Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 158 · Chapter 1868

مِنَ الْاَجْرِ الْعَظِیْمِ وَالْفَضْلِ الْجَسِیْمِ اجرِ عظیم اور فضل کثیر کے مسائل

آنکھوں سے محروم ہو جانے پر صبر کرنے کی ترغیب اور اس کے ثواب کا بیان

6 hadiths in this chapter

9380

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9380

Sahih

۔ (۹۳۸۰)۔ عَنْ زَیْدِ بْنِ اَرْقَمَ، قَالَ: اَصَابَنِیْ رَمَدٌ فَعَادَنِیَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: فَلَمَّا بَرَأْتُ خَرَجْتُ، قَالَ: فَقَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَرَاَیْتَ لَوْ کَانَتْ عَیْنَاکَ لِمَا بِھِمَا مَاکُنْتَ صَانِعًا؟)) قَالَ: قُلْتُ: لَوْ کَانَتَا عَیْنَایَ لِمَا بِھِمَا صَبَرْتُ وَاحْتَسَبْتُ، قَالَ: ((لَوْکَانَتْ عَیْنَاکَ لِمَا بِھِمَا ثُمَّ صَبَرْتَ وَاحْتَسَبْتَ لَلَقِیْتَ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ وَلَا ذَنْبَ لَکَ،۔)) قَالَ اِسْمَاعَیْلُ: ((ثُمَّ صَبَرْتَ وَاحْتَسَبْتَ اِلَّا اَوْجَبَ اللّٰہُ تَعَالٰی لَکَ الْجَنَّۃَ۔)) (مسند احمد: ۱۹۵۶۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا زید بن ارقم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میری آنکھ خراب ہو گئی اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میری تیمار داری کے لیے تشریف لائے، جب میں شفایاب ہوا اور باہر گیا تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: اگر تیری آنکھوں کی بیماری برقرار رہتی تو تو کیا کرتا؟ میں نے کہا: اگر میری آنکھوں کی بیماری برقرار رہتی تو میں صبر کرتا اور ثواب کی نیت رکھتا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس بیماری کے برقرار رہنے کی صورت میں اگر تو صبر کرتا اور ثواب کی نیت رکھتا تو تو اللہ تعالیٰ کو اس حال میں ملتا کہ تجھ پر کوئی گناہ نہ ہوتا۔ اسماعیل راوی کے الفاظ یہ ہیں: پھر تو صبر کرتا اور ثواب کا ارادہ رکھتا تو اللہ تعالیٰ تیرے لیے جنت کو واجب کر دیتا۔

9381

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9381

Sahih

۔ (۹۳۸۱)۔ عَنْ اَنَسٍ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَعُوْدُ زَیْدَ بْنَ اَرْقَمَ، وَھُوَ یَشْتَکِیْ عَیْنَیْہِ فَقَالَ لَہُ: ((یَا زَیْدُ! لَوْکَانَ بَصَرُکَ لِمَا بِہٖ؟)) فَذَکَرَمِثْلَہُ۔ (مسنداحمد: ۱۲۶۱۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سیدنا زید بن ارقم رضی ‌اللہ ‌عنہ کی تیمار داری کے لیے گئے، ان کی آنکھ خراب تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے زید! اگر تیری آنکھوں کی بیماری برقرار رہتی؟ … پھر مذکورہ بالا روایت کی طرح کے الفاظ نقل کیے۔

9382

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9382

Sahih

۔ (۹۳۸۲)۔ عَنْ اَنَسٍ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((قَالَ رَبُّکُمْ عَزَّوَجَلَّ: مَنْ اَذْھَبْتُ کَرِیْمَتَیْہِ ثُمَّ صَبَرَ وَاحْتَسَبَ کَانَ ثَوَابُہُ الْجَنَّۃَ۔)) (مسند احمد: ۱۴۰۶۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہارے ربّ تعالیٰ نے فرمایا: جب میں کسی کی دو آنکھوں کی بینائی سلب کر لیتا ہوں اور وہ ثواب کی نیت سے صبر کرتا ہے تو اس کا اجرو ثواب جنت ہو گا۔

9383

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9383

Sahih

۔ (۹۳۸۳)۔ عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَا ابْنَ آدَمَ! ِاذَا اَخَذْتُ کَرَیْمَتَیْکَ فَصَبَرْتَ وَاحْتَسَبْتَ عِنْدَ الصَّدْمَۃِ الْاُوْلٰی لَمْ اَرْضَ لَکَ بِثَوَابٍ دُوْنَ الْجَنَّۃِّ۔)) (مسند احمد: ۲۲۵۸۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے ابن آدم! جب میں تجھ سے تیری دونوں آنکھیں سلب کر لیتا ہوں اور تو صدمے کی ابتداء میں ہی ثواب کی نیت سے صبر کرتا ہے، تو میں تیرے لیے اس کے ثواب کے طور پر جنت سے کم پر راضی نہیں ہوں گا۔

9384

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9384

Sahih

۔ (۹۳۸۴)۔ عَنْ عَائِشَۃَ بِنْتِ قُدَامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((عَزِیْزٌ عَلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اَنْ یَاْخُذَ کَرِیْمَتَیْ مُسْلِمٍ ثُمَّ یُدْخِلُہُ النَّارَ۔)) قَالَ یُوْنُسُ: یَعْنِیْ عَیْنَیْہِ۔(مسند احمد: ۲۷۶۰۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ بنت قدامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مسلمان بندے کا مرتبہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اس سے زیادہ ہے کہ وہ اس کی دو آنکھیں بھی سلب کر لے اور پھر آگ میں بھی داخل کر دے۔

9385

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9385

Sahih

۔ (۹۳۸۵)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، رَفَعَہُ اِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: مَنْ اَذْھَبْتُ عَیْنَیْہِ فَصَبَرَ وَاحْتَسَبَ، لَمْ اَرْضَ لَہُ بِثَوَابٍ دَوْنَ الْجَنَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۷۵۸۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں جس آدمی سے اس کی آنکھیں سلب کر لوں اور وہ ثواب کی نیت سے صبر کرے تو اس کے ثواب میں جنت سے کم پر راضی نہیں ہوں گا۔