Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 6 · Chapter 65

طہارت کے ابواب

ساکن پانی میں پیشاب کرنے اور پھر اس سے وضو یا غسل کرنے کا حکم

3 hadiths in this chapter

393

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #393

Sahih

۔ (۳۹۳)۔عَنْ جَابِرٍ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِؓ قَالَ: زَجَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ یُبَالَ فِی الْمَائِ الرَّاکِدِ۔ (مسند أحمد: ۱۴۷۲۳)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر بن عبد اللہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے ساکن پانی میں پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے۔

394

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #394

Sahih

۔ (۳۹۴)۔عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((لَا یَبُوْلَنَّ أَحَدُکُمْ فِیْ الْمَائِ الدَّائِمِ ثُمَّ یَتَوَضَّأُ مِنْہُ۔)) وَفِیْ رِوَایَۃٍ: ((ثُمَّ یَغْتَسِلُ مِنْہُ۔)) بَدْلَ ((یَتَوَضَّأُ۔)) (مسند أحمد: ۷۵۱۷)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: کوئی آدمی کھڑے پانی میں ہر گز پیشاب نہ کرے، پھر وہ اس میں وضو کرے گا۔ اور ایک روایت میں ہے: پھر وہ اس سے غسل کرے گا۔ یہ الفاظ یَتَوَضَّأُ کی جگہ پر ہیں۔

395

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #395

Sahih

۔ (۳۹۵) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ)۔ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((لَا تَبُلْ فِی الْمَائِ الدَّائِمِ الَّذِیْ لَا یَجْرِیْ ثُمَّ تَغْتَسِلُ مِنْہُ۔)) (مسند أحمد: ۸۱۷۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: تو اس کھڑے پانی میں پیشاب نہ کر، جو چلتا نہیں ہے، پھر تو اس میں غسل کرے گا۔