Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 52 · Chapter 490

عیدین اور ان کے متعلقہ امور مثلا نماز وغیرہ کے ابواب

عید کی نماز میں تکبیرات کی تعداد اور ان کے محل کا بیان

5 hadiths in this chapter

2852

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2852

Sahih

۔ (۲۸۵۲) عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبِ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَبَّرَ فِی عِیْدٍ ثِنْتَیْ عَشْرَۃَ تَکْبِیْرَۃً، سَبْعًا فِی الْأُوْلٰی، وَخَمْسًا فِی الْآخِرَۃِ وَلَمْ یُصَلِّ قَبْلَہَا وَلَا بَعْدَھَا، قَالَ أَبِی وَأَنَا أَذْھَبُ اِلٰی ھٰذَا۔ (مسند احمد: ۶۶۸۸)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عید کی نماز میں بارہ تکبیرات کہیں، پہلی رکعت میں سات اور دوسری رکعت میں پانچ اور عید سے پہلے اور بعد میں کوئی (نفل) نماز نہیں پڑھتے تھے۔ عبد اللہ بن احمد کہتے ہیں: میرے باپ امام احمد نے کہاـ: اور میرا مسلک بھی یہی ہے (کہ بارہ تکبیرات کہی جائیں)۔

2853

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2853

Zaeef

۔ (۲۸۵۳) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((التَّکْبِیْرُ فِی الْعِیْدَیْنِ سَبْعًا قَبْلَ الْقِرَائَۃِ وَخَمْسًا بَعْدَ الْقِرَائَۃِ۔)) (مسند احمد: ۸۶۶۴)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عیدین میں سات تکبیریں قراءت سے پہلے ہیں اور پانچ قراءت کے بعد۔

2854

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2854

Sahih

۔ (۲۸۵۴) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یُکَبِّرُ فِی الْعِیْدَیْنِ سَبْعًا فِی الرَّکْعَۃِ الْأُوْلٰی، وَخَمْسًا فِی الْآخِرَۃِ سِوَی تَکْبِیْرَتَیِ الرُّکُوْعِ۔ (مسند احمد: ۲۴۹۱۳)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں کہ بے شک رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عیدین کی نماز میں پہلی رکعت میں سات تکبیریں اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہتے تھے، یہ رکوع والی تکبیرات کے علاوہ ہوتی تھیں۔

2855

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2855

Sahih

۔ (۲۸۵۵) عَنْ مَکْحُوْلٍ قَالَ: حَدَّثَنِی أَبُو عَائِشَۃَ وَکَانَ جَلِیْسًا لِأَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ سَعِیْدَ بْنَ الْعَاصِ دَعَا أَبَا مُوْسَی الْأَشْعَرِیَّ وَحُذَیْفَۃَ ابْنَ الْیَمَانِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما فَقَالَ: کَیْفَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُکَبِّرُ فِی الْفِطْرِ وَالْأَضْحٰی؟ فَقَالَ أَبُو مُوْسَی: کَانَ یُکَبِّرُ أَرْبَعَ تَکْبِیْرَاتٍ، تَکْبِیْرَہُ عَلَی الْجَنَائِزِ وَصَدَّقَہُ حُذَیْفَۃُ، فَقَالَ أَبُو عَائِشَۃَ فَمَا نَسِیْتُ بَعْدُ قَوْلَہُ تَکْبِیْرَہُ عَلَی الْجَنَائِزِ وَأَبُو عَائِشَۃَ حَاضِرٌ سَعِیْدَ بْنَ الْعَاصِ۔ (مسند احمد: ۱۹۹۷۲)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ہم نشین ابو عائشہ کہتے ہیں: سیّدنا سعید بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیّدنا ابو موسی اشعری اور سیّدنا حذیفہ بن یمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کو بلایا اور پوچھا: رسول اللہ عید الفطر اور عید الاضحی کی نمازوں میں تکبیرات کیسے کہتے تھے؟ سیّدنا ابو موسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: (ہر رکعت میں) چار تکبیرات کہتے تھے، جیسے جنازے کی تکبیریں ہوتی ہیں۔ سیّدنا حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان کی تصدیق کی۔ ابو عائشہ کہتے ہیں: میں اس کے بعد ان کی بات جیسے جنازے کی تکبیریں ہوتی ہیں کو نہیں بھول پایا۔ مکحول کہتے ہیں: ابو عائشہ سیّدنا سعید بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی مجلس میں حاضر تھے۔

2856

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2856

Zaeef

۔ (۲۸۵۶)عَنْ اِبْرَاھِیْمَ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ فَرُّوخَ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ عُثْمَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ الْعِیْدَ فَکَبَّرَ سَبْعًا وَخَمْسًا۔ (مسند احمد: ۵۴۲)

اردو ترجمہ · Urdu

عبد اللہ بن فروخ کہتے ہیں: میں نے سیّدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پیچھے عید کی نماز پڑھی، انہوں نے (پہلی رکعت میں) سات اور (دوسری رکعت میں) پانچ تکبیریں کہیں۔