Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 132 · Chapter 1329

ان چیزوں سے متعلقہ ابواب، جن کاکھانا مباح اور حلال ہے

لہسن اور پیاز اور ان جیسی چیز کھانے کا بیان

10 hadiths in this chapter

7315

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7315

Zaeef

(۷۳۱۵)۔عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہٰی عَنْ الْکُرَّاثِ وَالْبَصَلِ وَالثُّومِ، فَقُلْنَا أَحَرَامٌ ہُوَ قَالَ لَا وَلٰکِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہٰی عَنْہُ۔ (مسند احمد: ۱۱۸۲۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے گندنے، پیاز اور لہسن سے منع فرمایا ہے، ہم نے کہا: کیا یہ حرام ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں، حرام نہیں ہیں، البتہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے منع کیا ہے۔

7316

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7316

Sahih

(۷۳۱۶)۔عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ نَہٰی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ أَکْلِ الْبَصَلِ وَالْکُرَّاثِ فَغَلَبَتْنَا الْحَاجَۃُ فَأَکَلْنَا مِنْہُ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَنْ أَکَلَ مِنْ ہٰذِہِ الشَّجَرَۃِ الْمُنْتِنَۃِ فَلَا یَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا فَإِنَّ الْمَلَائِکَۃَ تَتَأَذّٰی مِمَّا یَتَأَذّٰی مِنْہُ الْإِنْسُ۔)) (مسند احمد: ۱۵۰۷۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پیازاور گندنا کھانے سے منع فرمایا ہے، لیکن ہم پر ہماری حاجت مندی غالب آ گئی اور ہم نے یہ کھا لیے، پھر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے اس بدبودار درخت میں سے کھایا ہو، وہ ہماری مسجد کے قریب تک نہ آئے، کیونکہ فرشتے اس چیز سے اذیت محسوس کرتے ہیں، جس سے انسان اذیت محسوس کرتا ہے۔

7317

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7317

Sahih

(۷۳۱۷)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضي الله عنهاَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((لَا اٰکُلُہُ وَلَا آمرُبِہٖ وَالَا اَنْہٰی عَنْہُ۔)) (مسند احمد: ۵۰۲۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہ میں (پیاز اور لہسن) کھاتا ہوں، نہ ان کا حکم دیتا ہوں اور نہ ان سے منع کرتاہوں۔

7318

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7318

Sahih

(۷۳۱۸)۔حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ قُرَّۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ نَہٰی رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنْ ہَاتَیْنِ الشَّجَرَتَیْنِ الْخَبِیثَتَیْنِ وَقَالَ: ((مَنْ أَکَلَہُمَا فَلَا یَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا وَقَالَ إِنْ کُنْتُمْ لَا بُدَّ آکِلِیہِمَا فَأَمِیتُمُوہُمَا طَبْخًا۔)) قَالَ یَعْنِی الْبَصَلَ وَالثُّوْمَ۔ (مسند احمد: ۱۶۳۵۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا قرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان دو خبیث درختوں (پیاز اور لہسن) سے منع کیا اور فرمایا: جو یہ دونوں چیزیں کھائے، وہ ہر گز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے اور اگر تم نے ضرورکھانا ہی ہو تو انہیں پکا کر کھا لیا کرو (تاکہ بد بو ختم ہو جائے)۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مراد پیاز اور لہسن تھے۔

7319

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7319

Sahih

(۷۳۱۹)۔عَنْ اَبِیْ اَیُوْبَ الْاَنْصَارِیِّ قَالَ: اُتِیَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم بِقَصْعَۃٍ فِیْھَا بَصَلٌ، فَقَالَ: ((کُلُوْا۔)) وَاَبٰی اَنْ یَاْکُلَ، وَقاَلَ: ((اِنِّیْ لَسْتُ کَمِثْلِکُمْ۔)) (مسند احمد: ۲۳۹۰۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایک پیالہ لایا گیا، اس میں پیاز تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے لوگوں سے فرمایا: تم کھا لو۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خود کھانے سے انکار کر دیا اور فرمایا: میں اس معاملے میں تمہاری طرح نہیں ہوں، (کیونکہ میرے پاس فرشتہ وحی لے کر آتا ہے)۔

7320

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7320

Sahih

(۷۳۲۰)۔(وَعَنْہُ اَیْضًا) عَنْ أَبِی أَیُّوبَ الْأَنْصَارِیِّ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِیَ بِطَعَامٍ أَکَلَ مِنْہُ وَبَعَثَ بِفَضْلِہِ إِلَیَّ وَإِنَّہُ بَعَثَ یَوْمًا بِقَصْعَۃٍ لَمْ یَأْکُلْ مِنْہَا شَیْئًا فِیہَا ثُومٌ فَسَأَلْتُہُ: أَحَرَامٌ ہُوَ؟ قَالَ: ((لَا وَلٰکِنِّی أَکْرَہُہُ مِنْ أَجْلِ رِیحِہِ۔)) قَالَ فَإِنِّی أَکْرَہُ مَا کَرِہْتَ (وَفِیْ لَفْظٍ: فَقَالَ اَبُوْ اَیُّوْبُ: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ بِأَبِی وَأُمِّی ہٰذَا الطَّعَامُ لَمْ تَأْکُلْ مِنْہُ آکُلُ مِنْہُ؟ قَالَ: ((فِیہِ تِلْکَ الثُّومَۃُ فَیَسْتَأْذِنُ عَلَیَّ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلَام۔)) قَالَ: فَآکُلُ مِنْہُ؟ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! قَالَ: ((نَعَمْ فَکُلْ۔)) (مسند احمد: ۲۳۹۲۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے جب کھانا پیش کیا جاتا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس سے کھاتے اورباقی مجھے عنایت فرما دیتے، ایک دن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے کھانے کا ایک پیالہ پیش کیا گیا، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے کچھ نہ کھایا، اس میں لہسن تھا، میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا: کیا یہ حرام ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، حرام نہیں ہے، بس میں اس کی بدبو کی وجہ سے اسے ناپسند کرتا ہوں۔ ایک روایت میں ہے: سیدنا ابو ایوب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، یہ کھانا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تو کھایا نہیں اور میں کھاؤں؟ یہ نہیں ہو سکتا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس میں لہسن ہے اورمیرے پاس جبریل علیہ السلام اجازت لے کر وحی لایا کرتے ہیں، اس لیے میں نہیں کھاتا۔ سیدنا ابو ایوب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: کیا پس میں اس سے کھاؤں؟ اے اللہ کے رسول! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی ہاں، تو کھا لے۔

7321

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7321

Sahih

(۷۳۲۱)۔حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ أَبِی یَزِیدَ أَخْبَرَہُ أَبُوہُ قَالَ: نَزَلْتُ عَلٰی أُمِّ أَیُّوبَ الَّذِی نَزَلَ عَلَیْہِمْ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَزَلْتُ عَلَیْہَا، فَحَدَّثَتْنِی بِہٰذَا عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم أَنَّہُمْ تَکَلَّفُوا طَعَامًا فِیہِ بَعْضُ ہٰذِہِ الْبُقُولِ فَقَرَّبُوہُ فَکَرِہَہُ وَقَالَ لِأَصْحَابِہِ: ((کُلُوا إِنِّی لَسْتُ کَأَحَدٍ مِنْکُمْ إِنِّی أَخَافُ أَنْ أُوذِیَ صَاحِبِی۔)) یَعْنِی الْمَلَکَ۔ (مسند احمد: ۲۷۹۸۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ یزید سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں سیدہ ام ایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، جن کے گھر ہجرت کے وقت نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف فرما ہوئے تھے، کے ہاں ٹھہرا، انھوں نے مجھے بیان کیا کہ لوگوں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے پرتکلیف کھانا دیا، جس میں یہ سبزیاں پیاز اور لہسن بھی تھیں، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ کھانا پسند نہ کیا اور اپنے ساتھیوں سے فرمایا: تم کھا لو، میں تمہاری مانند نہیں ہوں، میں ڈرتا ہوں کہ کہیں اپنے ہم نشیں فرشتے کو تکلیف میں مبتلا نہ کر دوں۔

7322

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7322

Zaeef

(۷۳۲۲)۔عَنْ اَبِیْ زَیَادٍ خَیَارِ بْنِ سَلَمَۃَ اَنَّہُ سَاَلَ عَائِشَۃَ عَنِ الْبَصَلِ، فَقَالَتْ: اِنَّ آخِرَ طَعَامٍ اَکَلَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم طَعَامٌ فِیْہِ بَصَلٌ۔ (مسند احمد: ۲۵۰۹۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو زیاد خیار بن سلمہ نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے پیاز کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے کہا: آخری کھانا جو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھایا تھا، اس میں پیاز موجود تھا۔

7323

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7323

Sahih

(۷۳۲۳)۔عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ قَالَ: اِنْتَہَیْتُ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: فَوَجَدَ مِنِّیْ رِیْحَ الثُّوْمِ، فَقَالَ: ((مَنْ اَکَلَ الثُّوْمَ؟۔)) قَالَ: فَاَخَذْتُ یَدَہُ فَاَدْخَلْتُہَا فَوَجَدَ صَدْرِیْ مَعْصُوْبًا قَالَ: ((اِنَّ لَکَ عُذْرًا۔)) (مسند احمد: ۱۸۳۶۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا مغیرہ بن شعبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس حاضر ہوا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے لہسن کی بدبو محسوس کی اورآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لہسن کس نے کھایا ہے، میں نے جواباً آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا دست مبارک اپنے سینہ پر رکھ دیا، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرے سینے پر بندھی ہوئی پٹی پائی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اچھا آپ معذور ہیں۔

7324

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7324

Sahih

(۷۳۲۴)۔عَنْ أَبِی الرَّبَابِ قَالَ سَمِعْتُ مَعْقِلَ بْنَ یَسَارٍ یَقُولُ کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی مَسِیرٍ لَہُ فَنَزَلْنَا فِی مَکَانٍ کَثِیرِ الثُّومِ وَإِنَّ أُنَاسًا مِنْ الْمُسْلِمِینَ أَصَابُوا مِنْہُ ثُمَّ جَائُ وا إِلَی الْمُصَلّٰی یُصَلُّونَ مَعَ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم فَنَہَاہُمْ عَنْہَا ثُمَّ جَائُ وا بَعْدَ ذَلِکَ إِلَی الْمُصَلَّی فَنَہَاہُمْ عَنْہَا ثُمَّ جَائُ وا بَعْدَ ذٰلِکَ إِلَی الْمُصَلَّی فَنَہَاہُمْ عَنْہَا ثُمَّ جَائُ وا بَعْدَ ذٰلِکَ إِلَی الْمُصَلّٰی فَوَجَدَ رِیحَہَا مِنْہُمْ، فَقَالَ: ((مَنْ أَکَلَ مِنْ ہٰذِہِ الشَّجَرَۃِ فَلَا یَقْرَبْنَا فِی مَسْجِدِنَا۔)) (مسند احمد: ۲۰۵۶۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا معقل بن یسار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ جا رہے تھے،ہم ایک ایسی جگہ پر اترے، وہاں لہسن بہت زیادہ تھا، مسلمانوں میں سے کچھ لوگوں نے اسے کھایا اور پھر نماز کی جگہ پر آگئے تاکہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نماز ادا کر لیں، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں اس سے روکا، وہ اس کے بعد پھر نماز کی جگہ پرلہسن کھا کر آئے، آپ نے انہیں روکا، لیکن اس کے بعد وہ پھر نماز کی جگہ پر لہسن کھا کر آگئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے بعد ان کو روکا، اس کے بعد جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بو پائی کہ یہ لہسن وغیرہ کھا کر آئے ہیں تو فرمایا: جس نے اس درخت سے کھایا ہو، وہ ہماری مسجد کے قریب تک نہ آئے۔