Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #11789
۔ (۱۱۷۸۹)۔ عَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ فِیْ بَیْتِ مَیْمُوْنَۃَ، فَوَضَعْتُ لَہٗ وَضُوْئً مِنَ اللَّیْلِ، قَالَ: فَقَالَتْ مَیْمُوْنَۃُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! وَضَعَ لَکَ ھٰذَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: ((اَللّٰھُمَّ فَقِّہْہٗ فِی الدِّیْنِ وَعَلِّمْہُ الْتَأْوِیْلَ۔)) (مسند احمد: ۳۰۳۲)
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر تھے،میں نے آپ کے لیے رات کو وضو کرنے کے لیے پانی رکھا۔ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو بتلایا کہ اے اللہ کے رسول! آپ کے لیےیہ پانی عبداللہ بن عباس نے رکھا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے حق میں یوں دعا فرمائی: یا اللہ! اسے دین میں گہری سمجھ اور قرآن کی تفسیر کا علم عطا فرما۔