Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 14 · Chapter 122

پاؤں کو دھونے اور اس سے متعلقہ دوسرے امور کا بیان

وضو کو مکمل طور پر کرنے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے فرمان ایڑھیوں کے لیے آگ سے ہلاکت ہے کا بیان

7 hadiths in this chapter

684

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #684

Sahih

۔ (۶۸۴)۔عَنْ سَالِمٍ سَبَلَانَ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ عَائِشَۃَؓ اِلٰی مَکَّۃَ، قَالَ: وَکَانَتْ تَخْرُجُ بِأَبِیْ یَحْییٰ التَّیْمِیِّ یُصَلِّیْ بِہَا فَأَدْرَکْنَا عَبْدَالرَّحْمَانِ بْنَ أَبِیْ بَکْرٍ الصِّدِّیْقِ فَأَسَائَ عَبْدُالرَّحْمَانِ الْوُضُوْئَ، فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: یَا عَبْدَالرَّحْمَانِ! أَسْبِـغِ الْوُضُوئَ فَاِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مِنَ النَّارِ۔)) (مسند أحمد: ۲۶۷۴۴)

اردو ترجمہ · Urdu

سالم سبلان کہتے ہیں: ہم سیدہ عائشہؓ کے ساتھ مکہ مکرمہ کی طرف سفر کرتے تھے۔ سیدہ، ابو یحیی تیمی کے ساتھ جایا کرتی تھیں اور وہ ان کو نماز پڑھاتے تھے، ایک دن ہم نے عبد الرحمن بن ابو بکر صدیق کو پا لیا، انھوں نے ناقص وضو کیا، سیدہ عائشہؓ نے ان سے کہا: اے عبد الرحمن! وضو مکمل کر، کیونکہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: قیامت کے دن ایڑیوں کے لیے آگ سے ہلاکت ہے۔

685

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #685

Sahih

۔ (۶۸۵)۔ (وَمِنْ طَرِیقٍ آخَرَ)۔عَنْ أَبِیْ سَلَمَۃَ قَالَ: تَوَضَّأَ عَبْدُالرَّحْمَانِ عِنْدَ عَائِشَۃَؓ فَقَالَتْ: یَا عَبْدَالرَّحْمَانِ! أَسْبِـغِ الْوُضُوئَ فَاِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((وَیْلٌ لِلعَرَاقِیْبِ مِنَ النَّارِ۔)) (مسند أحمد: ۲۴۶۲۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) ابو سلمہ کہتے ہیں: جب سیدنا عبد الرحمن ؓ نے سیدہ عائشہؓ کی موجودگی میں وضو کیا، تو انھوں نے ان سے کہا: اے عبد الرحمن! وضو مکمل طور پر کر، کیونکہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ایڑیوں کے اوپر والے حصوں کے لیے آگ سے ہلاکت ہے۔

686

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #686

Sahih

۔ (۶۸۶)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِؓ قَالَ: رَاٰی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَوْمًا یَتَوَضَّؤُوْنَ فَلَمْ یَمَسَّ أَعْقَابَہُمُ الْمَائُ، فَقَالَ: ((وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ، (وَفِی رِوَایَۃٍ: لِلْعَرَاقِیْبِ) مِنَ النَّارِ۔)) (مسند أحمد: ۱۴۴۴۵)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر بن عبداللہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ انھوں نے وضو کیا اور ان کی ایڑیوں تک پانی نہیں پہنچا تھا، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: ایسی ایڑیوں کے لیے آگ سے ہلاکت ہے۔

687

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #687

Sahih

۔ (۶۸۷)۔عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ؓ قَالَ: رَاٰی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَوْمًا یَتَوَضَّؤُونَ وَأَعْقَابُہُمْ تَلُوْحُ فَقَالَ: ((وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ، أَسْبِغُوا الْوُضُوْئَ۔)) (مسند أحمد: ۶۸۰۹)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدناعبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ انھوں نے وضو کیا ، لیکن ان کی ایڑیوں کی خشکی واضح طور پر نظر آ رہی تھی، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: ایسی ایڑیوں کے لیے آگ سے ہلاکت ہے، پوری طرح وضو کرو۔

688

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #688

Sahih

۔ (۶۸۸)۔عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَؓ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَحْوُہُ۔ (مسند أحمد: ۷۱۲۲)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابو ہریرہؓ نے بھی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی اسی قسم کی ایک حدیث بیان کی ہے۔

689

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #689

Sahih

۔ (۶۸۹)۔عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْئٍ ؓ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ وَبُطُوْنِ الْأَقْدَامِ مِنَ النَّارِ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۸۶۲)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبد اللہ بن حارثؓ سے مروی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: ایڑیوں کے لیے اور پاؤں کے تلووں کے لیے آگ سے ہلاکت ہے۔

690

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #690

Sahih

۔ (۶۹۰)۔عَنْ سَعِیْدِ بْنِ خُثَیْمٍ الْہِلَالِیِّ قَالَ: حَدَّثَتْنِیْ جَدَّتِیْ رِبْعِیَّۃُ بِنْتُ عَیَاضٍ الْکِلَابِیَّۃُ عَنْ جَدِّہَا عُبَیْدَۃَ بْنِ عَمْرٍو الْکِلَابِیِّ ؓ قَالَ: رَأَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ یَتَوَضَّأُ فَأَسْبَغَ الطُّہُوْرَ، وَکَانَتْ ہِیَ اِذَا تَوَضَّأَتْ أَسْبَغَتِ الطُّہُوْرَ حَتّٰی تَرْفَعَ الْخِمَارَ فَتَمْسَحَ رَأْسَہَا۔ (مسند أحمد: ۱۶۸۴۱)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبیدہ بن عمرو کلابیؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ مکمل طور پر وضو کرتے تھے۔ اسی بنا پر جب ربعیہ وضو کرتیں تو وہ ہر عضو کو اچھی طرح دھو دھو کر وضو کرتی تھیں، یہاں تک کہ دوپٹہ اٹھا کر سر کا مسح کرتی تھیں۔