Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 72 · Chapter 737

احرام، اس کے مواقیت ، طریقے اور اس سے متعلقہ دوسرے احکام کے ابواب

… حج افراد کا بیان

5 hadiths in this chapter

4181

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4181

Sahih

۔ (۴۱۸۱) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما أَنَّہُ قَالَ: أَہَلَّ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِالْحَجِّ فَلَمَّا قَدِمَ طَافَ بِالْبَیْتِ وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ وَلَمْ یُقَصِّرْ وَلَمْ یَحِلَّ مِنْ أَجْلِ الْہَدْیِ، وَأَمَرَ مَنْ لَمْ یَکُنْ سَاقَ الْہَدْیَ أَنْ یَطُوْفَ وَأَنْ یَسْعٰی وَیُقَصِّرَ أَوْ یَحْلِقَ ثُمَّ یَحِلَّ۔ (مسند احمد: ۳۱۲۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حج کا احرام باندھا تھا، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مکہ میں آئے تو بیت اللہ کا طواف کیا، صفا مروہ کی سعی کی، اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بال نہ کٹوائے اور قربانی کا جانور ہمراہ ہونے کی وجہ سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حلال نہ ہوئے اور جن لوگوں کے ہمراہ قربانی کے جانور نہیں تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو حکم دیا کہ وہ طواف اور سعی کے بعد بال منڈا کر یا کٹوا کر حلال ہو جائیں۔

4182

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4182

Sahih

۔ (۴۱۸۲) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمَرَ النَّاسَ عَامَ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ: ((مَنْ أَحَبَّ أَنِْ یَبْدَئَ مِنْکُمْ بِعُمْرَۃٍ قَبْلَ الْحَجِّ فَلْیَفْعَلْ وَأَفْرَدَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْحَجَّ وَلَمْ یَعْتَمِرْ۔ (مسند احمد: ۲۵۱۲۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر لوگوں کو حکم دیا اور فرمایا: تم میں سے جو آدمی حج سے قبل عمرہ کرنا پسند کرتا ہو وہ عمرہ کر سکتا ہے، خود رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صرف حج کا احرام باندھا تھا، عمرہ نہیں کیا تھا۔

4183

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4183

Sahih

۔ (۴۱۸۳) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: أَہْلَلْنَا أَصْحَابَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِالْحَجِّ خَالِصًا لَیْسَ مَعَہُ غَیْرُہُ، خَالِصًا وَحَدَہُ، فَقَدِمْنَا مَکَّۃَ صُبْحَ رَابِعَۃٍ مَضَتْ مِنْ ذِیْ الْحِجَّۃِ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((حِلُّوْا وَجْعَلُوْاہَا عُمْرَۃً)) الْحَدِیْثَ۔ (مسند احمد: ۱۴۴۶۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ ہم صحابہ نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ صرف اور صرف حج کا احرام باندھا تھا، اس کے ساتھ کوئی دوسری چیز نہیں تھی، لیکن جب ہم چار ذوالحجہ کو مکہ مکرمہ پہنچے تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: حلال ہو جاؤ اور اس کو عمرہ بنا دو، …۔ الحدیث

4184

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4184

Sahih

۔ (۴۱۸۴) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: أَہَلَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ حَجَّتِہِ بِالْحَجِّ۔ (مسند احمد: ۱۴۴۳۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر حج کا احرام باندھا تھا۔

4185

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4185

Sahih

۔ (۴۱۸۵) عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: أَہْلَلْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖوَصَحْبِہِ وَسَلَّم َبِالْحَجِّمُفْرَدًا۔ (مسنداحمد: ۵۷۱۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ حج افراد کا احرام باندھا تھا۔