Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 136 · Chapter 1394

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو دوائیں اور چیزوں کے خواص بیان کیے ہیں، ان کے بارے میں ابواب

نظر اور اس کے سچ ہونے کا بیان

4 hadiths in this chapter

7743

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7743

Sahih

(۷۷۴۳)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اَلْعَیْنُ حَقٌّ، اَلْعَیْنُ حَقٌّ تَسْتَنْزِلُ الْحَالِقَ۔)) (مسند احمد: ۲۶۸۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نظر کا لگ جانا سچ ہے، نظر کا لگ جانا سچ ہے یہ پہاڑ کو بھی ہلادیتی ہے۔

7744

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7744

Sahih

(۷۷۴۴)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اَلْعَیْنُ حَقٌّ۔)) وَنَہٰی عَنِ الْوَشْمِ۔ (مسند احمد: ۸۲۲۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نظر کا لگ جانا سچ ہے۔ اور آپ نے گود نے سے منع فرمایا ہے۔

7745

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7745

Zaeef

(۷۷۴۵)۔(وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اَلْعَیْنُ حَقٌّ وَیَحْضُرُ بِہَا الشَّیْطَانُ وَحَسْدُ ابْنِ آدَمَ)) (مسند احمد: ۹۶۶۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نظر کا لگ جانا حق ہے، اس کے ساتھ شیطان حاضر ہوتا ہے اور آدم کے بیٹے کا حسد بھی شامل ہوتا ہے۔

7746

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7746

Zaeef

(۷۷۴۶)۔عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((إِنَّ الْعَیْنَ لَتُولِعُ بِالرَّجُلِ بِإِذْنِ اللّٰہِ حَتّٰی یَصْعَدَ حَالِقًا ثُمَّ یَتَرَدّٰی مِنْہُ۔)) (مسند احمد: ۲۱۸۰۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ کے حکم سے نظر آدمی کے ساتھ وابستہ ہوجاتی ہے، حتیٰ کہ آدمی پہاڑ کی چوٹی پر چڑھتا ہے، پھر اس سے گر جاتا ہے۔