Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 132 · Chapter 1344

ان چیزوں سے متعلقہ ابواب، جن کاکھانا مباح اور حلال ہے

کھانے کے بعد کی دعاؤں کا بیان

6 hadiths in this chapter

7425

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7425

Sahih

(۷۴۲۵)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَنْ اَطْعَمَہُ اللّٰہُ طَعَامًا فَلْیَقُلْ: اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَاَطْعِمْنَا خَیْرًا مِنْہُ، وَمَنْ سَقَاہُ اللّٰہُ لَبَنًا فَلْیَقُلْ: اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہُ فَاِنَّہُ لَیْسَ شَیْئٌ یُجْزِیئُ مَکَانَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ غَیْرُ اللَّبَنِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۷۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جسے اللہ تعالیٰ کھانا نصیب کرے، وہ کہے: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَاَطْعِمْنَا خَیْرًا مِنْہُ۔ ( اے میرے اللہ! اس میں ہمارے لیے برکت کر دے اور ہمیں اس سے بہتر کھلا) اور جسے اللہ تعالیٰ دودھ پینا نصیب کرے، وہ یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہ۔ (اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت کر دے اور اس میں اضافہ فرما۔)، دودھ ہی ہے جو کھانے اور پینے دونوں کی جگہ پر کفایت کرتا ہے۔

7426

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7426

Zaeef

(۷۴۲۶)۔عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ اَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم کَانَ اذَا فَرِغَ مِنْ طَعَامِہِ قَالَ: ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ۔)) (مسند احمد: ۱۱۹۵۶

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ۔ (تمام تعریف اس اللہ کے لیے جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور مسلمان بنایا۔)

7427

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7427

Sahih

(۷۴۲۷)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ لَیَرْضٰی عَنِ الْعَبْدِ اَنْ یَاْکُلَ الْاُکْلَۃَ اَوْ یَشْرَبَ الشُّرْبَۃَ فَیَحْمَدَ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ عَلَیْہِمَا۔)) (مسند احمد: ۱۲۱۹۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ بندے پر اس بات سے راضی ہو جاتا ہے کہ وہ کوئی چیز کھائے یا کوئی مشروب پئے اور اس پر اللہ تعالیٰ کی تعریف کر دے۔

7428

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7428

Sahih

(۷۴۲۸)۔عَنْ سَہْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ اَنَسٍ الْجُہَنِیِّ عَنْ اَبِیْہِ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((مَنْ اَکَلَ طَعَامًا ثُمَّ قَالَ: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ، غُفِرَلہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ۔)) (مسند احمد: ۱۵۷۱۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا معاذ بن انس جہنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے کھانا کھایا اور پھر کہا: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ (ساری تعریف اس اللہ کے لیے جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور مجھے میری طاقت اور قوت کے بغیر یہ رزق دیا) تو اس کے پہلے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔

7429

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7429

Zaeef

(۷۴۲۹)۔عَنْ نُعَیْمِ بْنِ سَلَامَۃَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی سُلَیْمٍ وَکَانَتْ لَہُ صُحْبَۃٌ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِہِ قَالَ: ((اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَطْعَمْتَ وَسَقَیْتَ وَأَشْبَعْتَ وَأَرْوَیْتَ فَلَکَ الْحَمْدُ غَیْرَ مَکْفُورٍ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًی عَنْکَ۔)) (مسند احمد: ۱۸۲۳۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ نعیم بن سلامہ، بنی سلیم کے اس آدمی سے روایت بیان کرتے ہیں، جنہیں شرف ِ صحابیت حاصل تھا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَطْعَمْتَ وَسَقَیْتَ وَأَشْبَعْتَ وَأَرْوَیْتَ فَلَکَ الْحَمْدُ غَیْرَ مَکْفُورٍ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًی عَنْکَ۔ (اے اللہ! تیرے لیے تعریف ہے، تونے کھلایا، تونے پلایا، تونے سیر کیا، تونے سیراب کیا، تیرے لیے تعریف ہے، جس کا انکار نہیں اور نہ ہی جس کو چھوڑا جا سکتا ہے اور نہ ہی تجھ سے لاپرواہی اختیار کی جا سکتی ہے۔ )

7430

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7430

Sahih

(۷۴۳۰)۔عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ قَالَ حَضَرْنَا صَنِیعًا لِعَبْدِ الْأَعْلَی بْنِ ہِلَالٍ فَلَمَّا فَرَغْنَا مِنَ الطَّعَامِ قَامَ أَبُو أُمَامَۃَ فَقَالَ: لَقَدْ قُمْتُ مَقَامِی ہٰذَا وَمَا أَنَا بِخَطِیبٍ وَمَا أُرِیدُ الْخُطْبَۃَ وَلٰکِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ عِنْدَ انْقِضَائِ الطَّعَامِ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: اِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِہٖ اَوْ رُفِعَتْ مَائِدَتُہٗ) ((اَلْحَمْدُ لِلَّہِ کَثِیرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیہِ غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ۔)) (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: رَبَّنَا عَزَّوَجَلَّ) قَالَ: فَلَمْ یَزَلْ یُرَدِّدُہُنَّ عَلَیْنَا حَتّٰی حَفِظْنَاہُنَّ۔ (مسند احمد: ۲۲۶۱۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ خالد بن معدان بیان کرتے ہیں کہ عبد الاعلیٰ بن ہلال نے ایک کھانا تیار کیا، ہم اس میں حاضر تھے، جب ہم کھانے سے فارغ ہوئے تو سیدنا ابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کھڑے ہوے اور کہا: میں اس مقام پر کھڑا ہوا ہوں، میں نہ خطیب ہوں اور نہ میں خطاب کرنا چاہتا ہوں، البتہ ایک حدیث سنانا چاہتا ہوں، میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا کہ کھانا ختم ہونے یا اس سے فارغ ہونے یا دستر خوان اٹھائے جانے کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ دعا پڑھی: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیہِ غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ (ساری تعریف اللہ کے لیے ہے، بہت زیادہ، پاکیزہ اور مبارک تعریف، اس کے بغیر کفایت نہیں اور نہ اسے چھوڑا جا سکتا ہے اور نہ اس سے مستغنی ہوا جا سکتا ہے)۔ سیدنا ابوامامہ اس دعا کو دہراتے رہے، یہاں تک کہ ہم نے حفظ کر لی۔