودا نہ کر۔