Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 175 · Chapter 2705

قیامت ‘ احوالِ آخرت اور ان سے قبل برپا ہونے والے فتنوں اور علامتوں کا بیان

ایک خوش گوار قسم کی ہوا کا چلنا، جو اہل ایمان کی روحیں قبض کر لے گی

3 hadiths in this chapter

13041

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #13041

Sahih

۔ (۱۳۰۴۱)۔ عَنْ عَیَّاشِ بْنِ اَبِیْ رَبِیْعَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((تَجِیْئُ رِیْحٌ بَیْنَیَدَیِ السَّاعَۃِ تُقْبَضُ فِیْہَا اَرْوَاحُ کُلِّ مُوْمِنٍ۔)) (مسند احمد: ۱۵۵۴۲)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عیاش بن ابی ربیعہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت سے پہلے ایک ہوا چلے گی، اس میں ہر اہل ایمان کی روح قبض کر لی جائے گی۔

13042

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #13042

Sahih

۔ (۱۳۰۴۲)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فِیْ حَدِیْثٍ ذَکَرَ فِیْ اَوَّلِہِ الدَّجَّالَ ثُمَّ نُزُوْلَ نَبِیِّ اللّٰہِ عِیْسٰی علیہ السلام وَقَتْلَہُ الدَّجَّالَ قَالَ: ثُمَّ یُرْسِلُ اللّٰہُ رِیْحًا بَارِدَۃً مِنْ قِبَلِ الشَّامِ، فَلَا یَبْقٰی اَحَدٌ فِیْ قَلْبِہِ مِثْقَالُ ذَرَّۃٍ مِّنْ اِیْمَانٍ اِلَّا قَبَضَتْہُ، حَتّٰی لَوْ اَنَّ اَحَدَھُمْ کَانَ فِیْ کَبِدِ جَبَلٍ لَدَخَلَتْ۔)) قَالَ: سَمِعْتُہَا مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((وَیَبْقٰی شِرَارُ النَّاسِ۔)) اَلْحَدِیْثَ۔ (مسند احمد: ۶۵۵۵)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ایک حدیث ذکر کی، اس کے شروع میں دجال کے ظہور کا اور اللہ کے نبی حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کا اور دجال کو قتل کرنے کا ذکر ہے، بیچ میں یہ الفاظ بھی ہیں: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کے بعد اللہ تعالیٰ ارضِ شام کی طرف سے ایک خوشگوار قسم کی ہوا چلائے گا، جس شخص کے دل میں ذرہ برابر ایمان ہوگا، وہ اس کی روح قبض کر لے گی، یہاں تک کہ اگر کوئی مومن کسی پہاڑ کے بیچ میں ہوا تو وہ وہاں بھی جا پہنچے گی۔ سیدناعبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں نے یہ حدیث رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی ہے، اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: پھر صرف بدترین لوگ رہ جائیں گے، ……۔

13043

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #13043

Sahih

۔ (۱۳۰۴۳)۔ وَعَنْ مِرْدَاسِ نِ الْاَسْلَمِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یُقْبَضُ الصَّالِحُوْنَ اَلْاَوَّلُ فَالْاَوَّلُ حَتّٰییَبْقٰی کَحُثَالَۃِ التَّمْرِ اَوِ الشَّعِیْرِ لَایُبَالِی اللّٰہُ بِہِمْ شَیْئًا۔)) (مسند احمد: ۱۷۸۸۱)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا مرداس اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نیک لوگ یکے بعد دیگرے فوت ہوتے جائیں گے، یہاں تک کہ بچی ہوئی خراب اور ردی کھجور یا جو کی طرح گھٹیا قسم کے لوگ رہ جائیں گے، اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی کوئی پروا ہ نہیں کرے گا۔