Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 174 · Chapter 2615

کتاب الفضائل

فصل سوم: قبیلہ بنی ناجیہ، نخع اور غزہ کی فضیلت میں وارد احادیث کا بیان

4 hadiths in this chapter

12560

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12560

Zaeef

۔ (۱۲۵۶۰)۔ عَنْ سَعْدِ بْنِ اَبِیْ وَقَّاصٍ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ لِبَنِیْ نَاجِیَۃَ: ((اَنَا مِنْہُمْ وَھُمْ مِنِّی۔)) (مسند احمد: ۱۴۴۷)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا سعد بن ابی وقاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قبیلہ بنی ناجیہ کے بارے میں فرمایا: میں ان سے اور وہ مجھ سے ہیں، (یعنی وہ میرے اور میں ان کا ہوں)۔

12561

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12561

Zaeef

۔ (۱۲۵۶۱) ۔ (وَفِیْ رِوَایَۃِ عَنِ ابْنِ اَخِیْ سَعْدِ) قَالَ : ذَکَرُوْا بَنِیْ نَاجِیَۃَ عِنْدَ رَسُوْلِ اللہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ : ((ھُمْ حَیُّ مِنَّیْ ۔)) وَلَمْ یُذْکْرْ فِیْہِ سَعْدُ ۔ (مسند احمد : ۱۴۴۸)

اردو ترجمہ · Urdu

ایک دوسری روایت جو سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بھتیجے سے مروی ہے، اس میں ہے کہ لوگوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی موجودگی میں بنو ناجیہ کا ذکر کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ قبیلہ مجھ سے ہے۔ اس روایت کی سند میں سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا ذکر نہیں کیا جاتا۔

12562

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12562

Sahih

۔ (۱۲۵۶۲)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: شَہِدْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَدْعُو لِہٰذَا الْحَیِّ مِنَ النَّخَعِ، أَوْ قَالَ: یُثْنِی عَلَیْہِمْ حَتّٰی تَمَنَّیْتُ أَنِّی رَجُلٌ مِنْہُمْ۔ (مسند احمد: ۳۸۲۶)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر تھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بنو نخع کے اس قبیلہ کے حق میں اس قدر دعا کی یا یوں کہا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی اس قدر مدح کی کہ میں نے تمنا کی کہ میں بھی ان میں سے ایک فرد ہوتا۔

12563

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12563

Zaeef

۔ (۱۲۵۶۳)۔ وَعَنِ الْغَضْبَانِ بْنِ حَنْظَلَۃَ، أَنَّ أَبَاہُ حَنْظَلَۃَ بْنَ نُعَیْمٍ وَفَدَ إِلٰی عُمَرَ، فَکَانَ عُمَرُ إِذَا مَرَّ بِہِ إِنْسَانٌ مِنَ الْوَفْدِ سَأَلَہُ مِمَّنْ ہُوَ؟ حَتّٰی مَرَّ بِہِ أَبِی فَسَأَلَہُ مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَقَالَ: مِنْ عَنَزَۃَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: ((حَیٌّ مِنْ ہَاہُنَا مَبْغِیٌّ عَلَیْہِمْ مَنْصُورُونَ۔)) (مسند احمد: ۱۴۱)

اردو ترجمہ · Urdu

حنظلہ بن نعیم سے مروی ہے کہ وہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ہاں گئے، یہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی عادت تھی کہ جب وفد کا کوئی آدمی ان کے پاس سے گزرتا تو وہ اس سے دریافت کرتے کہ وہ کس قبیلہ سے ہے؟ یہاں تک کہ میرے والد سیدنا حنظلہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا ان کے پاس سے گزر ہوا، انہوں نے ان سے پوچھا کہ وہ کس قبیلہ سے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں عنزہ قبیلے سے ہوں، یہ سن کر سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: یہاں ایک قبیلہ ایسا بھی ہے کہ ان پر ظلم کیا جائے گا، لیکن ان کی تائید و نصرت کی جائے گی۔