Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 171 · Chapter 2323

سنہ (۱) ہجری کے اہم واقعات

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ساتویں زوجہ ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا

3 hadiths in this chapter

11451

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #11451

Sahih

۔ (۱۱۴۵۱)۔ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: اجْتَمَعَ أَزْوَاجُ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عِنْدَہُ ذَاتَ یَوْمٍ فَقُلْنَ: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ أَیَّتُنَا أَسْرَعُ بِکَ لُحُوقًا، فَقَالَ: ((أَطْوَلُکُنَّ یَدًا۔)) فَأَخَذْنَا قَصَبًا فَذَرَعْنَاہَا فَکَانَتْ سَوْدَۃُ بِنْتُ زَمْعَۃَ أَطْوَلَنَا ذِرَاعًا، فَقَالَتْ: تُوُفِّیَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَکَانَتْ سَوْدَۃُ أَسْرَعَنَا بِہِ لُحُوقًا، فَعَرَفْنَا بَعْدُ إِنَّمَا کَانَ طُولُ یَدِہَا مِنَ الصَّدَقَۃِ، وَکَانَتِ امْرَأَۃً تُحِبُّ الصَّدَقَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ۔ (مسند احمد: ۲۵۴۱۱)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ازواج ایک دن آپ کے پاس جمع تھیں، انہوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! ہم میں سے سب سے پہلے کون سی بیوی آپ کو جاملے گی؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے جس کے ہاتھ سب سے لمبے ہیں، وہ سب سے پہلے مجھے آکر ملے گی۔ ہم نے ایک سرکنڈا لے کر ہاتھوں کی پیمائش کی، تو ہم میں سے سیدہ سودہ بنت زمعہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا ہاتھ سب سے طویل تھا۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات ہوئی تو ہم میں سے سب سے پہلے سیدہ سودہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے جا ملیں،یعنی ازواج مطہرات میں سب سے پہلے ان کا انتقال ہوا، توہمیں بعد میں اس حقیقت کا پتہ چلا کہ ان کا ہاتھ صدقہ کرنے میں لمبا تھا، وہ صدقہ کرنے کو بہت زیادہ پسند کرتی تھیں۔

11452

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #11452

Sahih

۔ (۱۱۴۵۲)۔ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ صُہَیْبٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ یَقُولُ: مَا أَوْلَمَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلٰی امْرَأَۃٍ مِنْ نِسَائِہِ أَکْثَرَ أَوْ أَفْضَلَ مِمَّا أَوْلَمَ عَلٰی زَیْنَبَ، فَقَالَ ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ: فَمَا أَوْلَمَ؟ قَالَ: أَطْعَمَہُمْ خُبْزًا وَلَحْمًا حَتّٰی تَرَکُوہُ۔ (مسند احمد: ۱۲۷۸۹)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جیسا ولیمہ ام المؤمنین سیدہ زینب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے ساتھ نکاح کے موقع پر کیا تھا، ویسا ولیمہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دوسری کسی اہلیہ کے ساتھ نکاح کے موقع پر نہیں کیا۔ ثابت بنانی نے دریافت کیا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کیا ولیمہ کیا تھا؟ انھوں نے کہا: آپ نے لوگوں کو اس قدر گوشت روٹی کھلائی کہ لوگوں سے کھانا بچ رہا۔

11453

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #11453

Sahih

۔ (۱۱۴۵۳)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: کَانَتْ زَیْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ تَفْخُرُ عَلٰی نِسَائِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَقُوْلُ: إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ أَنْکَحَنِیْ مِنَ السَّمَائِ۔ (الحدیث)(مسند احمد: ۱۳۳۹۴)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی باقی بیویوں پر فخر کرتے ہوئے کہا کرتی تھیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ میرا نکاح اللہ تعالیٰ نے آسمان پر سے کیا تھا۔