Al Mustadrak #1245
حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ، عَنْ سُفْيَانَ، وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا أَبِي، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي الْأَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ زَهْدَمٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ بِطَبَرِسْتَانَ، فَقَالَ: «أَيُّكُمْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ؟» ، فَقَامَ حُذَيْفَةُ «فَصَفَّ النَّاسَ خَلْفَهُ صَفًّا، وَصَفًّا مُوَازِيَ الْعَدُوِّ، فَصَلَّى بِالَّذِينَ خَلْفَهُ رَكْعَةً، ثُمَّ انْصَرَفَ هَؤُلَاءِ مَكَانَ هَؤُلَاءِ، وَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً وَلَمْ يَقْضُوا» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ هَكَذَا "
اردو ترجمہ · Urdu
" حضرت ثعلبہ بن زہدم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم سعید بن عاص کے ہمراہ طبرستان میں تھے ، انہوں نے فرمایا : تم میں سے کس شخص نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ صلوۃ الخوف پڑھی ہے ؟ تو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے ۔ لوگوں نے ایک صف ان کے پیچھے بنائی اور ایک صف دشمن کے مقابلے میں کھڑی رہی ، انہوں نے اپنے پیچھے کھڑے ہوؤں کو ایک رکعت پڑھائی ، پھر یہ نماز چھوڑ کر ان کی جہ پر جا کر کھڑے ہو گئے اور وہ ان کے پیچھے آ گئے ، آپ نے ان کو بھی ایک رکعت پڑھائی اور کسی نے بھی ( امام کے پیچھے پوری ) نماز نہیں پڑھی ۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو اس طرح نقل نہیں کیا ۔"