Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 71 · Chapter 724

عمرہ کے ابواب

عمرۂ قضاء کا بیان

2 hadiths in this chapter

4118

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4118

Sahih

۔ (۴۱۱۸) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ أَبِیْ أَوْفٰی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِیْنَ اعْتَمَرَ، فَطَافَ وَطُفْنَا مَعَہُ، وَصَلّٰی وَصَلَّیْنَا مَعَہُ، وَسَعٰی بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ وَکُنَّا نَسْتُرُہْ ُمِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ لَا یُصِیْبُہُأَحَدٌ بِشَیْئٍ۔ (مسند احمد: ۱۹۳۴۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عمرہ کیا تو ہم آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے طواف کیا تو ہم نے بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ طواف کیا اور جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نماز پڑھی تو ہم نے بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صفا مروہ کی سعی کی، ہم نے اس دوران آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو گھیرے میں لئے رکھا تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ مکہ والے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کوئی نقصان پہنچا دیں۔

4119

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4119

Sahih

۔ (۴۱۱۹) عَنْ إِسْمَاعِیْلَ بْنِ أَبِیْ خَالِدِ قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِیْ أَوْفٰی رضی اللہ عنہ : أَدَخَلَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الْبَیْتَ فِیْ عُمْرَتِہِ ؟ قَالَ : لَا ۔ (مسند احمد : ۱۹۳۳۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ اسماعیل بن ابی خالد کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے پوچھاکہ کیا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عمرہ کے موقع پر بیت اللہ میں داخل ہوئے تھے؟ انہوں نے کہا: جی نہیں۔