Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7409
(۷۴۰۹)۔ عَنْ اَبِیْ رَجْزَۃَ السَّعْدِیِّ قَالَ: اَخْبَرَنِیْ عُمَرُ بْنُ اَبِیْ سَلَمَۃَ (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: رَبِیْبُ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم) قَالَ: دَعَانِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم لِطَعَامٍ یَاْکُلُہُ، فَقَالَ: ((ادْنُ! فَسَمِّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ، وَکُلْ بِیَمِیْنِکَ، وَکُلْ مِمَّا یَلِیْکَ۔)) (مسند احمد: ۱۶۴۴۹)
اردو ترجمہ · Urdu
۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروردہ سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اس کھانے کے لیے بلایا، جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھا رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قریب ہو جاؤ ، اللہ تعالیٰ کا نام لو، دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔