Al-Muajam al-Saghir Tabarani #355
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ لَبِيدٍ الْبَيْرُوتِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَكَّارٍ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ سَابُورَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، أَنَّ أَبَاهُ ، حَدَّثَهُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ"نَهَى عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الأَضَاحِي بَعْدَ ثَلاثٍ، وَعَنِ النَّبِيذِ فِي الْجُرِّ، وَعَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الأَضَاحِي بَعْدَ ثَلاثٍ فَكُلُوا مَا شِئْتُمْ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ نَبِيذِ الْجُرِّ فَاشْرَبُوا، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا وَلا تَقُولُوا مَا يُسْخِطُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، إِلا ابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَلا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِلا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَكَّارٍ
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دنوں کے بعد قربانیوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا، اور مٹکے میں نبیذ بنانے سے، اور قبروں کی زیارت سے بھی، پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں قربانیوں کے گوشت تین دنوں کے بعد کھانے سے منع کیا ہے، اب تم جتنے دن چاہو کھا لیا کرو، اور میں نے تمہیں مٹکے میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا، اب تم اس میں پی سکتے ہو مگر ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، مگر اب تم ان کی زیارت کر سکتے ہو لیکن بات وہ نہ کہو جس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہو۔“