Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #13214
۔ (۱۳۲۱۴)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یَخْرُجُ عُنُقٌ مِنَ النَّارِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ لَہُ عَیْنَانِیَبْصُرُ بِہِمَا وَآذَانٌ یَسْمَعُ بِہِمَا وَلِسَانٌ یَنْطِقُ بِہٖفَیَقُوْلُ: اِنِّیْ وُکِّلْتُ بِثَلَاثَۃٍ: بِکُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ، وَبِکُلِّ مَنِ ادَّعٰی مَعَ اللّٰہِ اِلٰہًا آخَرَ، وَالْمُصَوِّرِیْنَ۔)) (مسند احمد: ۸۴۱۱)
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن جہنم سے ایک گردن نکلے گی، اس کی دو آنکھیں ہوں گی، جن سے وہ دیکھتی ہوگی، اس کے کان ہوں گے جن سے وہ سنتی ہو گی اور اس کی ایک زبان بھی ہوگی، جس سے وہ بولتی ہو گی، وہ کہے گی: مجھے تین قسم کے لوگوں پر مسلط کیا گیا ہے: ایک وہ جو ظالم اور سرکش ہو ، دوسرا وہ جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے کے معبود ہونے کا دعویٰ کرے اور تیسرا تصاویر بنانے والا۔