Muslim99Muslim99

Al-Muajam al-Saghir Tabarani · Book 6 · Chapter 208

نماز کا بیان

نماز میں بھول جانے پر دو سجدہ سہو کرنے کا بیان

1 hadith in this chapter

220

Al-Muajam al-Saghir Tabarani #220

Sahih

حَدَّثَنَا بَانُوبَةُ بْنُ خَالِدِ بْنِ بَانُوبَةَ الأَيْلِيُّ الأُبُلِّيُّ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الضَّالُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى صَلاتَيِ الْعَشِيِّ الظُّهْرَ أَوِ الْعَصْرَ فِي رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: ذُو الْيَدَيْنِ: أَقَصَرْتَ الصَّلاةَ أَمْ نَسِيتَ؟، فَقَالَ: بَلْ نَسِيتُ، فَقَامَ فَصَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ثُمَّ سَلَّمَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ، إِلا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى، وَإِنَّمَا سُمَيَّ مُعَاوِيَةَ الضَّالَّ، لأَنَّهُ ضَلَّ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ عَنِ الطَّرِيقِ فَفُقِدَ

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دن ڈھلنے کے بعد کی دو نمازوں میں سے ایک نماز ظہر کی یا عصر کی پڑھائی تو آپ نے دو رکعت کے بعد سلام پھیر دیا، ایک آدمی جس کو ذوالیدین کہا جاتا تھا کہنے لگا: یا رسول اللہ! کیا آپ بھول گئے یا نماز کم کر دی گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ میں بھولا ہوں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور دو رکعت نماز پڑھی، پھر دو سہو کے سجدے کیے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا۔