Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 150 · Chapter 1803

تفسیر و اسباب نزول کا بیان

سورۂ نصر کی تفسیر اور اس کے نزول کے بعد نبی کریم کا تسبیح پڑھنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

8852

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8852

Zaeef

۔ (۸۸۵۲)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: {إِذَا جَائَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ} رُبُعُ الْقُرْآنِ۔)) (مسند احمد: ۱۲۵۱۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: {إِذَا جَائَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ}یعنی سورۂ نصر قرآن مجید کاچوتھائی حصہ ہے۔

8853

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8853

Sahih

۔ (۸۸۵۳)۔ عَنْ اَبِیْ عُبَیْدَۃَ، عَنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: لَمَّا اُنْزِلَ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم {إِذَا جَائَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ} کَانَ یُکْثِرُ اِذَا قَرَاَھَا وَرَکَعَ اَنْ یَقُوْلَ: ((سُبْحَانَکَ اللّہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ۔)) ثَلَاثًا۔ (مسند احمد: ۳۶۸۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر سورۂ نصر نازل ہوئی تو زیادہ تر یہ ہوتا کہ جب بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس سورت کی تلاوت کرتے تو رکوع میں تین بار یہ دعا پڑھتے: سُبْحَانَکَ اللّہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ۔ (اے اللہ! تو پاک ہے، اے ہمارے ربّ! اور تیری تعریف کے ساتھ، اے اللہ! مجھے بخش دے، بیشک تو توبہ قبول کرنے والا رحم کرنے والا ہے۔

8854

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8854

Sahih

۔ (۸۸۵۴)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: لَمَّا اُنْزِلَتْ: {إِذَا جَائَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ}اِلٰی آخِرِھَا مَا رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلّٰی صَلَاۃً اِلَّا قَالَ: ((سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ۔)) (مسند احمد: ۲۶۴۵۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں جب سورۂ نصر نازل ہوئی تو میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو نمازبھی پڑھی، اس میں یہ ذکر کیا: سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ۔ (اے اللہ! تو پاک ہے، اور تیری تعریف کے ساتھ، اے اللہ! مجھے بخش دے۔