Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 138 · Chapter 1414

خوابوں کی تعبیر کا بیان

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اس فرمان کا بیان کہ جس نے مجھے نیند میں دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا

11 hadiths in this chapter

7860

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7860

Zaeef

(۷۸۶۰)۔حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَوْفُ بْنُ أَبِی جَمِیلَۃَ عَنْ یَزِیدَ الْفَارِسِیِّ قَالَ رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی النَّوْمِ زَمَنَ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَکَانَ یَزِیدُ یَکْتُبُ الْمَصَاحِفَ قَالَ فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: إِنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی النَّوْمِ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَإِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ کَانَ یَقُولُ: ((إِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَسْتَطِیعُ أَنْ یَتَشَبَّہَ بِی فَمَنْ رَآنِی فِی النَّوْمِ فَقَدْ رَآنِی۔)) فَہَلْ تَسْتَطِیعُ أَنْ تَنْعَتَ لَنَا ہٰذَا الرَّجُلَ الَّذِی رَأَیْتَ قَالَ قُلْتُ نَعَمْ رَأَیْتُ رَجُلًا بَیْنَ الرَّجُلَیْنِ جِسْمُہُ وَلَحْمُہُ أَسْمَرُ إِلَی الْبَیَاضِ حَسَنُ الْمَضْحَکِ أَکْحَلُ الْعَیْنَیْنِ جَمِیلُ دَوَائِرِ الْوَجْہِ قَدْ مَلَأَتْ لِحْیَتُہُ مِنْ ہٰذِہِ إِلٰی ہٰذِہِ حَتّٰی کَادَتْ تَمْلَأُ نَحْرَہُ قَالَ عَوْفٌ لَا أَدْرِی مَا کَانَ مَعَ ہٰذَا مِنَ النَّعْتِ قَالَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَوْ رَأَیْتَہُ فِی الْیَقَظَۃِ مَا اسْتَطَعْتَ أَنْ تَنْعَتَہُ فَوْقَ ہٰذَا۔ (مسند احمد: ۳۴۱۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ یزید فارسی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو خواب میں دیکھا، یہ اس وقت کی بات ہے، جب سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہماابھی تک زندہ تھے اور یزید مصحف لکھا کرتے تھے، میں نے ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہماسے کہا کہ میں نے خواب میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا ہے، انھوں نے کہا: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: شیطان میں یہ طاقت نہیں کہ وہ میری صورت اختیار کرسکے، جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا۔ پھر سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے کہا: کیا ایسا ممکن ہے کہ تم اس آدمی کا حلیہ بیان کرسکو جو تم نے دیکھا ہے؟ یزید کہتے ہیں: میں نے کہا: جی ہاں، میں نے درمیانے قد کا آدمی دیکھا ہے، اس کا گوشت اور چمڑا سفیدی مائل گندمی رنگ ہے، حسین انداز میں مسکراتے ہیں، آنکھیں سرمگین ہیں، آپ کا چہرہ اور دھاریاں نہایت حسین و جمیل گولائی والا ہے اور داڑھی سینے کو بھرے ہوئے ہے۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمانے کہا: اگر تم آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو حالت بیداری میں دیکھ لیتے تو اس سے بہتر بیان نہ کرسکتے،( یعنی بالکل حلیہ ٹھیک بتایا ہے)۔

7861

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7861

Sahih

(۷۸۶۱)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَنْ رَآنِیْ فِی الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِیْ (وَفِیْ لَفْظٍ: فَقَدْ رَآی الْحَقَّ) فَاِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَتَمَثَّلُ بِیْ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: لَا یَتَشَبَّہُ بِیْ) (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: لَا یَتَخَیَّلُ بِیْ) فَاِنَّ رُؤْیَا الْعَبْدِ الْمُؤْمِنِ الصَّادِقَۃَ الْصَالِحَۃَ جُزْئٌ مِنْ سَبْعِیْنَ جُزْئً مِنَ النَّبُوَّۃِ)) (مسند احمد: ۷۱۶۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا، تحقیق اس نے حق دیکھا، کیونکہ شیطان میری تمثیل اختیار نہیں کر سکتا، ایک روایت میں ہے: وہ میری مشابہت اختیار نہیں کرسکتا، ایک روایت میں ہے: وہ میری یکسانیت اختیار کر کے میری صورت ذہن میں نہیں ڈال سکتا، پس بیشک مؤمن بندے کا نیک اور سچا خواب نبوت کا سترھواں حصہ ہے۔

7862

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7862

Sahih

(۷۸۶۲)۔(وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ رَآنِی فِی الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِی فَإِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَتَمَثَّلُ بِی۔)) قَالَ عَاصِمٌ قَالَ أَبِی فَحَدَّثَنِیہِ ابْنُ عَبَّاسٍ فَأَخْبَرْتُہُ أَنِّی قَدْ رَأَیْتُہُ قَالَ رَأَیْتَہُ قُلْتُ إِی وَاللّٰہِ لَقَدْ رَأَیْتُہُ قَالَ فَذَکَرْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ قَالَ إِنِّی وَاللّٰہِ قَدْ ذَکَرْتُہُ وَنَعَتُّہُ فِی مِشْیَتِہِ قَالَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِنَّہُ کَانَ یُشْبِہُہُ۔ (مسند احمد: ۸۴۸۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا، شیطان میری صورت اختیار نہیں کر سکتا۔ عاصم کہتے ہیں: میرے باپ نے مجھے بیان کیا کہ انھوں نے ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہماکو بتایا کہ میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو خواب میں دیکھا ہے، انہوں نے کہا: پھر تم نے واقعی آپ کو ہی دیکھا ہے، میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا ہے، پھر میں نے سیدنا حسن بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شکل کا ذکر کیا کہ (وہ ہستی سیدنا حسن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شکل کی لگ رہی تھی)، اللہ کی قسم! میں نے ان کا ذکر کیا اور ان کے چلنے کا انداز بیان کیا، سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمانے کہا:یہ صورت تو واقعی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے مشابہ ہے۔

7863

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7863

Sahih

(۷۸۶۳)۔وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ مِثْلُ الْمَرْفُوْعِ مِنْہٗ۔ (مسند احمد: ۱۳۸۸۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے اس قسم کی مرفوع حدیث مروی ہے۔

7864

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7864

Sahih

(۷۸۶۴)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ رَآنِیْ فِی الْمَنَامِ فَسَیَرَانِیْ فِی الْیَقْظَۃِ اَوْ فَکَاَنَّمَا رَآنِیْ فِی الْیَقْظَۃِ لَا یَتَمَثَّلُ الشَّیْطَانُ بِیْ۔)) فَقَالَ اَبُوْ سَلِمَۃَ: قَالَ اَبُوْ قَتَادَۃَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَنْ رَآنِیْ فَقَدْ رَآنِی الْحَقَّ۔)) (مسند احمد: ۲۲۹۷۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا، وہ عنقریب مجھے بیداری میں بھی دیکھے گا، یا فرمایا:گویا کہ اس نے مجھے بیداری میں دیکھا ہے، شیطان میری صورت اختیار نہیں کرسکتا۔ سیدنا ابو قتادہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے دیکھا اس نے حقیقت میں مجھے ہی دیکھا۔

7865

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7865

Sahih

(۷۸۶۵)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَنْ رَآنِیْ فِی الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِیْ، فَاِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَنْبَغِیْ لَہُ اَنْ یَتَمَثَّلَ بِمِثْلِیْ۔)) (مسند احمد: ۳۵۵۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے خواب میں مجھے دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا، شیطان کے لائق نہیں کہ وہ میری صورت اختیار کرسکے۔

7866

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7866

Sahih

(۷۸۶۶)۔عَنْ اَبِیْ مَالِکِ نِ الْاَشْجَعِیِّ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَنْ رَآنِیْ فِی الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِیْ۔)) (مسند احمد: ۲۷۷۵۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابومالک اشجعی اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے خواب میں مجھے دیکھا اس نے مجھے ہی دیکھا ہے۔

7867

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7867

Sahih

(۷۸۶۷)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَنْ رَآنِیْ فِیْ الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِیْ فِیْ الْیَقْظَۃِ فَاِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَتَمَثَّلُ عَلٰی صُوْرَتِیْ۔)) (مسند احمد: ۳۷۹۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا گویا کہ اس نے مجھے بیداری میں دیکھا ہے، پس بیشک شیطان میری صورت اختیار نہیں کرسکتا۔

7868

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7868

Sahih

(۷۸۶۸)۔(وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَنْ رَآنِیْ فِی الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِی، اِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَتَصَوَّرُبِیْ۔)) قَالَ شُعْبَۃُ: اَوْ قَالَ: لَا یَتَشَبَّہُ بِیْ، وَمَنْ کَذَبَ عَلَیَّ مُتَعَمِّدًا فَلْیَتَبَوَّاْ مَقْعَدَۃً مِنَ النَّارِ۔)) (مسند احمد: ۹۳۰۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا ہے، شیطان میری صورت اور میری مشابہت اختیار نہیں کرسکتا اور جس نے میرے اوپر جان بوجھ کر جھوٹ بولا، وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا تیار کر لے۔

7869

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7869

Sahih

(۷۸۶۹)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَنْ رَآنِیْ فِی الْمَنَامِ فَاِیَّایَ رَاٰی فَاِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَتَخَیَّلُ بِیْ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ) لَا یَتَخَیَّلُنِیْ۔)) (مسند احمد: ۴۳۰۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے خواب میں مجھے دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا ہے، کیونکہ شیطان میری شکل نہیں اختیار کرسکتا۔

7870

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7870

Sahih

(۷۸۷۰)۔حَدَّثَنَا أَبُو سَعِیدٍ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّی قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا یَقُولُ: قَلَّ لَیْلَۃٌ تَأْتِی عَلَیَّ إِلَّا وَأَنَا أَرٰی فِیہَا خَلِیلِی عَلَیْہِ السَّلَام، وَأَنَسٌ یَقُولُ ذَلِکَ وَتَدْمَعُ عَیْنَاہُ۔ (مسند احمد: ۱۳۳۰۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: کم ہی کوئی رات ایسی گزرتی ہے، جس میں میں نے اپنے خلیل ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو خواب میں نہ دیکھا ہو، (یعنی تقریباً ہر رات کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو خواب میں دیکھتا ہوں)، جب سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ یہ کہہ رہے تھے تو ان کی آنکھیں اشک بار تھیں۔