Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7840
(۷۸۴۰)۔ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! رَأَیْتُ الْبَارِحَۃَ فِیمَا یَرَی النَّائِمُ کَأَنَّ عُنُقِی ضُرِبَتْ فَسَقَطَ رَأْسِی فَاتَّبَعْتُہُ فَأَخَذْتُہُ فَأَعَدْتُہُ مَکَانَہُ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((إِذَا لَعِبَ الشَّیْطَانُ بِأَحَدِکُمْ فَلَا یُحَدِّثَنَّ بِہِ النَّاسَ۔)) (مسند احمد: ۱۴۴۳۶)
اردو ترجمہ · Urdu
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میری گردن مار دی گئی ہے اور میرا سر گر پڑا، میں اس کے پیچھے جاتا ہوں، اسے پکڑ کر پھر اس کی جگہ پر لگادیتا ہوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی ایک کے ساتھ شیطان کھیل کرے تو ہر گز لوگوں کو نہ بتائے۔