Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 164 · Chapter 1959

زبان کی آفتوں کے مسائل

سات کے عدد سے شروع ہونے والے سات سات امور والی احادیث کا بیان

2 hadiths in this chapter

10017

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #10017

Sahih

۔ (۱۰۰۱۷)۔ عَنْ اَبِیْ حَرِیْزٍ مَوْلیٰ مُعَاوِیَۃَ قَالَ: خَطَبَ النــَّاسَ مُعَاوِیَۃُ بِحِمْـصَ، فَذَکَرَ فِیْ خُطْبَتِہِ: اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَرَّمَ سَبْعَۃَ اَشْیَائٍ وَاِنِّیْ اُبْلِغُـکُمْ ذٰلِکَ وَاَنْھَاکُمْ عَنْہُ مِنْھُنَّ، النَّوْحُ، وَالشِّـعْرُ، وَالتَّصَـاوِیْرُ، وَالتَّبَرُّجُ، وَجُلُوْدُ السِّبَاعِ، وَالذَّھَبُ، وَالْحَرِیْـرُ۔ (مسند احمد: ۱۷۰۵۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو حریز کہتے ہیں: سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے حمص میں لوگوں سے خطاب کیا اور اس میں یہ بات بھی ذکر کی: بیشک رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سات اشیاء کو حرام قرار دیا ہے، میں تم کو آپ کا پیغام پہنچاتا ہوں اور ان سے منع بھی کرتا ہوں، نوحہ کرنا، شعر پڑھنا، تصویریں بنانا، عورت کا غیر شوہر کے سامنے زیبائش کرنا، درندوں کے چمڑے، سونا اور ریشم۔

10018

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #10018

Zaeef

۔ (۱۰۰۱۸)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْروٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ اسْتَعَاذَ مِنْ سَبْعِ مُوْتَاتٍ، مَوْتُ الْفَجْاَۃِ، وَمِنْ لَدْغ الْحَیَّۃِ، وَمِنَ السَّبُعِ، وَمِنَ الْغَرَقِ، وَمِنَ الْحَرْقِ، وَمِنْ اَنْ یَخِرَّ عَلٰی شَیْئٍ، اَوْ یَخِرَّ عَلَیْہِ شَیْئٌ، وَمِنَ الْقَتْـلِ عِنْدَ فِرَارِ الزَّحْفِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۹۷۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سات موتوں سے پناہ طلب کی ہے، اچانک موت سے، سانپ کے ڈسنے سے، درندے سے، غرق سے، جلنے سے، کسی چیز پر گرنے سے، اس سے کہ کوئی چیز آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر گر جائے اور لڑائی سے بھاگتے وقت قتل ہو جانے سے۔