Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 121 · Chapter 1275

ولیمہ کے ابواب

عزل کا بیان اور اس کے بارے میںمنقول روایات عزل کے منہی عنہ اور مکروہ ہونے کا بیان

5 hadiths in this chapter

7077

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7077

Zaeef

۔ (۷۰۷۷)۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی عَنِ الْعَزْلِ عَنِ الْحُرَّۃِ اِلَّا بِاِذْنِہَا۔ (مسند احمد: ۲۱۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے آزاد عورت سے عزل کرنے سے منع فرمایا، الایہ کہ وہ اجازت دے دے۔

7078

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7078

Sahih

۔ (۷۰۷۸)۔ عَنْ جُدَامَۃَ بِنْتِ وَھْبٍ الْأَسَدِیَّۃِ وَکَانَتْ مِنَ الْمُہَاجِرَاتِ الْأُوَلِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَسُئِلَ عَنِ الْعَزْلِ، فَقَالَ: ((ھُوَ الْوَأْدُ الْخَفِیُّ۔)) (مسند احمد: ۲۷۵۷۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جدامہ بنت وہب اسدیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، جو کہ پہلی مہاجر خواتین میں سے تھیں، سے مروی ہے کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے غزل کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ مخفی انداز میں زندہ درگور کرنا ہے۔

7079

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7079

Sahih

۔ (۷۰۷۹)۔ عَنِ ابْنِ مُحَیْرِیْزٍ الشَّامِیِّ اَنَّہُ سَمِعَ أَبَا صِرْمَۃَ الْمَازِنِیَّ وَأَبَا سَعِیْدٍ الْخُدْرِیَّیَقُوْلَانِ: أَصَبْنَا سَبَایَا فِیْ غَزْوَۃِ بَنِی الْمُصْطَلِقِ وَھِیَ الْغَزْوَۃُ الَّتِیْ أَصَابَ فِیْہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جَوَیْرِیَۃَ وَکَانَ مِنَّا مَنْ یُرِیْدُ أَنْ یَتَّخِذَ اَھْلًا وَمِنَّا مَنْ یُرِیْدُ أَنْ یَسْتَمْتِعَ وَیَبِیْعَ، فَتَرَاجَعْنَا فِی الْعَزْلِ فَذَکْرَنَا ذَالِکَ لِلْنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((مَا عَلَیْکُمْ اَنْ لَّا تَعْزِلُوْا، فَاِنَّ اللّٰہَ قَدَّرَ مَا ھُوَ خَالِقٌ اِلٰییَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۶۲۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو صرمہ مازنی اور سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے غزوہ نبی مصطلق میں قیدی حاصل کیے،یہ وہی غزوہ ہے، جس میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدہ جویریہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو حاصل کیا تھا، ہم میں سے بعض افراداہل (بیوی) بنانا چاہتے تھے اور بعض کا ارادہ تھا کہ وہ لونڈیوں سے ہم بستری کر کے ان کو فروخت کر دیں، اس لیے ہم نے غزل کے بارے میں تکرار کیا اورنبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس چیز کا ذکر کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تم عزل نہ کرو تو تم پر کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ اللہ تعالی نے قیامت تک جو کچھ پیدا کرنا ہے، اس نے اس کا اندازہ کر لیا ہے۔

7080

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7080

Sahih

۔ (۷۰۸۰)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: ذُکِرَ ذَالِکَ عِنْدَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((وَمَا ذَاکُمْ؟)) قَالُوْا: الرَّجُلُ تَکُوْنُ الْمَرْأَۃُ تُرْضِعُ فَیُصِیْبُ مِنْہَا وَیَکْرَہُ اَنْ تَحْمِلَ مِنْہُ وَالرَّجُلُ تَکُوْنُ لَہُ الْجَارِیَۃُ فَیُصِیْبُ مِنْہَا وَیَکْرَہُ اَنْ تَحْمِلَ مِنْہُ، فَقَالَ: ((فَـلَا عَلَیْکُمْ اَنْ تَفْعَلُوْا ذَاکُمْ فَاِنَّمَا ھُوَ الْقَدَرُ۔)) قَالَ ابْنُ عَوْنٍ: فَحَدَّثْتُ بِہِ الْحَسَنَ فَقَالَ: فَـلَا عَلَیْکُمْ لَکَأَنَّ ھٰذَا زِجْرٌ۔ (مسند احمد: ۱۱۰۹۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس عزل کا ذکر کیا گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ ہے کیا؟ لوگوں نے کہا: ایک آدمی کی بیوی ہے، وہ بچے کو دودھ پلاتی ہے اس لیے وہ پسند نہیں کرتا کہ وہ حاملہ ہو، اسی طرح ایک آدمی کی لونڈی ہے، وہ اس سے ہم بستری تو کرتا ہے، لیکن اس کا حاملہ ہونا پسند نہیں کرتا، سو وہ عزل کرنا چاہتے ہیں۔آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا اگر تم یہ کرو تو تم پر کوئی حرج نہیں ہے، یہ تو تقدیر کا مسئلہ ہے۔ ابن عون کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث سیدنا حسن سے بیان کی تو انہوں نے کہا فَلَا عَلَیْکُمْ کا مقصد عزل سے ڈانٹنا ہے۔

7081

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7081

Zaeef

۔ (۷۰۸۱)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْعَزْلِ: ((اَنْتَ تَخْلُقُہ؟ اَنْتَ تَرْزُقُہ؟ أَقِرَّہُ قَرَارَہُ فَاِنَّمَا ذَالِکَ الْقَدَرُ۔)) (مسند احمد: ۱۱۵۲۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عزل کے بارے میں فرمایا: کیا تو اس کو پیدا کرتا ہے؟ کیا تو اس کو رزق دیتا ہے؟ اس کو اس کی جگہ پر ٹھہرنے دے (یعنی عزل نہ کر) کیونکہ ان سب امور کا تعلق قضا وقدرسے ہے۔