Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 44 · Chapter 421

مریض کی نماز اور بیٹھ کر نماز پڑھنے کے بارے میں ابواب

نبی کریم aکا بیٹھ کر نفلی نماز ادا کرنا

3 hadiths in this chapter

2433

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2433

Sahih

۔ (۲۴۳۳) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّی کَثِیْرًا مِنْ صَلَاتِہِ وَھُوَ جَالِسٌ۔ (مسند احمد: ۲۵۳۴۴)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم زیادہ تر بیٹھ کر نماز پڑھا کرتے تھے۔

2434

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2434

Sahih

۔ (۲۴۳۴) عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: وَالَّذِی تَوَفّٰی نَفْسَہُ! تَعْنِی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَا تُوُفِّیَ حَتّٰی کَانَتْ أَکْثَرُ صَلَاتِہِ قَاعِدًا اِلَّا الْمَکْتُوْبَۃَ، وَکَانَ أَعْجَبُ الْعَمِلِ اِلَیْہِ الَّذِی یَدُوْمُ عَلَیْہِ الْعَبْدُ وَاِنْ کَانَ یَسِیْرًا۔ (مسند احمد: ۲۷۱۳۴)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: اس ذات کی قسم جس نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فوت کیا!آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس وقت تک فوت ہوئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زیادہ تر نماز بیٹھ کر پڑھنے لگ گئے تھے ، سوائے فرض نماز کے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ عمل بہت اچھا لگتا تھا جس پر بندہ ہمیشگی کرے ، اگرچہ وہ تھوڑا سا عمل ہی ہو ۔‘‘

2435

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2435

Sahih

۔ (۲۴۳۵) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّی قَائِمًا وَقَاعِدًا وَحَافِیًا وَمُنْتَعِلًا (زَادَ فِی رِوَایَۃٍ) وَیَنْفَتِلُ عَنْ یَمِیْنِہِ وَعَنْ یَسَارِہِ۔ (مسند احمد: ۷۳۷۸)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہوکر اور بیٹھ کر نماز پڑھتے اور اسی طرح ننگے پاؤں بھی نماز پڑھتے اور جوتیاں پہن کر بھی اور (نماز سے فارغ ہو کر) دائیں جانب بھی پھر جاتے اوربائیں جانب بھی۔