Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 77 · Chapter 890

جہاد کے مسائل

اس چیز کا بیان کہ جب کافر کا غلام مسلمان ہو کر ہمارے پاس آ جائے تو وہ آزاد ہو گا

4 hadiths in this chapter

5120

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #5120

Sahih

۔ (۵۱۲۰)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یُعْتِقُ مَنْ جَائَ ہُ مِنَ الْعَبِیدِ قَبْلَ مَوَالِیہِمْ إِذَا أَسْلَمُوا، وَقَدْ أَعْتَقَ یَوْمَ الطَّائِفِ رَجُلَیْنِ۔ (مسند أحمد: ۲۱۱۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ جو غلام اپنے مالکوں سے پہلے مسلمان ہو کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس پہنچ جاتے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کو آزاد کر دیتے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے طائف والے دن اس طرح کے دو آدمیوں کو آزاد کیا تھا۔

5121

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #5121

Sahih

۔ (۵۱۲۱) :(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: حَاصَرَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَھْلَ الطَّائِفِ فَخَرَجَ إِلَیْہِ عَبْدَانِِ فَأَعْتَقَہُمَا، أَحَدُہُمَا أَبُو بَکْرَۃَ وَکَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُعْتِقُ الْعَبِیدَ إِذَا خَرَجُوا إِلَیْہِ۔ (مسند أحمد: ۲۱۷۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اہل طائف کا محاصرہ کر لیا، ان کے دو غلام آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس پہنچ گئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو آزاد کر دیا، ان میں سے ایک سیدنا ابو بکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے۔ ویسے جب بھی غلام مسلمان ہو کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آتے تھے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کو آزاد کر دیتے تھے۔

5122

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #5122

Sahih

۔ (۵۱۲۲)۔ (وَعَنْہٗ مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ): قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمَ الطَّائِفِ: ((مَنْ خَرَجَ إِلَیْنَا مِنَ الْعَبِیدِ فَہُوَ حُرٌّ۔)) فَخَرَجَ عَبِیدٌ مِنَ الْعَبِیدِ فِیہِمْ أَبُو بَکْرَۃَ، فَأَعْتَقَہُمْ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند أحمد: ۲۲۲۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (تیسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے طائف والے دن فرمایا: جو غلام ہمارے پاس آ جائیں گے، وہ آزاد ہوں گے۔ پھر ابوبکرہ سمیت کچھ غلام آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آگئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو آزاد کر دیا۔

5123

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #5123

Sahih

۔ (۵۱۲۳)۔ (وَعَنْہٗ مِنْ طَرِیْقٍ رَابِعٍ) قَالَ: اَعْتَقَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمَ الطَّائِفِ مَنْ خَرَجَ اِلَیْہِ مِنْ عَبِیْدِ الْمُشْرِکِیْنَ۔ (مسند أحمد: ۱۹۵۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (چوتھی سند) راوی کہتے ہیں: طائف والے دن مشرکوں کے جو غلام نکل کر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو آزاد کر دیا تھا۔