Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 154 · Chapter 1839

نیکی اور صلہ رحمی کے مسائل

مسلمانوں کے نقائص پر پردہ ڈالنے اور ان کو شہرت نہ دینے کی ترغیب کا بیان

5 hadiths in this chapter

9127

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9127

Sahih

۔ (۹۱۲۷)۔ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ: رَکِبَ اَبُوْ اَیُوْبَ الْاَنْصَارِیُّ اِلٰی عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ اِلٰی مِصْرَ فَقَالَ: اِنِّیْ سَائِلُکَ عَنْ اَمْرٍ لَمْ یَبْقَ مِمَّنْ حَضَرَہُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِلَّا اَنَا وَاَنْتَ، کَیْفَ سَمِعْتَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ فِیْ سِتْرِ الْمُؤْمِنِ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ سَتَرَ مُؤْمِنًا فِی الدُّنْیَا عَلٰی عَوْرَۃٍ، سَتَرَہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) فَرَجَعَ اِلَی الْمَدِیْنَۃِ فَمَا حَلَّ رَحْلَہُ یُحَدِّثُ بِھٰذَا الْحَدِیْثِ۔ (مسند احمد: ۱۷۵۹۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابن جریج نے کہا: سیدنا ابو ایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سوار ہوئے اور مصر میں سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس پہنچے اور کہا: میں تم سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کرنے لگا ہوں کہ صحابہ کرام میں سے میں اور تم ہی باقی رہ گئے ہیں، جو اس کے بیان کے وقت نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس حاضر تھے، تو بتلائیے کہ تم نے مؤمن کا پردہ رکھنے کے بارے میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی کون سی حدیث سنی تھی؟ انھوں نے کہا: جی میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس نے دنیا میں کسی مومن کی پردہ پوشی کی، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس پر پردہ ڈالے گا۔

9128

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9128

Sahih

۔ (۹۱۲۸)۔ عَنْ مُنِیْبٍ، عَنْ عَمِّہِ، قَالَ: بَلَغَ رَجُلًا مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ رَجُلٍ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ یُحَدِّثُ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((مَنْ سَتَرَ اَخَاہُ الْمُسْلِمَ فِی الدُّنْیَا سَتَرَہُ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) فَرَحَّلَ وَھُوَ بِمِصْرََ فَسَاَلَہُ عَنِ الْحَدِیْثِ قَالَ: نَعَمْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ سَتَرَ اَخَاہُ الْمُسْلِمَ فِی الدُّنْیَا سَتَرَہُ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) قَالَ: وَاَنَا قَدْ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۶۷۱۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ منیب اپنے چچے سے بیان کرتے ہیں کہ جب ایک صحابی کو پتہ چلا کہ ایک دوسرا صحابی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی یہ حدیث بیان کرتا ہے کہ جس نے دنیا میں اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کی تو اللہ تعالیٰ قیامت والے دن اس کی پردہ پوشی کریں گے۔ پس اس آدمی نے رخت ِ سفر باندھا، جبکہ وہ دوسرا آدمی مصر میں تھا، بہرحال وہ اس کے پاس پہنچا اور اس حدیث کے بارے میں سوال کیا، اس نے جواباً کہا: جی ہاں، میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: جس نے دنیا میں اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کی،اللہ تعالیٰ قیامت والے دن اس کی پردہ پوشی کریں گے۔ یہ حدیث میں نے خود رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی تھی۔

9129

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9129

Sahih

۔ (۹۱۲۹)۔ عَنْ مَکْحُوْلٍ، اَنَّ عُقْبَۃَ اَتٰی مَسْلَمَۃَ بْنَ مَخْلَدٍ بِمِصْرَ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ رَکِبَ عُقْبَۃُ بْنُ عَامِرٍ اِلٰی مَسْلَمَۃَ بْنِ مَخْلَدٍ وَھُوَ اَمِیْرٌ عَلٰی مِصْرَ) وَکَانَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْبَوَّابِ شَیْئٌ، فَسَمِعَ صَوْتَہُ، فَاَذِنَ لَہُ، فَقَالَ: اِنِّیْ لَمْ آتِکَ زَائِرًا وَلٰکِنِّیْ جِئْتُکَ لِحَاجَۃٍ اَتَذْکُرُ یَوْمَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ عَلِمَ مِنْ اَخِیْہِ سَیِّئَۃً فَسَتَرَھَا سَتَرَہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ؟)) فَقَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ: لِھٰذَا جِئْتُ۔ (مسند احمد: ۱۷۰۸۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ مکحول کہتے ہیں: سیدنا عقبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا مسلمہ بن مخلد کے پاس مصر میں گئے، ایک روایت میں ہے: سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سوار ہوئے اور سیدنا مسلمہ بن مخلد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس پہنچے، جبکہ وہ مصر کے امیر تھے، ان کے اور پہرے دار کے مابین کوئی تکرار ہو گیا، سیدنا مسلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے خود آواز سن لی اور ان کو اندر آنے کی اجازت دے دی، انھوں نے کہا: میں اس بار تمہاری زیارت کے لیے آیا ہوں نہ اپنی کسی ضرورت کے لیے، بات یہ ہے کہ کیا تمہیں وہ دن یاد ہے، جس دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا تھا کہ جس کو اپنے بھائی کی کسی برائی کا پتہ چلا، لیکن اس نے اس پر پردہ رکھا تو اللہ تعالیٰ روزِ قیامت اس پر پردہ ڈالے گا۔ ؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، مجھے یاد ہے، انھوں نے کہا: جی میں اس مقصد کے لیے آیا تھا۔

9130

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9130

Zaeef

۔ (۹۱۳۰)۔ عَنْ دُخَیْنٍ کَاتِبِ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قُلْتُ: لِعُقْبَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اَنَّ لَنَا جِیْرَانًایَشْرَبُوْنَ الْخَمْرَ وَاَنَا دَاعٍ لَھُمُ الشُّرَطَ فَیَاْخُذُوْھُمْ، فَقَالَ: لَا تَفْعَلْ، وَلٰکِنْ عِظْھُمْ وَتَھَدَّدْھُمْ، قَالَ: فَفَعَلَ، فَلَمْ یَنْتَھُوْا، قَالَ: فَجَائَ ہُ دُخَیْنٌ، فَقَالَ: اِنِّیْ نَہَیْتُھُمْ فَلَمْ یَنْتَھُوْا، وَاَنَا دَاعٍ لَھُمُ الشُّرَطَ، فَیَاْخُذُوْھُمْ، فَقَالَ عُقْبَۃُ: وَیْحَکَ، لا تَفْعَلْ، فَاِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ سَتَرَ عَوْرَۃَ مُؤْمِنٍ، فَکَاَنَّمَا اسْتَحْیَامَوْؤُوْدَۃً مِنْ قَبْرِھَا۔)) وَفِیْ رِوَایَۃٍ: ((کَانَ کَمَنْ اَحْیَا مَوْؤُوْدَۃً مِنْ قَبْرِھَا۔)) (مسند احمد: ۱۷۵۳۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عقبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے کاتب دُخَین کہتے ہیں: میں نے سیدنا عقبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: ہمارے بعض پڑوسی شراب پیتے ہیں، میں ان کے لیے پولیس کو بلاتا ہوں تاکہ وہ ان کو پکڑ لیں، لیکن انھوں نے کہا: ایسا نہ کر، البتہ ان کو وعظ و نصیحت کر اور ڈرا، اس نے ایسے ہی کیا، لیکن وہ باز نہ آئے، سو دُخَین دوبارہ آگیا اور کہا: بیشک میں نے ان کو منع کیا ہے، لیکن وہ باز نہیں آئے، اس لیے اب میں ان کے لیے پولیس والوں کو بلانے لگا ہوں تاکہ وہ ان کو پکڑ لیں، سیدنا عقبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: تجھ پر افسوس ہے، ایسے نہ کر، کیونکہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کویہ فرماتے ہوئے سناتھا کہ جس نے کسی مسلمان کے عیب پر پردہ ڈالا تو گویا کہ اس نے کسی درگور کی جانے والی بچی کو زندہ کر دیا۔ ایک روایت میں ہے: وہ اس شخص کی مانند ہو گا، جو درگور کی جانے والی بچی کو قبر سے زندہ کر دے۔

9131

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9131

Sahih

۔ (۹۱۳۱)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لا یَسْتُرُ عَبْدٌ عَبْدًا فِی الدُّنْیَا، اِلاَّ سَتَرَہُ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۹۲۳۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو بندہ بھی دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا، اللہ تعالیٰ قیامت والے دن اس کی پردہ پوشی کرے گا۔