Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 150 · Chapter 1723

تفسیر و اسباب نزول کا بیان

سورۂ فاطر {ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْکِتَابَ الَّذِیْنَ اصْطَفَیْنَا مِنْ عِبَادِنَا…}کی تفسیر

3 hadiths in this chapter

8727

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8727

Zaeef

۔ (۸۷۲۷)۔ عَنْ أَ بِی الدَّرْدَائِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ: {ثُمَّ أَ وْرَثْنَا الْکِتَابَ الَّذِینَ اصْطَفَیْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْہُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِہِ وَمِنْہُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْہُمْ سَابِقٌ بِالْخَیْرَاتِ بِإِذْنِ اللّٰہِ} [فاطر: ۳۲] فَأَ مَّا الَّذِینَ سَبَقُوْا بِالْخَیْرَاتِ فَأُولَئِکَ الَّذِینَیَدْخُلُونَ الْجَنَّۃَ بِغَیْرِحِسَابٍ وَأَ مَّا الَّذِینَ اقْتَصَدُوْا فَأُولَئِکَ یُحَاسَبُونَ حِسَابًا یَسِیرًا، وَأَ مَّا الَّذِینَ ظَلَمُوا أَ نْفُسَہُمْ فَأُولَئِکَ الَّذِین یُحْبَسُوْنَ فِی طُولِ الْمَحْشَرِ، ثُمَّ ہُمْ الَّذِینَ تَلَافَاہُمْ اللّٰہُ بِرَحْمَتِہِ فَہُمُ الَّذِینَیَقُولُونَ: {الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی أَ ذْہَبَ عَنَّا الْحَزَنَ إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَکُورٌ} إِلٰی قَوْلِہِ: {لُغُوبٌ} [فاطر: ۳۴۔۳۵])) (مسند احمد: ۲۲۰۷۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ’ ’سیدنا ابو درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: {ثُمَّ أَ وْرَثْنَا الْکِتَابَ الَّذِینَ اصْطَفَیْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْہُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِہِ وَمِنْہُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْہُمْ سَابِقٌ بِالْخَیْرَاتِ بِإِذْنِ اللّٰہِ}… پھر ہم نے اس کتاب کے وارث اپنے وہ بندے بنائے جنھیں ہم نے چن لیا، پھر ان میں سے کوئی اپنے آپ پر ظلم کرنے والا ہے اور ان میں سے کوئی میانہ رو ہے اور ان میں سے کوئی نیکیوں میں آگے نکل جانے والا ہے، اللہ کے حکم سے۔ یہی بہت بڑا فضل ہے۔تفسیریہ ہے کہ جو لوگ بھلائیوں میں آگے بڑھنے والے ہیں،یہ لوگ جنت میں بغیر حساب کے داخل ہوں گے،جو لوگ میانہ روی والے ہیں، ان سے آسان حساب لیا جائے گا اور جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے، ان کو میدان محشر میں روکا جائے گا، پھر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ان کی تلافی کریں گے، یہی لوگ کہیں گے: {اَلْحمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَذْہَبَ عَنَّا الْحَزَنَ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَکُوْرٌ۔ الَّذِیْٓ اَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَۃِ مِنْ فَضْلِہٖ لَایَمَسُّنَا فِیْہَا نَصَبٌ وَّلَا یَمَسُّنَافِیْہَا لُغُوْبٌ۔} … اور وہ کہیں گے سب تعریف اس اللہ کی ہے جس نے ہم سے غم دور کر دیا، بے شک ہمارا رب یقینا بے حد بخشنے والا، نہایت قدر دان ہے۔ جس نے ہمیں اپنے فضل سے ہمیشہ رہنے کے گھر میں اتارا، نہ ہمیں اس میں کوئی تکلیف پہنچتی ہے اور نہ ہمیں اس میں کوئی تھکاوٹ پہنچتی ہے۔

8728

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8728

Zaeef

۔ (۸۷۲۸)۔ عَنْ أَ بِی ثَابِتٍ أَ نَّ رَجُلًا دَخَلَ مَسْجِدَ دِمَشْقَ فَقَالَ: اللّٰہُمَّ آنِسْ وَحْشَتِی، وَارْحَمْ غُرْبَتِی، وَارْزُقْنِی جَلِیسًا حَبِیبًا صَالِحًا، فَسَمِعَہُ أَ بُو الدَّرْدَائِ فَقَالَ: لَئِنْ کُنْتَ صَادِقًا لَأَ نَا أَ سْعَدُ بِمَا قُلْتَ مِنْکَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: (({فَمِنْہُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِہِ} قَالَ: الظَّالِمُ یُؤْخَذُ مِنْہُ فِی مَقَامِہِ فَذٰلِکَ الْہَمُّ وَالْحَزَنُ، {وَمِنْہُمْ مُقْتَصِدٌ} یُحَاسَبُ حِسَابًا یَسِیرًا، {وَمِنْہُمْ سَابِقٌ بِالْخَیْرَاتِ} [فاطر: ۳۲] فَذٰلِکَ الَّذِینَیَدْخُلُونَ الْجَنَّۃَ بِغَیْرِ حِسَابٍ۔)) (مسند احمد: ۲۸۰۵۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو ثابت سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد ِ دمشق میں داخل ہوا اور اس نے یہ دعا کی: اے میرے اللہ ! میری وحشت کو انس سے تبدیل کر دے، میری غربت کو باعث رحمت بنا دے اور مجھے پیارا اور نیک ہم نشین عطافرما، سیدنا ابو درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس کے یہ الفاظ سن لیے اور کہا: اگر تو سچا ہے تو میں تیری دعا کے لئے زیادہ خوش نصیب ہوں، میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: {فَمِنْہُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِہِ}سے مراد وہ ظالم، جس کو حشر کے میدان میں پکڑا جائے گا اور اس کو غم اور پریشانی پہنچائی جائے گی، {وَمِنْہُمْ مُقْتَصِدٌ} سے مراد وہ شخص ہے، جس کا حساب آسان ہوگا اور {وَمِنْہُمْ سَابِقٌ بِالْخَیْرَاتِ}وہ ہیں جو بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔

8729

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8729

Zaeef

۔ (۸۷۲۹)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ قَالَ فِیْ ھٰذِہِ الْآیَۃِ: {ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْکِتَابَ الَّذِیْنَ اصْطَفَیْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْہُمْ ظاَلِمٌ لِنَفْسِہٖوَمِنْہُمْمُقْتَصِدٌوَمِنْہُمْسَابِقٌبِالْخَیْرَاتِ} قَالَ: ((ھٰؤُ لَائِ کُلُّہُمْ بِمَنْزِلَۃٍ وَاحِدَۃٍ وَکُلُّہُمْ فِی الْجَنَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۷۶۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس آیت کے بارے میں فرمایا:{ثُمَّ أَ وْرَثْنَا الْکِتَابَ الَّذِینَ اصْطَفَیْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْہُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِہِ وَمِنْہُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْہُمْ سَابِقٌ بِالْخَیْرَاتِ بِإِذْنِ اللّٰہِ}… پھر ہم نے اس کتاب کے وارث اپنے وہ بندے بنائے جنھیں ہم نے چن لیا، پھر ان میں سے کوئی اپنے آپ پر ظلم کرنے والا ہے اور ان میں سے کوئی متوسط درجے کا ہے اور ان میں سے کوئی اللہ کے حکم سے نیکیوں میں آگے نکل جانے والا ہے، یہی بہت بڑا فضل ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا کہ (اس آیت میں مذکورہ) سب لوگوں کا مرتبہ ایک ہی ہے اور سارے جنت میں جائیں گے۔