Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 161 · Chapter 1891

نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کے مسائل

اس چیز کی ترغیب دینے اور اس کی فضیلت اور ایسا کرنے والے کے ثواب کابیان

3 hadiths in this chapter

9524

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9524

Sahih

۔ (۹۵۲۴)۔ عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: اَتَی رَجُلٌ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَھُوَ یَرْمِیْ الْجَمْرَۃَ، فَقَالَ: یا رَسُوْلَ اللہِ! اَیُّ الْجِھَادِ اَحَبُّ اِلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ؟ قَالَ: فَسَکَتَ عَنْہُ حَتّٰی اِذَا رَمَی الثَّانِیَۃَ عَرَضَ لَہُ فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللہِ! اَیُّ الْجِھَادِ اَحَبُّ اِلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ؟ قَالَ: فَسَکَتَ عَنْہُ ثُمَّ مَضٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰی اِذَا اعْتَرَضَ فِی الْجَمْرَۃِ الثَّالِثَـــۃِ عَرَضَ لَہُ، فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَیُّ الْجِھَادِ اَحَبُّ اِلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ؟ قَالَ: ((کَلِمَۃُ حَقٍّ تُقَالُ لِاِمَامٍ جاَئِرٍ۔)) قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ فِیْ حَدِیْثِہِ وَکَانَ الْحَسَنُ یَقُوْلُ: لِاِمَامٍ ظَالِمٍ۔ (مسند احمد: ۲۲۵۱۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جمرے کو کنکریاں مار رہے تھے، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سا جہاد اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسند ہے؟ جواباً آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خاموش رہے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دوسرے جمرے کو کنکریاں ماریں تو پھر وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے درپے ہوا اور کہا: اے اللہ کے رسول! کون سا جہاد اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسند ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس بار بھی خاموش رہے اور جب آگے چلے اور تیسرے جمرے کے پاس پہنچے تو وہی آدمی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! کون سا جہاد اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسند ہے؟ اس بار آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ظالم حکمران کے سامنے حق کلمہ کہنا۔

9525

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9525

Sahih

۔ (۹۵۲۵)۔ عَنْ طَارِقٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: جَائَ رَجُلٌ اِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: اَیُّ الْجِھَادِ اَفْضَلُ؟ قَالَ: ((کَلِمَۃُ حَقٍّ عِنْدَ اِمَامٍ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: سُلْطَانٍ) جَائِرٍ۔)) (مسند احمد: ۱۹۰۳۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا طارق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور کہا: کون سا جہاد سب سے زیادہ فضیلت والا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ظالم بادشاہ کے سامنے حق کلمہ کہنا۔

9526

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9526

Sahih

۔ (۹۵۲۶)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْحَضْرَمِیِّ، قَالَ: اَخْبَرَنِیْ مَنْ سَمِعَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ مِنْ اُمَّتِیْ قَوْمًا یُعْطَوْنَ مِثْلَ اُجُوْرِ اَوَّلِھِمْ، یُنْکِرُوْنَ الْمُنْکِرَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۶۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ایک صحابی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری امت میں بعض لوگ ایسے بھی ہوں گے کہ جن کو پہلے والے لوگوں کے اجر کی طرح ثواب دیا جائے گا، وہ برائی کا انکار کرتے ہوں گے۔