Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 18 · Chapter 178

حیض، استحاضہ اور نفاس کے خونوں کے ابواب

حائضہ کی گود میں قرآن مجید کی تلاوت کے جواز اور ایسی خاتون کے مسجد میں داخل ہونے کے حکم کا بیان

6 hadiths in this chapter

954

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #954

Sahih

۔ (۹۵۴)۔عَنْ مَنْبُوْذٍ عَنْ أُمِّہِ قَالَتْ: کُنْتُ عِنْدَ مَیْمُوْنَۃَ فَأَتَاہَا ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَتْ: یَا بُنَیَّ! مَالَکَ شَعِثًا رَأْسُکَ؟ قَالَ: أُمُّ عَمَّارٍ مُرَجِّلَتِیْ حَائِضٌ، قَالَتْ: أَیْ بُنَیَّ! وَأَیْنَ الْحَیْضَۃُ مِنَ الْیَدِ؟ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَدْخُلُ عَلٰی اِحْدَانَا وَہِیَ حَائِضٌ فَیَضَعُ رَأْسَہُ فِی حِجْرِہَا فَیَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَہِیَ حَائِضٌ، ثُمَّ تَقُوْمُ اِحْدَانَا بِخُمْرَتِہِ فَتَضَعُہَا فِی الْمَسْجِدِ وَہِیَ حَائِضٌ، أَیْ بُنَیَّ! وَأَیْنَ الْحَیْضَۃُ مِنَ الْیَدِ؟ (مسند أحمد: ۲۷۳۴۶)

اردو ترجمہ · Urdu

ام منبوذ کہتی ہیں: میں سیدہ میمونہؓ کے پاس تھی، سیدنا ابن عباسؓ ان کے پاس آئے، انھوں نے ان سے پوچھا: میرے بیٹے! کیا وجہ ہے کہ تیرا سر پراگندہ ہے؟ انھوں نے کہا: ام عمار میرے سر کی کنگھی کرتی تھیں اور وہ آج کل حائضہ ہیں۔ سیدہ نے کہا: اے میرے بیٹے! حیض کا ہاتھ سے کیا تعلق ہے؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ ہم میں سے کسی کے پاس آتے، جبکہ وہ حائضہ ہوتی، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ اس کی گود میں سر رکھ کر قرآن مجید کی تلاوت کرتے تھے، اسی طرح وہ کھڑی ہوتی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی چٹائی آپ کے لیے مسجد میں بچھاتی، جبکہ وہ حائضہ ہوتی، میرے بیٹے! حیض کا ہاتھ سے کیا تعلق ہے؟

955

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #955

Sahih

۔ (۹۵۵)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَضَعُ رَأْسَہُ فِی حَجْرِیْ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ : یَتَّکِیئُ عَلَیَّ) وَأَنَا حَائِضٌ فَیَقْرَأُ الْقُرْآنَ۔ (مسند أحمد: ۲۴۹۰۱)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ میری گود میں اپنا سر رکھتے، ایک روایت میں ہے: میرے ساتھ ٹیک لگاتے اور قرآن مجید کی تلاوت کرتے، جبکہ میں حائضہ ہوتی۔

956

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #956

Sahih

۔ (۹۵۶)۔ وَفِیْ رِوَایَۃٍ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَتَّکِیُٔ فِیْ حَجْرِیْ وَأَنَا حَائِضٌ فَیَقْرَأُ الْقُرْآنَ۔ (مسند أحمد: ۲۶۷۵۱)

اردو ترجمہ · Urdu

ایک روایت میں ہے: سیدہؓ کہتی ہیں:رسول اللہ میری گود میں ٹیک لگاتے اور قرآن مجید کی تلاوت کرتے، جبکہ میں حائضہ ہوتی۔

957

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #957

Sahih

۔ (۹۵۷)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؓ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ لِعَائِشَۃَ: ((نَاوِلِیْنِیْ الْخُمْرَۃَ)) مَِن الْمَسْجِدِ۔ فَقَالَتْ: اِنِّی قَد أَحْدَثْتُ، فَقَالَ: ((أَوَ حَیْضَتُکِ فِی یَدِکِ؟))(مسند أحمد:۵۳۸۲)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے مسجد سے سیدہ عائشہؓ سے فرمایا: مجھے چٹائی پکڑاؤ۔ انھوں نے کہا: میں تو حائضہ ہو گئی ہوں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: کیا تیرا حیض تیرے ہاتھ میں ہے؟

958

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #958

Sahih

۔ (۹۵۸)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((نَاوِلِیْنِیْ الْخُمْرَۃَ۔)) مِنَ الْمَسْجِدِ۔ قَالَتْ: قُلْتُ: اِنِّیْ حَائِضٌ، قَالَ: ((اِنَّ حَیْضَتَکِ لَیْسَتْ فِی یَدِکِ۔)) (مسند أحمد: ۲۶۴۴۴)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے مسجد سے مجھے فرمایا: مجھے چٹائی پکڑاؤ۔ میں نے کہا: میں تو حائضہ ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: بیشک تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے۔

959

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #959

Sahih

۔ (۹۵۹)۔وَعَنْہَا أَیْضًا أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ لِلْجَارِیَۃِ وَہُوَ فِی الْمَسْجِدِ: ((نَاوِلِیْنِیْ الْخُمْرَۃَ)) قَالَتْ: أَرَادَ أَنْ یَبْسُطَہَا فَیُصِلِّیْ عَلَیْہَا، فَقَالَتْ: اِنِّیْ حَائِضٌ، فَقَالَ: ((اِنَّ حَیْضَہَا لَیْسَتْ فِی یَدِہَا۔)) (مسند أحمد: ۲۵۹۷۴)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہؓ سے ہی مروی ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ مسجد میں تھے، لونڈی سے کہا: مجھے چٹائی پکڑاؤ۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ اس کو بچھا کر اس پر نماز پڑھنا چاہتے تھے، اس نے کہا: میں تو حائضہ ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: بیشک اس کا حیض اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔