Muslim99Muslim99

Al-Muajam al-Saghir Tabarani · Book 32 · Chapter 1012

توبہ و استغفار کا بیان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کثرت سے استغفار کرنے کا بیان

1 hadith in this chapter

1072

Al-Muajam al-Saghir Tabarani #1072

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُسْلِمٍ أَبُو يَحْيَى الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ"قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَرَاكَ تُكْثِرُ أَنْ تَقُولَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ؟، فَقَالَ: إِنِّي أُمِرْتُ بِأَمْرٍ، فَقَرَأَ: إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ، إِلا حَفْصٌ، تَفَرَّدَ بِهِ سَهْلٌ

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وفات سے قبل بکثرت یہ دعا پڑھتے: «سُبْحَانَكَ اَللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ اَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوْبُ إِلَيْكَ» ”اے اللہ! تو پاک ہے اور ساتھ تیری تعریف کے میں تجھ سے بخشش چاہتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔“ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کو اکثر یہ دعا پڑھتے ہوئے دیکھتی ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ایک حکم ہوا (جس کی وجہ سے میں یہ پڑھتا ہوں)۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا: ” «إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَالْفَتْحُ» ”جب اللہ کی مدد آگئی اور فتح بھی پہنچ آئی۔“