Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 72 · Chapter 730

احرام، اس کے مواقیت ، طریقے اور اس سے متعلقہ دوسرے احکام کے ابواب

مواقیت ِاحرام کے مقامات کا بیان

13 hadiths in this chapter

4138

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4138

Sahih

۔ (۴۱۳۸) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: وَقَّتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِأَہْلِ الْمَدِیْنَۃِ ذَا الْحُلَیْفَۃِ وَلِأَہْلِ الشَّامِ الْجُحْفَۃَ، وَلِأَہْلِ الْیَمَنِیَلَمْلَمَ وَلِأَھْلِ نَجْدٍ قَرْنًا، وَقَالَ: ((وَہُنَّ وَقْتٌ لِاَہْلِہِنَّ، وَلِمَنْ مَرَّ بِہِنَّ مِنْ غَیْرِ أَہْلِہِنَّ، یُرِیْدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ، فَمَنْ کَانَ مَنْزِلُہُ مِنْ وَرَائِ الْمِیْقَاتِ، فَإِہْلَالُہُ مِنْ حَیْثُیُنْشِیئُ وَکَذٰلِکَ، حَتّٰی أَہْلُ مَکَّۃَ إِہْلَالُہُمْ مِنْ حَیْثُیُنْشِئُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۲۱۲۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اہل مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ، شام والوں کے لئے حجفہ، اہل یمن کے لئے یلملم اور اہل نجد کے لئے قرن المنازل کو بطورِ میقات مقرر کیا اور فرمایا: یہ مواقیت ان مقامات کے لوگوں کے لئے ہیں اور ان لوگوں کے لئے ہیں جو ان مواقیت سے گزر کر حج یا عمرہ کے لئے آئیں اور جس آدمی کی قیام گاہ ان حدود کے اندرہے، وہ جہاں سے روانہ ہو گا وہی اس کا میقات ہو گا، یہاں تک کہ مکہ والے لوگ مکہ ہی سے احرام باندھیں گے۔

4139

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4139

Sahih

۔ (۴۱۳۹) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ، بِنَحْوِہِ وَفِیْہِ) ((فَمَنْ کَانَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِکَ فَمِنْ حَیْثُ أَنْشأَ، حَتّٰی أَہْلُ مَکَّۃَ مِنْ مَکَّۃَ۔)) (مسند احمد: ۲۲۷۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) اس میں ہے: اور جو لوگ اس میقات کی حد کے اندررہتے ہیں، وہ جہاں سے سفر شروع کریں گے، وہیں سے احرام باندھیں گے، یہاں تک کہ مکہ والے لوگ مکہ ہی سے احرام باندھیں گے۔

4140

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4140

Sahih

۔ (۴۱۴۰) عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ أَیْنَیُحْرِمُ؟ قَالَ: ((مُہَلُّ أَہْلِ الْمَدِیْنَۃِ مِنْ ذِیْ الْحُلَیْفَۃِ، وَمُہَلُّ أَہْلِ الشَّامِ مِنَ الْجُحْفَۃِ، وَمُہَلُّ أَہْلِ الْیَمَنِ مِنْ یَلَمْلَمَ، وَمُہَلُّ أَہْلِ نَجْدٍ مِنْ قَرْنٍ۔)) وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ وَقَاسَ النَّاسُ ذَاتَ عِرْقٍ بِقَرْنٍ۔ (مسند احمد: ۴۴۵۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوال کیا کہ وہ کہاں سے احرام باندھے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اہل مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ، اہل شام کے لئے جحفہ، اہل یمن کے لئے یلملم اور اہل نجد کے لئے قرن المنازل میقات ہے۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا کہ لوگوں نے ذات عرق کو قرن المنازل پر قیاس کر لیا ہے۔

4141

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4141

Sahih

۔ (۴۱۴۱) (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ دِیْنَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: وَقَّتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِأَہْلِ الْمَدِیْنَۃِ ذَا الْحُلَیْفَۃِ، وَلِأَہْلِ نَجْدٍ قَرْنًا، وَلِأَہْلِ الشَّامِ الْجُحْفَۃَ، وَقَالَ: ہٰؤُلَائِ الثَّلَاثُ حَفِظْتُہُنَّ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَحُدِّثْتُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((وَلِأَہْلِ الْیَمَنِیَلَمْلَمَ۔)) فَقِیْلَ لَہُ: اَلْعِرَاقُ؟ قَالَ: لَمْ یَکُنْیَوْمَئِذٍ عِرَاقٌ۔ (مسند احمد: ۵۱۱۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ، اہلِ نجد کے لیے قرن اور اہلِ شام کے لیے جحفہ کو میقات مقرر کیا ہے، پھر سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: یہ تین مقامات تو میں نے خود رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یادکیے اور مجھے یہ بھی بیان کیا گیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اہلِ یمن کے لیےیلملم ہے۔ کسی نے ان سے پوچھا:اور اہل عراق کا میقات؟ انھوں نے کہا: ان دنوں عراق کا وجود ہی نہیں تھا۔

4142

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4142

Sahih

۔ (۴۱۴۲) عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ أَخْبَرْنِی أَبُوْالزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ یُسْأَلُ عَنِ الْمُہَلِّ، فَقَالَ: سَمِعْتُ ثُمَّ انْتَہٰی، أُرَاہُ یُرِیْدُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مُہَلُّ أَہْلِ الْمَدِیْنَۃِ مِنْ ذِی الْحُلَیْفَۃِ وَالطَّرِیْقُ الْأُخْرٰی الْجُحْفَۃُ، وَمُہَلُّ أَہْلِ الْعِرَاقِ مِنْ ذَاتِ عِرْقٍ،وَمُہَلُّ أَہْلِ نَجْدٍ مِنْ قَرْنٍ وَمُہَلُّ أَہْلِ الْیَمَنِ مِنْ یَلَمْلَمَ۔)) (مسند احمد: ۱۴۶۲۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابوزبیر کہتے ہیں:سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ان مقامات کے بارے میں پوچھا گیا، جہاں سے تلبیہ کہا جاتا ہے، انھوں نے کہا: میں نے سنا ہے، پھر وہ خاموش ہو گئے، میرا خیال ہے کہ ان کی مراد نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تھے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اہل مدینہ کا میقات ایک راستے سے ذوالحلیفہ ہے اور دوسرے سے حجفہ،اہل عراق کا میقات ذات عرق، اہل نجد کا قرن المنازل اور اہل یمن کا میقات یلملم ہے۔

4143

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4143

Sahih

۔ (۴۱۴۳) (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنِ ابْنِ لَہِیْعَۃَ ثَنَا أَبُوْ الزَّبَیْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الْمُہَلِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مُہَلُّ أَہْلِ الْمَدِیْنَۃِ مِنْ ذِی الْحُلَیْفَۃِ،)) فَذَکَرَہُ بِاللَّفْظِ الْمُتَقَدِّمِ۔ (مسند احمد: ۱۴۶۷۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) ابوزبیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے میقات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اہل مدینہ کا میقات ذوالحلیفہ ہے، …۔ پھر سابقہ حدیث کی طرح حدیث بیان کی۔

4144

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4144

Sahih

۔ (۴۱۴۴) عَنْ عَمْرِوْ بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: وَقَّتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِأَہْلِ الْمَدِیْنَۃِ ذَالْحُلَیْفَۃِ، وَلِاَہْلِ الشَّامِ الْجُحْفَۃَ، وَلِأَہْلِ الْیَمَنِ وَأَہْلِ تِہَامَۃَیَلَمْلَمَ، وَلِأَہْلِ الطَّائِفِ وَہِیَ نَجْدٌ قَرْنًا، وَلأَِہْلِ الْعِرَاقِ ذَاتَ عِرْقٍ۔ (مسند احمد: ۶۶۹۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اہل مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ، اہل شام کے لئے حجفہ، اہل یمن اور اہل تہامہ کے لئے یلملم اور اہل طائف یعنی نجد والوں کے لئے قرن اور اہل عراق کے لئے ذات عرق کو بطورِ میقات مقرر کیا۔

4145

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4145

Sahih

۔ (۴۱۴۵)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: وَقَّتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِأَہْلِ الْمَشْرِقِ الْعَقِیْقَ۔ (مسند احمد: ۳۲۰۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اہل مشرق کے لئے عقیق کو میقات مقرر کیاہے۔

4146

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4146

Sahih

۔ (۴۱۴۶) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَقَّتَ لِأَہْلِ نَجْدٍ قَرْنًا۔ (مسند احمد: ۱۶۲۲۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اہل نجد کے لئے قرن المنازل کو میقات مقرر کیا ہے۔

4147

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4147

Zaeef

۔ (۴۱۴۷) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِیْ صَعْصَعَۃَ عَنْ أُمِّّ حَکِیْمٍ السُّلَمِیَّۃِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ أَحْرَمَ مِنْ بَیْتِ الْمَقْدِسِ غَفَرَ اللّٰہُ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۰۹۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے بیت المقدس سے احرام باندھا، اللہ تعالیٰ اس کے سابقہ تمام گناہ معاف کر دے گا۔

4148

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4148

Zaeef

۔ (۴۱۴۸) (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ یَحْیَ بْنِ أَبِیْ سُفْیَانَ الْأَخْنَسِیِّ عَنْ أُمِّہِ أُمِّ حَکِیْمِ اِبْنَۃِ أُمَیَّۃَ بْنِ الْأَخْنَسِ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ أَہَلَّ مِنَ الْمَسْجِدِ الْاَقَصیٰ بِعُمْرَۃٍ أَوْ بِحَجَّۃٍ غَفَرَ اللّٰہُ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ۔)) قَالَ: فَرَکِبَتْ أُمُّ حَکِیْمٍ عِنْدَ ذٰلِکَ الْحَدِیْثِ إِلٰی بَیْتِ الْمَقْدِسِ حَتّٰی أَہَلَّتْ بِعُمْرَۃٍ۔ (مسند احمد: ۲۷۰۹۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا بیان ہے کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس نے مسجد اقصیٰ سے عمرہ یا حج کا احرام باندھا، اللہ تعالیٰ اس کے سابقہ تمام گناہ معاف کر دے گا۔ یہ حدیث سن کر ام حکیم بیت المقدس کے لیے روانہ ہو گئیں اور وہاں سے عمرہ کا احرام باندھ کر آئیں۔

4149

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4149

Sahih

۔ (۴۱۴۹)عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِیْ بَکْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِرْحَلْ ہٰذِہِ النَّاقَۃَ، ثُمَّ أَرْدِفْ أُخْتَکَ فَإِذَا ہَبَطْتُّمَا مِنْ أَکَمَۃِ التَّنْعِیْمِ فَاَھِلَّا وَاَقْبِلا۔)) وَذٰلِکَ لَیْلَۃَ الصَّدَرِ۔ (مسند احمد: ۱۷۰۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدناعبدالرحمن بن ابی بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس اونٹنی پر سوار ہو جاؤ اوراپنی بہن عائشہ کو اپنے پیچھے بٹھا لو، پھر جب تم تنعیم کے ٹیلے سے اترو تو احرام باندھ لو اور (عمرہ کے لیے) آ جاؤ۔ یہ روانگی والی رات کی بات تھی۔

4150

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4150

Sahih

۔ (۴۱۵۰) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)، بِنَحْوِہِ وَفِیْہِ: ((فَإِذَا ہَبَطْتَّ بِہَا مِنَ الْأَکَمَۃِ فَلْتُحْرِمْ فَإِنَّہَا عُمْرَۃٌ مُتَقَبَّلَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۱۷۱۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) یہ حدیث بھی سابق حدیث کی مانند ہے، البتہ اس میں ہے: جب تم تنعیم کے ٹیلے سے اترو تو عائشہ احرام باندھ لے، پس بیشک یہ عمرہ مقبول ہو گا۔