Muslim99Muslim99

Al-Muajam al-Saghir Tabarani · Book 34 · Chapter 1024

طب کا بیان

ظلم و زیادتی، بیماریوں سے شفایابی اور اچھے اخلاق کا بیان

1 hadith in this chapter

1090

Al-Muajam al-Saghir Tabarani #1090

Sahih

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدُوسَ الأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَامِرِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ ، قَالَ:" شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَتَاهُ نَاسٌ مِنَ الأَعْرَابِ، فَجَعَلُوا يَسْأَلُونَهُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ، يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ عَلَيْنَا مِنْ حَرَجٍ فِي كَذَا؟ هَلْ عَلَيْنَا مِنْ حَرَجٍ فِي كَذَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: وَضَعَ اللَّهُ الْحَرَجَ إِلا امْرَأً اقْتَرَضَ امْرَأً مُسْلِمًا ظُلْمًا فَذَاكَ الَّذِي حَرَجَ وَهَلَكَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَتَدَاوَى مِنْ كَذَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: تَدَاوَوْا عِبَادَ اللَّهِ، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يُنْزِلْ دَاءً إِلا أنزل لَهُ شِفَاءً غَيْرَ دَاءٍ وَاحِدٍ: الْهَرَمُ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الإِنْسَانُ؟، فَقَالَ: خُلُقٌ حَسَنٌ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَالِكٍ، إِلا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دیہات سے کچھ لوگ آئے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں بائیں جانب سے پوچھ رہے تھے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا یوں کرنے میں کوئی حرج ہے؟ کیا یوں کرنے میں کوئی حرج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمام تنگیاں معاف کر دیں، مگر جو شخص کسی مسلمان مرد سے ظلم کے ساتھ قرض لے اس میں اس پر حرج ہو گا اور وہ ہلاک ہو گا۔“ کہنے لگے: کیا ہم فلاں چیز سے علاج کروا سکتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بندو! علاج کراؤ، اللہ تعالیٰ نے جو بیماری نازل کی تو اس کی شفاء بھی نازل فرمائی، مگر ایک بیماری یعنی بڑھاپا۔“ کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! انسان کو جو کچھ دیا گیا ہے اس میں سے سب سے بہتر چیز کون سی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اچھے اخلاق ہیں۔“