Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 31 · Chapter 317

سلام کے ساتھ نماز سے خارج ہونے اور اس کے متعلقات کا بیان

سلام کی کیفیت، اس کے الفاظ اور اس کے دو مرتبہ ہونے کا بیان

8 hadiths in this chapter

1826

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1826

Sahih

۔ (۱۸۲۶) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: أَنَا رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُکَبِّرُ فِی کُلِّ خَفْضٍ وَرَفْعٍ وَقِیَامٍ وَقُعُوْدٍ وَیُسَلِّمُ عَنْ یَمِیْنِہِ وَعَنْ یَسَارِہِ حَتّٰییُرٰی بَیَاضُ خَدَّیْہِ أَوْخَدِّہِ، وَرَأَیْتُ أَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ یَفْعَلاَنِ ذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۳۶۶۰)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا ہے آپ نیچے جاتے، اوپر ہوتے، کھڑے ہوتے اور بیٹھتے وقت تکبیر کہتے تھے اور دائیں بائیں اس طرح سلام پھیرتے تھے کہ رخساروں کی سفیدی نظر آجاتی تھی، پھر میں نے سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کو بھی ایسے کرتے دیکھا۔

1827

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1827

Sahih

۔ (۱۸۲۷) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) قَالَ: کَأَنَّمَا أَنْظُرُ إِلٰی بَیَاضِ خَدِّ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِتَسْلِیْمَتِہِ الْیُسْرٰی۔ (مسند احمد: ۴۴۳۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند)وہ کہتے ہیں: گویا کہ میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے رخسار کی سفیدی کی طرف دیکھ رہا ہوں، جبکہ آپ بائیں طرف سلام پھیر رہے ہوتے۔

1828

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1828

Sahih

۔ (۱۸۲۸) وَعَنْہُ أَیْضًا أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یُسَلِّمُ عَنْ یَمِیْنِہِ وَعَنْ یَسَارِہِ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ، حَتّٰی یُرٰی أَوْ نَرٰی بَیَاضَ خَدَّیْہِ۔ (مسند احمد: ۳۹۳۳)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دائیں اور بائیں طرف یہ کہتے ہوئے سلام پھیرتے تھے: اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ، (آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اتنا چہرہ پھیرتے کہ) رخساروں کی سفیدی نظر آجاتی۔

1829

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1829

Sahih

۔ (۱۸۲۹) عَنْ وَاسِعٍ أَنَّہُ سَأَلَ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ عَنْ صَلاَۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: اَللَّہُ أَکْبَرُ کُلَّمَا وَضَعَ وَکُلَّمَا رَفَعَ، ثُمَّ یَقُوْلُ: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلٰییَمِیْنِہِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ عَلٰییَسَارِہِ۔ (مسند احمد: ۶۳۹۷)

اردو ترجمہ · Urdu

جناب واسع نے جب سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نماز کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا: آپ جب بھی نیچے جاتے اور اٹھتے تو اللہ اکبر کہتے، پھر دائیں طرف اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ اور بائیں طرف اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ کہتے۔

1830

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1830

Sahih

۔ (۱۸۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ مَھْدِیٍّ وَأَبُو سَعِیْدٍ قَالاَ ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ إسْمَاعِیْلَ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ أَبُوْ سَعْیِدٍ قَالَ ثَنَا إِسْمَاعِیْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَقَالَ أَبُوْ سَعِیْدٍ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُسَلِّمُ عَنْ یَمِیْنِہِ حَتّٰییُرٰی بَیَاضُ خَدِّہِ، وَعَنْ یَسَارِہِ حَتّٰییُرٰی بَیَاضُ خَدِّہِ۔ (مسند احمد: ۱۴۸۴)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ جب آپ دائیں طرف سلام پھیرتے تو آپ کے رخسار کی سفیدی نظر آجاتی، اسی طرح جب بائیں طرف سلام پھیرتے تو رخسار کی سفیدی نظر آ جاتی۔

1831

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1831

Sahih

۔ (۱۸۳۱) عَنْ سَھْلِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَحْوَہُ۔ (مسند احمد: ۲۳۲۵۲)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا سہل بن سعد انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بھی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اسی طرح کی روایت بیان کی ہے۔

1832

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1832

Sahih

۔ (۱۸۳۲) عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَ مِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَحْوَہُ۔ (مسند احمد: ۱۹۰۵۹)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا وائل بن حجر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بھی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اسی طرح کی حدیث بیان کی ہے۔

1833

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1833

Sahih

۔ (۱۸۳۳) عَنْ عَدِیِّ بْنِ عُمَیْرَۃَ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِذَا سَجَدَ، یُرٰی بَیَاضُ إِبْطِہِ، ثُمَّ إِذَا سَلَّمَ أَقْبَلَ بِوَ جْہِہِ عَنْ یَمِیْنِہِ حَتّٰییُرٰی بَیَاضُ خَدِّہِ، ثُمَّ یُسَلِّمُ عَنْ یَّسَارِہِ وَیُقْبِلُ بِوَجْہِہِ حَتّٰییُرٰی بَیَاضُ خّدِّہِ عَنْ یَّسَارِہِ۔ (مسند احمد: ۱۷۸۷۸)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عدی بن عمیرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب سجدہ کرتے توآپ کی بغل کی سفیدی نظر آ جاتی، اسی طرح جب سلام پھیرتے تو اپنے چہرے کو دائیں طرف اس قدر متوجہ کرتے کہ رخسار کی سفیدی نظر آجاتی، پھر جب بائیں طرف سلام پھیرتے تو اپنے چہرے کو اتنا پھیرتے کہ بائیں طرف سے چہرے کی سفیدی نظر آ جاتی۔