Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 170 · Chapter 2111

اول النبیین اور خاتم المرسلین ہمارے نبی محمد بن عبد اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سیرت کی کتاب

مدینہ منورہ سے بارہ انصاریوں کے آنے اور بیعت ِ عقبہ اولی کا بیان

2 hadiths in this chapter

10602

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #10602

Sahih

۔ (۱۰۶۰۲)۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: کُنْتُ فِیْمَنْ حَضَرَ الْعَقَبَۃَ الْأُوُلٰی وَکُنَّا اِثْنَیْ عَشَرَ رَجُلًا فَبَایَعْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلٰی بَیْعَۃِ النِّسَائِ وَذٰلِکَ قَبْلَ أَنْ یُفْتَرَضَ الْحَرْبُ، عَلٰی أَنْ لَا نُشْرِکَ بِاللّٰہِ شَیْئًا، وَلَا نَسْرِقَ وَلَا نَزْنِیَ وَلَا نَقْتُلَ أَوْلَادَنَا وَلَا نَأْتِیَ بِبُھْتَانٍ نَفْتَرِیْہِ بَیْنَ أَیْدِیْنَا وَأَرْجُلِنَا وَلَا نَعْصِیْہِ فِیْ مَعْرُوْفٍ فَاِنْ وَفَیْتُمْ فَلَکُمُ الْجَنَّۃُ، وَاِنْ غَشِیْتُمْ مِنْ ذٰلِکَ شَیْئًا فَأَمْرُکُمْ اِلَی اللّٰہِ اِنْ شَائَ عَذَّبَکُمْ وَاِنْ شَائَ غَفَرَ لَکُمْ۔ (مسند احمد: ۲۳۱۳۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں بیعت ِ عقبہ اولی میں موجود تھا، ہم کل بارہ مرد تھے، ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ان امور پر بیعت کی، جن امور کا ذکر عورتوں کی بیعت میں ہے، یہ بیعت لڑائی اور جہاد فرض ہونے سے پہلے ہوئی تھی، ہم نے اس بات پر بیعت کی کہ ہم اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک نہیں کریں گے، چوری نہیں کریں گے، زنا نہیں کریں گے، اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گے، بہتان گھڑ کر نہیں لگائیں گے اور نیکی کے سلسلے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نافرمانی نہیں کریں گے، اگر تم نے یہ بیعت پوری کر دی تو تمہارے لیے جنت ہو گی اور اگر تم نے کسی چیز میںمخالفت کر دی تو تمہارا معاملہ اللہ تعالیٰ کی طرف ہو گا، وہ چاہے تو تم کو عذاب دے اور چاہے تو تم کو بخش دے۔

10603

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #10603

Sahih

۔ (۱۰۶۰۳)۔ (مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الْوَلِیْدِ بْنِ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِیْہِ الْوَلِیْدِ عَنْ جَدِّہِ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ وَکَانَ أَحَدَ النُّقَبَائِ، قَالَ: بَایَعْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ بَیْعَۃَ الْحَرْبِ، وَکَانَ عُبَادَۃُ مِنَ الْاِثْنَیْ عَشَرَ الَّذِیْنَ بَایَعُوْا فِی الْعَقَبَۃِ الْأُوْلٰی عَلٰی بَیْعَۃِ النِّسَائِ فِی السَّمْعِ وَالطَّاعَۃِ فِیْ عُسْرِنَا وَیُسْرِنَا وَمَنْشَطِنَا وَمَکْرَھِنَا وَلَا نُنَازِعُ فِی الْأَمْرِ أَھْلَہُ وَأَنْ نَقُوْلَ الْحَقَّ حَیْثُمَا کَانَ لَا نَخَافُ فِیْ اللّٰہِ لَوْمَۃَ لَائِمٍ۔ (مسند احمد: ۲۳۰۷۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جو نقباء میں سے ایک تھے، سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی لڑائی کرنے پر بیعت کی، سیدنا عبادہ بن صامت ان بارہ افراد میں سے تھے، جنہوں نے عقبۂ اولی میں ان امور پر بیعت کی تھی، جن امور پر عورتوں کی بیعت ہوتی تھی، بیعت یہ تھی کہ بدحالی میں، خوشحالی میں، خوشی میں اور ناخوشی میں خلیفہ کی بات سنیں گے اور اس کی اطاعت کریں گے، امارت کے اہل لوگوں سے امارت نہیں چھینیں گے، حق کہیں گے، وہ جہاں بھی ہو گا اور اللہ تعالیٰ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والی کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔