Muslim99Muslim99

Al-Muajam al-Saghir Tabarani · Book 8 · Chapter 330

نماز جنازہ اور موت کے ذکر کا بیان

عذابِ قبر کا بیان

2 hadiths in this chapter

347

Al-Muajam al-Saghir Tabarani #347

Sahih

حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ عِمْرَانَ الْعَسْكَرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَسْكَرِيُّ الْوَكِيلُ الْقَدِيمُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ السُّلَمِيِّ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"يُقَالُ لِلْكَافِرِ: مَنْ رَبُّكَ؟، فَيَقُولُ: لا أَدْرِي، فَهُوَ تِلْكَ السَّاعَةُ أَصَمُّ أَعْمَى أَبْكَمُ، فَيَضْرِبُهُ بِمِرْزَبَةٍ، لَوْ ضُرِبَ بِهَا جَبَلٌ صَارَ تُرَابًا، فَيَسْمَعُهَا كُلُّ الثَّقَلَيْنِ، قَالَ: وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ: يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ وَيُضِلُّ اللَّهُ الظَّالِمِينَ سورة إبراهيم آية 27"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَعْدٍ، إِلا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کافر سے کہا جاتا ہے: تیرا رب کون ہے؟ تو وہ کہتا ہے: مجھے معلوم نہیں، تو وہ اس وقت گونگا، بہرا اور اندھا ہو جاتا ہے، تو اس کو ایک ایسے بدان سے مارا جاتا ہے کہ اگر اس کو کسی پہاڑ پر مارا جائے تو وہ مٹی ہو جائے، تو انسانوں اور جنوں کے علاوہ ہر کوئی اس کو سنتا ہے۔“ سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، وہ یوں پڑھتے: «﴿يُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِينَ آمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ وَ يُضِلُّ اللّٰهُ الظَّالِمِينَ ﴾» (ابراھیم: 27) ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو مضبوط بات پر دنیا اور آخرت میں مضبوط رکھتا ہے اور ظالموں کو گمراہ کرتا ہے۔“

358

Al-Muajam al-Saghir Tabarani #358

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْجِيزِيُّ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْفُرَاتِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:"إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا مَاتَ عُرِضَ عَلَيْهِ مَقْعَدُهُ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ إِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَمِنَ الْجَنَّةِ، وَإِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَمِنَ النَّارِ، فَيُقَالُ: هَذَا مَقْعَدُكَ حَتَّى يَبْعَثَكَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، إِلا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ الْفُرَاتِ

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”تم میں سے کوئی بھی جب مر جاتا ہے تو اس پر اس کی رہائش کی جگہ صبح و شام پیش کی جاتی ہے، اگر اہلِ جنّت سے ہو گا تو جنّت کا ٹھکانا پیش کیا جاتا ہے، اگر اہلِ جہنم سے ہے تو جہنم کا ٹھکانا اس پر پیش کیا جاتا ہے۔ پھر کہا جاتا ہے: یہ تیرا ٹھکانا ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تجھے قیامت کے دن اٹھا دے گا۔“