Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 121 · Chapter 1268

ولیمہ کے ابواب

اس امر کا بیان کہ جس شخص کو دعوت دی جائے، اگر وہ برائی دیکھے تو اس کو روکے، وگرنہ لوٹ جائے

3 hadiths in this chapter

7049

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7049

Sahih

۔ (۷۰۴۹)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ رَاٰی مِنْکُمْ مُنْکَرًا فَلْیُغَیِّرْہُ بِیَدِہِ، فَاِنْ لَمْ یَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِہِ، فَاِنْ لَمْ یَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِہِ وَذَالِکَ أَضْعَفُ الْاِیْمَانِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۵۳۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوسعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو تم میں سے برائی کو دیکھے، اسے ہاتھ سے تبدیل کرے، اگر اسے اتنی طاقت نہ ہو تو وہ زبان سے تبدیل کرے اور اگر اس میں اتنی قوت بھی نہ ہوتو وہ دل سے اس کوبرا جانے اور یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے۔

7050

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7050

Sahih

۔ (۷۰۵۰)۔ عَنْ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّہ، قَالَ: یَا أَیُّہَا النَّاسُ إِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِااللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ فَـلَا یَقْعُدَنَّ عَلٰی مَائِدَۃٍیُدَارُ عَلَیْہَا بِالْخَمْرِ، وَمَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ فَـلَا یَدْخُلِ الْحَمَّامَ اِلَّا بِاِزَارٍ، وَمَنْ کَانَتْ تُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ فَـلَا تَدْخُلِ الْحَمَّامَ۔))(مسند احمد: ۱۲۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے، انھوں نے کہا: لوگو! میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: جوشخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ اس دستر خوان پر ہر گز نہ بیٹھے جس پر شراب کے جام کی گردش ہو، جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ تہبند کے بغیر حمام میں داخل نہ ہو اور جو خاتون اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو، وہ سرے سے حمام میں داخل نہ ہو۔

7051

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7051

Sahih

۔ (۷۰۵۱)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ فَـلَا یَقْعُدْ عَلٰی مَائِدَۃٍیُشْرَبُ عَلَیْہَا الْخَمْرُ۔)) (مسند احمد: ۱۴۷۰۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ اس دستر خوان پر نہ بیٹھے جس پر شراب نوشی کی جاتی ہو۔