Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #13123
۔ (۱۳۱۲۳)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَلْکَوْثَرُ نَہْرٌ فِی الْجَنَّۃِ، حَافَتَاہُ مِنْ ذَھَبٍ وَالْمَائُ یَجْرِیْ عَلٰی الْلُّؤْلُؤِ وَمَاؤُہُ اَشَدُّ بَیَاضًا مِنَ اللَّبَنِ وَاَحْلٰی مِنَ الْعَسَلِ۔)) (مسند احمد: ۵۳۵۵)
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے فرمایا: جنت میں ایک نہر کا نام کوثر ہے، اس کے دونوں کنارے سونے کے ہیں، اس کا پانی موتیوں پر بہتا ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے۔