Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #13327
۔ (۱۳۳۲۷)۔ عَنْ بُرَیْدَۃَ الْاَسْلَمِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنِّیْ اُحِبَّ الْخَیْلَ فَفِی الْجَنَّۃِ خَیْلٌ؟ قَالَ: ((یُدْخِلُکَ اللّٰہُ الْجَنَّۃَ فَلَا تَشَائُ اَنْ تَرْکَبَ فَرَسًا مِنْ یَاقُوْتَۃٍ حَمْرَائَ تَطِیْرُ بِذَبِکَ فِیْ اَیِّ الْجَنَّۃِ شِئْتَ اِلَّا رَکِبْتَ۔)) وَاَتَاہُ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَفِی الْجَنَّۃِ اِبِلٌ؟ قَالَ: ((یَا عَبْدَ اللّٰہِ اِنْ یُّدْخِلْکَ اللّٰہُ الْجَنَّۃَ کَانَ لَکَ فِیْہَا مَا اشْتَہَتْ نَفْسُکَ وَلَذَّتْ عَیْنُکَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۳۷۰)
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اوراس نے کہا: اللہ کے رسول! مجھے گھوڑے پسند ہیں، کیا جنت میں گھوڑے ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ تجھے جنت میں داخل کرے،تو جب تو چاہے گا کہ سرخ رنگ کے یاقوت کے گھوڑے پر سوار ہو، جو تجھے تیری مرضی کے مطابق جنت میں لے کر اڑے، تو تو سوار ہو جائے گا۔ ایک اور آدمی نے آپ کی خدمت میں آکر کہا: اے اللہ کے رسول! کیا جنت میں اونٹ ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے بندے! اگر اللہ تعالیٰ تجھے جنت میں داخل کر دے تو تیرے لیے وہاں ہر وہ چیز ہو گی جو تو چاہے گا اور تیری آنکھ پسند کرے گی۔