Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 144 · Chapter 1498

قرآن مجید کی اور اس کے تلاوت آداب کا بیان

قرآن مجید کی دیکھ بھال کرنے اور اس کو یاد رکھنے کا بیان اور اس سے ممانعت کہ بندہ یہ کہے کہ میں فلاں فلاں آیت بھول گیا ہوں

5 hadiths in this chapter

8389

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8389

Sahih

۔ (۸۳۸۹)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((بِئْسَمَا لِأَ حَدِکُمْ أَ وْ بِئْسَمَا لِأَ حَدِہِمْ أَ نْ یَقُولَ: نَسِیتُ آیَۃَ کَیْتَ وَکَیْتَ بَلْ ہُوَ نُسِّیَ، اسْتَذْکِرُوا الْقُرْآنَ، فَوَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ! لَہُوَ أَ شَدُّ تَفَصِّیًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنْ النَّعَمِ مِنْ عُقُلِہَا)) (مسند احمد: ۳۹۶۰) (۸۳۸۹م)۔(وَ عَنْهُ مِنْ طَرِيْقٍ ثَانٍ) قَالَ: ((تَعَاهَدُوا هَذِهِ الْمَصَاحِفَ)) وَرُبَّمَا، قَالَ: ((الْقُرْآنَ فَلَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنَ النَّعَمِ مِنْ عُقُلِهِ)) قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: (( لَا يَقُلْ أَحَدُكُمْ: إِنِّي نَسِيتُ آيَةَ كَيْتَ، وَكَيْتَ، بَلْ هُوَ نُسِّيَ )) (مسند احمد: 3620)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ بری بات ہے کہ آدمی یہ کہے: میں فلاں فلاں آیت بھول گیا ہوں، بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ مجھے بھلا دی گئی ہے۔ قرآن کو یاد رکھا کرو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ قرآن رسی سے نکل کر بھاگنے والی اونٹنی کی بہ نسبت لوگوں کے سینوں سے جلدی نکل جانے والا ہے۔ ۔ (دوسری سند)آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قرآن مجید کی نگہداشت رکھو، یہ قرآن رسی سے نکل کر بھاگنے والی اونٹنی کی بہ نسبت لوگوں کے سینوں سے جلدی نکل جانے والا ہے۔ نیز نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی بھی یہ نہ کہا کرے: میں فلاں فلاں آیت بھول گیا ہوں، بلکہ یہ کہا کرے کہ اس کو بھلا دیا گیا ہے۔

8390

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8390

Sahih

۔ (۸۳۹۰)۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسَی الْاَشْعَرِیِّ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَحْوُہ۔ (مسند احمد: ۱۹۷۷۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بھی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اسی طرح کی حدیث بیان کی ہے۔

8391

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8391

Sahih

۔ (۸۳۹۱)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہٗقَالَ: ((مَثَلُ صَاحِبِ الْقُرْآنِ مَثَلُ صَاحِبِ الْاِبِلِ الْمُعَقَّلَۃِ، اِنْ عَقَلَہَا صَاحِبُہَا حَبَسَہَا، وَاِنْ اَطْلَقَہَا ذَھَبَتْ)) (مسند احمد: ۴۶۶۵) ۔ (۸۳۹۱م)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَثَلُ الْقُرْآنِ اِذَا عَاھَدَ عَلَیْہِ صَاحِبُہُ فَقَرَأَہٗ بِاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ کَمَثَلِ رَجُلٍ لَہٗ اِبِلٌ، فَاِنْ عَقَلَہَا حَفِظَہَا وَاِنْ اَطَلَقَ عُقُلَہَا ذَھَبَتْ، وَکَذٰلِکَ صَاحِبُ الْقُرْآنِ۔)) (مسند احمد: ۴۹۲۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: صاحب ِ قرآن کی مثال بندھے ہوئے اونٹ کے مالک کی سی ہے، اگر اس کا مالک اس کو باندھے رکھے تو اس کو روکے رکھے گا اور اگر وہ اس کو کھول دے تو وہ بھاگ جائے گا۔ ۔ (دوسری سند) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قرآن کی مثال یہ ہے کہ جب اس کا قاری اس کا خیال رکھے اور دن رات اس کی تلاوت کرتا رہے تو یہ اس کو یاد رہے گا، یہ مثال اس آدمی کی سی ہے، جس کے اونٹ ہوں، اگر وہ ان کو باندھے رکھے تو وہ ان کو روکے رکھے گا اور اگر وہ ان کو چھوڑ دے تو وہ چلے جائیں گے، یہی مثال صاحب ِ قرآن کی ہے۔

8392

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8392

Sahih

۔ (۸۳۹۲)۔ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا مِنْ اَمِیْرِ عَشَرَۃٍ اِلَّا یُوْتٰی بِہٖیَوْمَ الْقِیَامَۃِ مَغْلُوْلًا، لَا یَفُکُّہُ مِنْ ذٰلِکَ الْغُلِّ إِلَّا الْعَدْلُ، وَمَا مِنْ رَجُلٍ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَنَسِیَہُ إِلَّا لَقِیَ اللّٰہَ یَوْمَیَلْقَاہُ وَہُوَ أَجْذَمُ۔)) (مسند احمد: ۲۲۸۲۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا سعد بن عبادہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دس افراد کا امیر اور مسؤل قیامت کے دن اس حال میں آئے گاکہ لوہے (کی زنجیر) سے جکڑا ہوا ہو گا، اس قید سے آزاد کرانے والی چیز اس کا عدل و انصاف ہو گا، اور جو آدمی قرآن مجید پڑھنے کے بعد بھلا دیتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کو اس حال میں ملے گا کہ اس کا ہاتھ کٹا ہوا (یا کوڑھ زدہ) ہو گا۔

8393

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8393

Sahih

عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ

اردو ترجمہ · Urdu

۔سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح کی حدیث بیان کی ہے۔