Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 66 · Chapter 634

زکوۃ کی ادائیگی کے متعلق ابواب

بیوی کا اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے گھر سے صدقہ کرنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

3628

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #3628

Sahih

۔ (۳۶۲۸) عَنْ اَسْمَائَ بِنْتِ اَبِیْ بَکْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما اَنَّہَا سَاَلْتِ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَتْ: إِنَّ الزُّبَیْرِ رَجُلٌ شَدِیْدٌ وَیَاْتِیْنِیَ الْمِسْکِیْنُ فَاَتَصَدَّقُ عَلَیْہِ مِنْ بَیْتِہِ بِغَیْرٍ إِذْنِہِ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہِوَسَلَّمَ: ((اِرْضَخِیْ وَلَا تُوْعِیْ فَیُوعِیَ اللّٰہُ عَلَیْکِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۵۲۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ اسماء بنت ابی بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ سوال کیا کہ میرا شوہر سیدنا زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سخت مزاج آدمی ہے، تو کیا جب میرے پاس کوئی مسکین آجائے تو میں اس کے گھر سے اس کی اجازت کے بغیر صدقہ کر سکتی ہوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسے تھوڑی سی چیز دے دیا کرو اور بخل نہ کرو، وگرنہ اللہ تعالیٰ بھی تم پر بخل کرنے لگے گا۔

3629

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #3629

Sahih

۔ (۳۶۲۹) (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَتْ: قُلْتُ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : لیَسْ لِیْ إِلَّا مَا اَدْخَلَ الزُّبَیْرُ بَیْتِی؟ قَالَ: ((اَنْفِقِیْ وَلَا تُوْکِیْ فَیُوْکٰی عَلَیْکِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۴۵۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) سیدہ اسماء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا: میرے پاس وہی کچھ ہے جو میرا خاوند سیدنا زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ میرے گھر میں لاتا ہے،(تو کیا میں اس سے صدقہ کر دیا کروں)؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: خرچ کیا کر اور نہ رک، وگرنہ تجھ سے بھی روک لیا جائے گا۔

3630

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #3630

Sahih

۔ (۳۶۳۰) (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ بِنَحْوِہِ وَفِیْہِ:) اِنْفَحِیِ اَوْ اِرْضَخِی اَوْ اَنْفِقِی وَلَا تُوْعِیْ فَیُوعِیَ اللّٰہُ عَلَیْکِ ولَا تُحْصِیْ فَیُحْصِیَ اللّٰہُ عَلَیْکِ)) (مسند احمد: ۲۷۴۶۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (تیسری سند)رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: خرچ کیا کر اور بچا بچا کر نہ رکھا کر، وگرنہ اللہ تعالیٰ بھی تجھ سے بچا بچا کر رکھے گا، اورگن گن کر نہ دے، وگرنہ اللہ تعالیٰ بھی گن گن کر تجھے دے گا۔