Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 173 · Chapter 2598

خلافت و امارت کے مسائل

حکومت عباسیہ کا آغاز اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اس سے مطلع کرنا

2 hadiths in this chapter

12465

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12465

Zaeef

۔(۱۲۴۶۵) ۔ عَنِ الْعَبَّاسِ قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ النَّبِیَّ صَلَّیْ اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَیْلَۃِ ، فَقَالَ : ((انْظُرْ ھَلْ تَرٰی فِی السَّمَاءِ مِنْ نَجْمِ ؟)) قَالَ : قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : ((مَا تَرٰی ؟)) قَالَ : قُلْتُ : أَرَی الثُّرَبَّا ، قَالَ : ((أَمَا إِنَّہُ یَلِی ھٰذِہِ الْأَمَّۃَ بِعَدَدِھَا مِنْ صُلْبِکَ اثْنَیْنِ فِی فِتْنَۃِ ۔)) (مسند احمد : ۱۷۸۶)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں ایک رات نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں تھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم آسمان پر کوئی تارا دیکھ رہے ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم کیا دیکھ رہے ہو؟ میں نے کہا: میں ثریا تارے دیکھ رہا ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہاری نسل میں سے ثریا ستاروں کی تعداد کے بقدر دو آدمی ہر ایک فتنہ کے زمانہ میں اس امت پر حکمرانی کریں گے ۔

12466

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12466

Zaeef

۔ (۱۲۴۶۶) ۔ عَنِ أَبِی سَعِیدِ الْخُذرِیَّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یَخْرُجُ عِنْدَ اِنْقِطَاِ مِنَ الزَّمَانِ وَ ظُھُورِ مِنَ الْفِتَنِ ، رَجُلٌ یُقَالُ لَہُ : السَّفَّاحُ ، فَیَکُونُ إعْطَاؤُہُ الْمَالَ حَثْیًا ۔)) (مسند احمد : ۱۱۷۷۹)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دنیا کے ختم ہونے اور فتنوں کے ظہور کے وقت سفاح نامی ایک آدمی ظاہر ہوگا، وہ دونوں ہاتھ بھر بھر کر لوگوں میں مال و دولت تقسیم کرے گا۔