Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 10 · Chapter 94

پتھروں سے استنجا کرنے اور اس کے آداب کا بیان

تین پتھروں سے کم پر اکتفا کرنے سے نہی کا بیان

5 hadiths in this chapter

521

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #521

Sahih

۔ (۵۲۱)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ یَزِیْدَ عَنْ سَلْمَانَ الْفَاِرسیِّؓ قَالَ: قَالَ لَہُ الْمُشْرِکُوْنَ: اِنَّا نَرٰی صَاحِبَکُمْ یُعَلِّمُکُمْ حَتّٰی یُعَلِّمَکُمُ الْخِرَائَ ۃَ، قَالَ: أَجَلْ، اِنَّہُ یَنْہَانَا أَنْ یَسْتَنْجِیَ أَحَدُنَا بِیَمِیْنِہِ أَوْ یَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃَ وَیَنْہَانَا عَنِ الرَّوْثِ وَالْعِظَامِ وَقَالَ: ((لَا یَسْتَنْجِیْ أَحَدُکُمْ بِدُوْنِ ثَلَاثَۃِ أَحْجَارٍ۔)) (مسند أحمد: ۲۴۱۰۹)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا سلمان فارسی ؓ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ مشرکوں نے ان سے مذاق کرتے ہوئے کہا: ہم دیکھتے ہیں کہ تمہارا نبی تو تمہیں قضائے حاجت کے آداب کی بھی تعلیم دیتا ہے، انھوں نے آگے سے کہا: جی بالکل، بیشک آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے ہمیں منع کیا ہے کہ کوئی آدمی دائیں ہاتھ سے استنجا کرے یا قبلہ رخ ہو کو قضائے حاجت کرے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے ہمیں لید اور ہڈی سے استنجا کرنے سے منع کیا ہے، نیز آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: کوئی آدمی تین پتھروں سے کم سے استنجا نہ کرے۔

522

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #522

Sahih

۔ (۵۲۲)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((اِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُکُمْ فَلْیَسْتَجْمِرْ ثَلَاثًا۔)) (مسند أحمد: ۱۵۳۷۰)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر بن عبد اللہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی پتھروں سے استنجا کرے تو وہ تین پتھر استعمال کرے۔

523

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #523

Sahih

۔ (۵۲۳)۔عَنْ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِیِّؓ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذَکَرَ الْاِسْتِطَابَۃَ، (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: الْاِسْتِنْجَائَ) فَقَالَ: ((ثَلَاثَۃُ أَحْجَارٍِ لَیْسَ فِیْھَا رَجِیْعٌ)) (مسند أحمد: ۲۲۲۰۵)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاریؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے استنجے کا ذکر کیا اور فرمایا: تین پتھر ہوں اور ان میں لید نہ ہو۔

524

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #524

Sahih

۔ (۵۲۴)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((اِذَا ذَہَبَ أَحَدُکُمْ لِلْحَاجَۃِ فَلْیَسْتَطِبْ بِثَلَاثَۃِ أَحْجَارٍ فَاِنَّہَا تُجْزِئُہُ۔)) (مسند أحمد: ۲۵۲۸۰)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی قضائے حاجت کے لیے جائے تو وہ تین پتھروں سے استنجا کیا کرے، پس بیشک یہ اس کو کفایت کریں گے۔

525

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #525

Sahih

۔ (۵۲۵)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّمَا أَنَا لَکُمْ مِثْلُ الْوَالِدِ أُعَلِّمُکُمْ، فَاِذَا أَتٰی أَحَدُکُمُ الْخَلَائَ فَلَا تَسْتَقْبِلُوْہَا وَلَا تَسْتَدْبِرُوْہَا وَلَا یَسْتَنْجِیْ أَحَدُکُمْ بِدُوْنِ ثَلَاثَۃِ أَحْجَارٍ۔)) (مسند أحمد: ۷۴۰۳)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: میں تمہارے لیے والد کی طرح ہوں اور تمہیں اسی طرح تعلیم دیتا ہوں، پس جب کوئی آدمی قضائے حاجت کے لیے جائے تو نہ وہ قبلہ کی طرف منہ کرے اور نہ پیٹھ کرے اور کوئی آدمی تین پتھروں سے کم سے استنجا نہ کرے۔