Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 133 · Chapter 1350

مشروبات کا بیان

کھڑے ہو کر پانی پینا منع ہے

6 hadiths in this chapter

7453

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7453

Sahih

(۷۴۵۳)۔عَنْ أَبِی زِیَادٍ الطَّحَّانِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُ رَأٰی رَجُلًا یَشْرَبُ قَائِمًا فَقَالَ لَہُ: ((قِہ۔)) قَالَ: لِمَہْ؟ قَالَ: ((أَیَسُرُّکَ أَنْ یَشْرَبَ مَعَکَ الْہِرُّ؟)) قَالَ: لَا قَالَ: ((فَإِنَّہُ قَدْ شَرِبَ مَعَکَ مَنْ ہُوَ شَرٌّ مِنْہُ الشَّیْطَانُ۔)) (مسند احمد: ۷۹۹۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک آدمی کودیکھا کہ وہ کھڑا ہو کر پانی پی رہا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: تو قے کردے۔ اس نے کہا: کیوں؟ آپ نے اس سے فرمایا: کیا تجھے یہ اچھا لگتا ہے کہ تیرے ساتھ بلّا پانی پیے؟ اس نے کہا: جی نہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر تیرے ساتھ اس نے پانی پیا ہے، جو اس بلے سے بھی بدتر ہے، اور وہ ہے شیطان۔

7454

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7454

Sahih

(۷۴۵۴)۔عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((لَوْ یَعْلَمُ الَّذِی یَشْرَبُ وَہُوَ قَائِمٌ مَا فِی بَطْنِہِ لَاسْتَقَائَہُ۔)) (مسند احمد: ۷۷۹۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص کھڑا ہو کر پانی پیتا ہے، اگر اسے معلوم ہو کہ اس کے پیٹ میں کیا داخل ہوا ہے تو وہ قے کر دے۔

7455

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7455

Sahih

(۷۴۵۵)۔عَنْ قتادہ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم اَنْ یَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا، قَالَ: فَقُلْنَا لِاَنَسٍ: فَالطَّعَامُ؟ قَالَ: ذٰلِکَ اَشَدُّ وَ اَنْتَنُ، قَالَ ابْنُ بَکْرٍ: اَوْ اَخْبَثُ۔ (مسند احمد: ۱۲۳۶۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے منع فرمایا ہے کہ آدمی کھڑا ہو کر پانی پیے۔ لوگ کہتے ہیں : ہم نے سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے پوچھا: کھانا کھا سکتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: کھانا کھڑے ہو کر کھانا تو اس سے بھی سخت برا اور بدبودار ہے، ابن بکر کے بقول یہ کام زیادہ خبیث ہے۔

7456

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7456

Sahih

(۷۴۵۶)۔عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ قَالَ: زَجَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم اَنْ یَشْرَبَ الرَّجْلُ قَائِمًا۔ (مسند احمد: ۱۱۲۹۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے ڈانٹا ہے کہ آدمی کھڑے ہو کر پانی پیے۔

7457

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7457

Sahih

(۷۴۵۷)۔عَنْ اَبِی الزُّبَیْرِ قَالَ: سَاَلْتُ جَابِرًا عَنِ الرَّجُلِ یَشْرَبُ وَھُوَ قَائِمٌ، قَالَ جَابِرٌ: کُنَّا نَکْرَہُ ذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۱۱۱۰۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو زبیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے اس آدمی کے بارے دریافت کیا جو کھڑا ہو کر پانی پیتا ہے، آیا کیا یہ جائز ہے؟ انھوں نے کہا: ہم اسے ناپسند کیا کرتے تھے۔

7458

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7458

Sahih

(۷۴۵۸)۔وَعَنْہُ اَیْضًا عَنْ جَابِرٍ اَنَّہُ قَالَ: سَمِعْتُ اَبَا سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیَّ یَشْہَدُ اَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم زَجَرَ عَنْ ذَاکَ، وَزَجَرَ اَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃَ لِبَوْلٍ۔ (مسند احمد: ۱۱۱۰۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سنا ہے کہ وہ اس بات کی شہادت دیتے تھے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھڑے ہو کر پانی پینے سے ڈانٹا ہے اور اس سے بھی ڈانٹا ہے کہ ہم پیشاب کرتے وقت قبلہ رخ ہوں۔