Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 170 · Chapter 2122

اول النبیین اور خاتم المرسلین ہمارے نبی محمد بن عبد اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سیرت کی کتاب

فتح مکہ سے قبل مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے والے کے اجر و ثواب کے باقی رہنے کا بیان، اگرچہ بعد میں وہ کسی اور علاقے میں اقامت اختیار کر لے

6 hadiths in this chapter

10645

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #10645

Sahih

۔ (۱۰۶۴۵)۔ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَۃَ عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أبِیْ عُبَیْدٍ عَنْ سَلَمَۃَیَعْنِی ابْنَ الْأَکْوَعِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّہُ اسْتَأْذَنَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْبَدْوِ فَأَذِنَ لَہُ۔ (مسند احمد: ۱۶۶۲۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دیہات میںرہنے کی اجازت طلب کی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو اجازت دے دی۔

10646

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #10646

Sahih

۔ (۱۰۶۴۶)۔ عَنْ سَعْدِ بْنِ اَیَّاسِ بْنِ سَلَمَۃَ بْنِ الْاَکْوَعِ أَنَّ اَبَاہُ حَدَّثَہُ أَنَّ سَلَمَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَدِمَ الْمَدِیْنَۃَ فَلَقِیَہُ بُرَیْدَۃُ بْنُ الْحَصِیْبِ فَقَالَ: اِرْتَدَدْتَ عَنْ ھِجْرَتِکَ یَاسَلَمَۃُ! فَقَالَ: مَعَاذَ اللّٰہِ اِنِّیْ فِیْ اِذْنٍ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ، اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((ابْدُوْا یَاأَسْلَمُ تَنَسَّمُوْا الرِّیَاحَ وَاسْکُنُوْا الشِّعَابَ۔)) فَقَالُوْا: اِنَّا نَخَافُ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! أَنْ یَضُرَّنَا ذٰلِکَ فِیْ ھِجْرَتِنَا، فَقَالَ: ((اَنْتُمْ مُھَاجِرُوْنَ حَیْثُ کُنْتُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۶۶۶۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ وہ مدینہ منورہ آئے اور سیدنا بریدہ بن حصیب کو ملے، انھوں نے کہا: اے سلمہ! کیا تم نے اپنی ہجرت کو چھوڑ دیا ہے؟ انھوں نے کہا: اللہ کی پناہ! میں تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اجازت لے کر آیا ہوں اور میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اے بنو اسلم! تم دیہات میں رہو، ہواؤں کی بو سوسنگھ کر لطف اٹھاؤ اور گھاٹیوں میں رہو۔ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم ڈرتے ہیں کہ اس سے ہماری ہجرت کا نقصان نہ ہو جائے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اب تم جہاں بھی ہو، مہاجر ہی رہو گے۔

10647

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #10647

Sahih

۔ (۱۰۶۴۷)۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ جَرْھَدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا یَقُوْلُ لِجَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ: مَنْ بَقِیَ مَعَکَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ قَالَ: بَقِیَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ وَسَلَمَۃُ بْنُ الْاَکْوَعِ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَمَّا سَلَمَۃُ فَقَدْ اِرْتَدَّ عَنْ ھِجْرَتِہِ، فَقَالَ جَابِرٌ: لَا تَقُلْ ذٰلِکَ فَاِنَّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((ابْدُوْا یَاأَسْلَمُ!)) قَالُوْا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! وَاِنَّا نَخَافُ أَنْ نَرْتَدَّ بَعْدَ ھِجْرَتِنَا، فقَالَ: ((اِنَّکُمْ أَنْتُمْ مُھَاجِرُوْنَ حَیْثُ کُنْتُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۴۹۵۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ عمر بن عبد الرحمن بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ میں سے کون کون سے افراد اب تمہارے ساتھ باقی ہیں؟ انھوں نے کہا: سیدنا انس بن مالک اور سیدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما ، اس آدمی نے کہا: سلمہ تو اپنی ہجرت سے واپس پلٹ گیا ہے، سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اس طرح نہ کہو، کیونکہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اے بنو اسلم! تم دیہات میں رہ سکتے ہو۔ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم اس بات سے ڈر رہے ہیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم اپنی ہجرت کو چھوڑ بیٹھیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اب تم جہاں بھی ہو، مہاجر ہی رہو گے۔

10648

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #10648

Zaeef

۔ (۱۰۶۴۸)۔ عَنِ الْفَرَزْدَقِ بْنِ حَنَّانَ الْقَاصِّ، قَالَ: اَلَا اُحَدِّثُکُمْ حَدِیْثًا سَمِعَتْہُ اُذُنَایَ وَوَعَاہُ قَلْبِیْ لَمْ اَنْسَہُ بْعَدُ، خَرَجْتُ اَنَا وَعَبْدُاللّٰہِ بْنُ حِیْدَۃَ فِیْ طَرِیْقِ الشَّامِ فَمَرَرْنَا بِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، فَذَکَرَ الْحَدِیْثَ، فَقَالَ: جَائَ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِکُمَا اَعْرَابِیٌّ جَافٍ جَرِیْیئٌ فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَیْنَ الْھِجْرَۃُ اِلَیْکَ حَیْثُمَا کُنْتَ اَمْ اِلٰی أَرْضٍ مَعْلُوْمَۃٍ أَوَ لِقَوْمٍ خَاصَّۃً اَمْ اِذَا مِتَّ انْقَطَعَتْ؟ قَالَ: فَسَکَتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سَاعَۃً ثُمَّ قَالَ: ((أَیْنَ السَّائِلُ عَنِ الْھِجْرَۃِ؟)) قَالَ: ھَا أَنَا ذَا، یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((اِذَا قُمْتَ اِلَی الصَّلَاۃِ وَآتَیْتَ الزَّکَاۃَ فَأَنْتَ مُھَاجِرٌ وَاِنْ مِتَّ بِالْحَضْرَمَۃِ۔)) یَعْنِیْ أَرْضًا بِالْیَمَانِیَّۃِ۔ (مسند احمد: ۶۸۹۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ فرزدق بن حنان قاص کہتے ہیں: کیا تم کو ایسی حدیث بیان کروں، جس کو میں نے اپنے کانوں سے سنا ہے، میرے دل نے اس کو یاد کیا ہے اور میں ابھی تک اس کو نہیں بھولا، میں اور عبد اللہ بن حِیدہ شام کے راستے پر نکلے اور سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کے پاس سے گزرے، … … باقی حدیث ذکر کی، پھر کہا تمہاری قوم کا ایک سخت اور جری بدو آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہجرت آپ کی طرف ہو گی، آپ جہاں کہیں بھی ہوں، یا کسی خاص زمین کی طرف ہو گی،یا کسی خاص قوم کی طرف ہو گی اور جب آپ وفات پا جائیں گے تو کیا ہجرت منقطع ہو جائے گی؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کچھ دیر کے لیے خاموش ہو گئے اور پھر فرمایا: ہجرت کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟ جی میں ہوں، اے اللہ کے رسول! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تو نماز قائم کرے اور زکوۃ ادا کرے تو تو مہاجر ہی ہو گا، اگرچہ تو حضرمہ میں فوت ہو جائے۔ یہ مقامیمانیہ کے علاقے میں ہے۔

10649

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #10649

Zaeef

۔ (۱۰۶۴۹)۔ عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلْبِلَادُ بِلَادُ اللّٰہِ وَالْعِبَادُ عِبَادُ اللّٰہِ فَحَیْثُمَا أَصَبْتَ خَیْرًا فَأَقِمْ۔)) (مسند احمد: ۱۴۲۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا زبیر بن عوام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمام علاقے اللہ تعالیٰ کے علاقے ہیں اور تمام بندے اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں، لہٰذا جہاں بھی تجھے خیر ملے، تو وہیں اقامت اختیار کر۔

10650

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #10650

Sahih

۔ (۱۰۶۵۰)۔ عَنِ الْقَلُوْصِ اَنَّ شِھَابَ بْنَ مُدْلِجٍ نَزَلَ الْبَادِیَّۃَ فَسَابَّ اِبْنُہُ رَجُلًا فَقَالَ: یَاابْنَ الَّذِیْ تَعَرَّبَ بِھٰذِہِ الْھِجْرَۃِ، فَأَتَی شِھَابٌ الْمَدِیْنَۃَ فَلَقِیَ اَبَا ھُرَیرَۃَ فَسَمِعَہُ یَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَفْضَلُ النَّاسِ رَجُلَانِ، رَجُلٌ غَزَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ حَتّٰییَھْبِطَ مَوْضِعًا یَسُوْئُ الْعَدُوَّ، وَرَجُلٌ بِنَاحِیَۃِ الْبَادِیَۃِیُقِیْمُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ وَیُؤَدِّیْ حَقَّ مَالِہِ وَیَعْبُدُ رَبَّہُ حَتّٰییَأْتِیَہُ الْیَقِیْنُ۔)) فَجَثَا عَلٰی رُکْبَتَیْہِ قَالَ: أَنْتَ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَا أَبَا ھُرَیرَۃَیَقُوْلُہُ ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَاَتٰی بَادِیَتَہُ فَاَقَامَ بِھَا۔ (مسند احمد: ۱۰۷۷۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ قلوص کہتے ہیں: سیدنا شہاب بن مدلج نے ایک دیہات میں اقامت اختیار کی، جب اس کے بیٹے نے ایک آدمی کو برا بھلا کہا تو اس آدمی نے آگے سے کہا: اے اس باپ کے بیٹے، جس نے ہجرت ِ مدینہ کو باطل کر کے دیہات میں سکونت اختیار کر لی،یہ سن کر شہاب مدینہ میں آیا اور سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو ملا اور ان کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سب سے افضل دو آدمی ہیں، ایک وہ آدمی جس نے اللہ تعالیٰ کے راستے میںجہاد کیا،یہاں تک کہ وہ ایسے مقام پر اترا کہ جس سے دشمن کو تکلیف ہوئی اور دوسرا وہ آدمی جو کسی دیہات کے کونے میں مقیم ہے، پانچ نمازیں ادا کرتا ہے ، اپنے مال کا حق ادا کرتا ہے اور اپنے ربّ کی عبادت کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ فوت ہو جاتا ہے۔ یہ سن کر سیدنا شہاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ گھٹنوں کے بل بیٹھے اور کہا: اے ابو ہریرہ! کیا تم نے یہ حدیث رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی ہے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، پس وہ اپنے دیہات کی طرف لوٹ آئے اور وہاں سکونت اختیار کی۔