Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 168 · Chapter 2053

انبیائے کرام علیہم السلام کے واقعات کا بیان

اللہ کے نبی عیسی بن مریم علیہ السلام کی فضیلت کا بیان

3 hadiths in this chapter

10415

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #10415

Sahih

۔ (۱۰۴۱۵)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((کُلُّ بَنِیْ آدَمَ یَطْعُنُ الشَّیْطَانُ بِاِصْبَعِہِ فِیْ جَنْبِہٖ حِیْنَ یُوْلَدُ اِلَّا عِیْسَی بْنَ مَرْیَمَ ذَھَبَ یَطْعُنُ فَطَعَنَ فِیْ الْحِجَابِ۔)) (مسند احمد: ۱۰۷۸۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بنو آدم کے ہر بچے کو پیدائش کے وقت شیطان اپنی انگلی سے چوکا لگاتا ہے، ما سوائے عیسی بن مریم کے، شیطان چوکا لگانے کے لیے گیا تو تھا، لیکن پردے میں چوکا لگا کر واپس آ گیا۔

10416

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #10416

Sahih

۔ (۱۰۴۱۶)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَنَا اَوْلَی النَّاسِ بِعِیْسَی بْنِ مَرْیَمَ فِیْ الْاُوْلٰی وَ الْآخِرَۃِ۔)) قَالُوْا: کَیْفَیَارَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((اَلْاَنْبِیَائُ اِخْوَۃٌ مِنْ عَلَّاتٍ، وَ اُمَّھَاتُھُمْ شَتّٰی،وَدِیْنُھُمْ وَاحِدٌ، فَلَیْسَ بَیْنَنَا نَبِیٌّ۔)) (مسند احمد: ۸۲۳۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں دنیا و آخرت میں عیسی بن مریم علیہ السلام کا سب سے زیادہ قریبی ہوں۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ کیسے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: انبیائے کرام علاتی بھائی ہیں، ان کی مائیں مختلف ہیں اور ان کا دین ایک ہے، پس میرے اور عیسی علیہ السلام کے درمیان کوئی نبی نہیں ہے۔

10417

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #10417

Sahih

۔ (۱۰۴۱۷)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ قَالَ: اِنِّیْ لَاَرْجُوْ اِنْ طَالَ بِیْ عُمَرٌ اَنْ اَلْقٰی عِیْسَی بْنَ مَرْیَمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ فَاِنْ عَجِلَ لِیْ مَوْتٌ فَمَنْ لَقِیَہُ مِنْکُمْ فَلْیُقْرِئْہُ مِنِّی السَّلَامَ۔)) (مسند احمد: ۷۹۵۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں امید کرتا ہوں، اگر میری عمر لمبی ہوئی تو میں عیسی بن مریم علیہ السلام سے ملاقات کر لوں گا اور اگر میری موت جلدی آ گئی تو تم میں سے جو آدمی ان کو ملے، ان کو میرا سلام کہہ دے۔