Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 148 · Chapter 1528

نزول قرآن کی کیفیت کے ابواب

قرات سے پہلے بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھنے اور اس کی فضیلت کا بیان

2 hadiths in this chapter

8471

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8471

Sahih

۔ (۸۴۷۱)۔ عَنْ أَ بِی تَمِیمَۃَ الْہُجَیْمِیِّ عَنْ رِدْفِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، أَ وْ مَنْ حَدَّثَہُ عَنْ رِدْفِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَ نَّہُ کَانَ رِدْفَہُ (خَلْفَہُ عَلٰی ظَہْرِ الدَّابَّۃِ)، فَعَثَرَتْ بِہِ دَابَّتُہُ فَقَالَ: تَعِسَ الشَّیْطَانُ، فَقَالَ: ((لَا تَفْعَلْ فَإِنَّہُ یَتَعَاظَمُ إِذَا قُلْتَ ذٰلِکَ حَتّٰییَصِیرَ مِثْلَ الْجَبَلِ، وَیَقُولُ: بِقُوَّتِی صَرَعْتُہُ، وَإِذَا قُلْتَ بِسْمِ اللّٰہِ تَصَاغَرَ حَتّٰییَکُونَ مِثْلَ الذُّبَابِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۴۸۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو تمیمہ ہجیمی سے مروی ہے، وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ردیف سے بیان کرتے ہیں کہ وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سواری پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا، اچانک جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سواری پھسلی تو اس نے کہا: شیطان کا ستیاناس ہو۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ نہ کہو، اس طرح سے وہ خود کو بڑا سمجھتا ہے یہاں تک کہ وہ خوشی سے پھول کر پہاڑ جتناہو جاتا ہے اور کہتاہے میں نے اپنی قوت سے اسے گرا دیا ہے، لیکن جب تم بسم اللہ کہو گے تووہ چھوٹا ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ مکھی کے برابر ہو جاتا ہے۔

8472

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8472

Sahih

۔ (۸۴۷۲)۔ عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ أَ نَّہَا سُئِلَتْ عَنْ قِرَائَۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَتْ: کَانَ یَقْطَعُ قِرَائَتَہٗآیَۃً آیَۃً، {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ۔} (مسند احمد: ۲۷۱۱۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک ایک آیت پر ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کرتے :{بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ۔} (یعنی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک ایک آیت پر ٹھہر تے تھے)۔